اپنی ناقص معلومات شئیر کرنا چاہوں گا۔ امید ہے آپ برداشت کریں گے۔
IN
سادہ ترین مطلب اردو کے لفظ "اندر" کا مماثل ہے۔
اب یہ کسی ملک کے اندر بھی ہوسکتا ہے، کسی شہر کے اندر، کسی خالی جگہ یا ڈبے کے اندر بھی ہوسکتا ہے۔ الغرض جب کوئی چیز کسی دوسری چیز کے اندر ہو اور باہر سے اسے کسی دوسری چیز نے گھیر رکھا ہے تو ہم یہی کہیں گے کہ فلاں چیز فلاں کے اندر ہے۔ یہی لفظ اندر انگریزی میں IN سے جانا جاتا ہے۔
ON
عام معنی کسی چیز کے اوپر ہونے اور اس اوپر کی جگہ کو گھیر کر نچلے حصے کو چھپانے کے ہیں۔ یعنی کسی میز کے اوپر ہونا، کسی یا کسی دیوار پر ہونا۔ جیسے ہم کہتے ہیں:
There is a clock on the wall.
ایک گھڑی دیوار کے اوپر لگی ہے۔
یعنی اس گھڑی نے دیوار کی سطح کو گھیر رکھا ہے۔
یا پھر:
The picture is on page 96
یہاں بھی یہی معاملہ واضح ہے۔
AT
اردو میں لفظ "پر" اسکا مماثل ہے۔ پر سے مراد کسی جائے وقوع یا کسی خاص جگہ ہونا ہے۔
جیسے یونیورسٹی پر، سڑک پر، روڈ پر، جلسہ، میلاد، محفل، سٹیشن یا ایر پورٹ پر۔
اس کے علاوہ یہ بھی اہم ہے کہ استثنائی معاملات ہر زبان میں ہوتے ہیں۔ انگریزی میں بھی ہیں۔ لیکن انکی توجیہات کی جاسکتی ہیں۔ کچھ معاملات ایسے ہیں جو انگریزی ساخت کے اعتبار سے متعین ہیں تو انہیں سیکھ کر یاد ہی رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
Believe IN something
کسی کے موجود ہونے کا عقیدہ رکھنا۔
جیسے جنات کا، یا بھوت کا، یا پریاں، دیویاں، یا پھر خدا کے موجود ہونے کا عقیدہ۔
یہ Phrasal Verb ہے۔ یعنی روز مرے یا محاورہ وغیرہ۔ اس کے اپنے قوانین ہوتے ہیں جس سے بے اعتبار نہیں ہوا جاسکتا، اور اسے زبان کے حساب سے ہی استعمال کرنا ضروری ہے۔ اردو میں بھی ہمیں دیکھنے میں آتا ہے۔ جیسے ہم آئے دن کی جگہ آئے روز کہیں تو روز مرہ غلط ہوتا ہے، یا پھر روز روز کو دن دن، یا ہر روز کو ہر دن، یا بے یار و مدد گار کو بلا یار و مددگار وغیرہ۔ اسی طرح ایک محاورے یا روز مرے کو قیاس کرکے دوسرے روز مرے یا محاورے اپنی ہی طرف سے گھڑ لینا یہ غلط ہے۔ یہی معاملہ انگریزی میں فصاحت کا معیار قائم رکھتا ہے۔
مثلاً ہم کامیابی کی کنجی کو Key of success نہیں کہتے، بلکہ Key
to success کہتے ہیں۔ اسی طرح اور سیکڑوں مثالیں ہیں۔ لیکن ان کے لیے کوئی با ضابطہ قوانین کا نفاذ نہیں ہوتا۔ البتہ جیسا میں نے اپنے پہلے مراسلے میں کہا تھا بولتے بولتے مانوسیت آجاتی ہے۔