انگلش میں پریشانی کا سامنا( سوال و جواب اور مفید معلومات)

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
1zvs8zr.png
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سوال:مختلف الفاظ کے اسپیلنگ یاد رکھنے کا کوئی آسان طریقہ ہے؟

اسپیلنگ یاد رکھنا بہت آسان ہے، میں بچپن سے آج تک جو بھی اسپیلنگ یاد کئے انہیں یاد کرنے کی نوبت دوبارہ نہیں آئی۔ اس کا طریقہ مجھے ابو نے بتایا تھا اور وہ یہ کہ کسی بھی لفظ کو اس کے تلفظ کے لحاظ سے جتنے بھی حصے یا ٹکڑے بن رہے ہوں اتنے حصوں یا ٹکڑوں میں اسے توڑ لیں، اس طرح اسپیلنگ یاد کرنا آسان ہو جائے گا۔ مثلا نومبر

November

اب تلفظ کے لحاظ سے اس کے حصے یوں بنیں گے:

No --- vem --- ber

ایک اور لفظ دیکھیں:
Similarly
اب اس کے حصے ہوئے:
si --- mi -- lar -- ly

اب جب کبھی بھی نومبر یا کوئی بھی دوسرا لفظ ہو تو اس کے اسپیلنگ بلا تاخیر مجھے ذہن میں آتے ہیں اور کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ مجھے ابو کے بتائے ہوئے اس طریقے سے اس حد تک مدد ملی کہ بہت سے ایسے الفاظ جنہیں پہلے کبھی نہیں پڑھا ہو تو صرف سن کر بھی میں اس کے اسپیلنگ اسی طریقے سے اکثر درست اندازہ کر لیتی ہوں حصوں میں تقسیم کر کے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا کچھ الفاظ ایسے ہوتے ہیں جن میں alphabet تو موجود ہے لیکن اس لفظ کے تلفظ میں وہ خاموش ہے تو ایسے لفظ کے اسپیلنگ یاد کرنے میں اگر مشکل ہو تو اس خاموش alphabet کی خاموشی کو توڑ دیا جائے اور اپنی آسانی کے لیے اسے اس کی آواز کے ساتھ یاد کر لیا جائے جیسے میں فروری کے اسپیلنگ اس طرح یاد کیے:

February

feb --- ru -- ary
(میں اپنی آسانی کے لیے اسے پڑھا "فیب --- ریو --- ایری" اور یاد کر لیا۔)

اسی طرح Listen کے اسپیلنگ اور بہت سے دوسرے الفاظ جن میں تلفظ خاموش ہو یا پھر مختلف ہو انہیں یاد کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں مطالعے کی وسعت اور لکھنے کی ریاضت کا ذکر تو اوپر اراکین کر ہی چکے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہر زبان میں پری پوزیشنش (حروف ِجار ) اور تذکیر و تانیث کی تعین کے قواعد واضح نہیں ہوتے ان کے بر محل ا رو موزوں استعمال کے لیے لا محالہ ہمیں ہمیشہ اہل زبان کےزیر استعمال معیاری ساخت کا تتبع کر نا ہوتا ہے۔مثلاً کتاب عربی میں مذکر ہے ۔ اردو میں مؤنث اور انگلش میں کچھ بھی نہیں۔
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
اسپیلنگ یاد رکھنا بہت آسان ہے، میں بچپن سے آج تک جو بھی اسپیلنگ یاد کئے انہیں یاد کرنے کی نوبت دوبارہ نہیں آئی۔ اس کا طریقہ مجھے ابو نے بتایا تھا اور وہ یہ کہ کسی بھی لفظ کو اس کے تلفظ کے لحاظ سے جتنے بھی حصے یا ٹکڑے بن رہے ہوں اتنے حصوں یا ٹکڑوں میں اسے توڑ لیں، اس طرح اسپیلنگ یاد کرنا آسان ہو جائے گا۔ مثلا نومبر

November

اب تلفظ کے لحاظ سے اس کے حصے یوں بنیں گے:

No --- vem --- ber

ایک اور لفظ دیکھیں:
Similarly
اب اس کے حصے ہوئے:
si --- mi -- lar -- ly

اب جب کبھی بھی نومبر یا کوئی بھی دوسرا لفظ ہو تو اس کے اسپیلنگ بلا تاخیر مجھے ذہن میں آتے ہیں اور کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ مجھے ابو کے بتائے ہوئے اس طریقے سے اس حد تک مدد ملی کہ بہت سے ایسے الفاظ جنہیں پہلے کبھی نہیں پڑھا ہو تو صرف سن کر بھی میں اس کے اسپیلنگ اسی طریقے سے اکثر درست اندازہ کر لیتی ہوں حصوں میں تقسیم کر کے۔

واقعی یہ بہت مفید ٹرک ہے۔(ٹرک کی ر کے نیچے زیر ہے:)) .

اب یاداشت بڑھانے کا کوئی نسخہ؟
 
انگریزی کی سپیلنگ کا طریقہ جو بتایا گیا وہ کافی جگہ مفید بھی ہے۔ اور نہیں بھی۔
چونکہ انگریزی فانیٹک زبان نہیں۔ اس میں لاطینی، فرانسیسی، اسپینش اور دیگر مختلف زبانوں کے الفاظ آتے ہیں۔ پھر ان کے تلفظ سپیلنگ سے مختلف ہوسکتے ہیں۔ اور بعض وقت سپیلنگ تلفظ سے مختلف ہوتی ہے۔ اس صورت میں یا تو تلفظ کی وجہ سے آپ کی سپیلنگ غلط ہوسکتی ہے۔ یا سپیلنگ کی وجہ سے تلفظ غلط ہوسکتا ہے۔
مثلاً Boot اور Foot کا فرق۔
Put اور but کا فرق۔
weak اور Week کا فرق۔
below اور blow
bury اور berry کا فرق۔
بہر حال مستثنیات کو بھی زیرِ غور رکھنا ضروری ہے۔
 
دوست

محفلین
تلفظ دیکھنے کے لئے گوگل، آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی کی لرنر ڈکشنریاں آنلائن موجود ہیں. سننے کے لیے سپیکر پر کلک کریں.
 
Top