انگلستان کا دورہٴ پاکستان ۔ ستمبر 2022

عظیم

محفلین
اب کچھ دن یہ سوچ کر گزریں گے کہ دیکھنا ہی نہیں میچ، پھر جب ایک آدھ میچ جیت گئے تو پھر وہی شوق۔ بہر حال بیٹنگ میں بہت ساری تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے شاید ان چار پانچ لڑکوں کے علاوہ کوئی اور ہے ہی نہیں جسے موقع دیا جائے، حارس کو بھی ایک دو میچوں میں چانس دیا گیا ہے وہ بھی پرفارم نہیں کر پائے جس طرح پی ایس ایل میں کیا تھا
ورلڈ کپ سے پہلے کچھ میچز ہیں ابھی پاکستان کے نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے ساتھ اور اس کے بعد وارم اپس ہیں دو، تجربات کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، مگر یہ سات میچ بھی بہت تھے نئے پلیئرز کو آزمانے کے لیے
خیر
 

فہیم

لائبریرین
موجودہ پاکستان ٹیم ابھی چل رہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے بالکل بھی مطابقت نہیں رکھتی۔
کل ایک میچ انڈیا اور ساؤتھ افریقہ کا بھی ہوا جس میں انڈیا نے پہلے کھلیتے ہوئے 237 رنز بنا ڈالے اور ساؤتھ افریقہ کی 1 رن پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد بھی ساؤتھ افریقہ اسکور کو 221 تک لے گیا اور صرف 16 رنز سے مقابلہ ہارا۔
دوسری طرف پاکستان والے تو209 رنز کا ہدف ہونے کے باوجود 2 وکٹیں گنوا کر ٹیسٹ کرکٹ کی طرح میچ کھیلنا شروع ہوگئے تھے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آخری میچ میں تو پاکستانی ٹیم نے کافی مایوس کیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ گھر سے طے کرکے آئے ہیں کہ ہارنا ہے۔

ورنہ اس سے پہلے کے سب میچ مقابلہ کرکے ہارے یا جیتے۔
 
Top