انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش : پہلا ون ڈے

ارے حضور اب تو کرکٹ کی پیروی بہت سہل ہو گئی۔بس آپکے ایک ٹچ سے کرک انفو آپکو ساری معلومات بہم پہنچا دیتا ہے۔
بلکہ اس کمنٹری سے میچ فالو کرنے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔میں تو اگر لائیو میچ بھی دیکھ رہا ہوں تو کرک انفو پر دو چار اوور کے بعد کمنٹری دیکھ لیتا ہوں۔
ایک آدھ دلچسپ جملہ، اسٹیٹ،فیکٹ پڑھنے کو مل جاتا۔۔وغیرہ وغیرہ

اس کا اب اتنا دماغ کہاں حضرت۔ پاکستان کے میچ ہوں تو پھر بھی اسکور کارڈ پر نظر ڈال لیتا ہوں لیکن ان اغیار کے میچوں میں اب دلچسپی صرف پاکستان کے حوالے سے ہوتی ہے۔ :)
 
آخری تدوین:
ارے حضور اب تو کرکٹ کی پیروی بہت سہل ہو گئی۔بس آپ ایک ٹچ سے کرک انفو آپکو ساری معلومات بہم پہنچا دیتا ہے۔
بلکہ اس کمنٹری سے میچ فالو کرنے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔میں تو اگر لائیو میچ بھی دیکھ رہا ہوں تو کرک انفو پر دو چار اوور کے بعد کمنٹری دیکھ لیتا ہوں۔
ایک آدھ دلچسپ جملہ، اسٹیٹ،فیکٹ پڑھنے کو مل جاتا۔۔وغیرہ وغیرہ
متفق
میچ نہ بھی ہو تو کرک انفو روزانہ لازمی وزٹ کرتا ہوں، نیوز کے لئے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ارے حضور اب تو کرکٹ کی پیروی بہت سہل ہو گئی۔بس آپکے ایک ٹچ سے کرک انفو آپکو ساری معلومات بہم پہنچا دیتا ہے۔
بلکہ اس کمنٹری سے میچ فالو کرنے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔میں تو اگر لائیو میچ بھی دیکھ رہا ہوں تو کرک انفو پر دو چار اوور کے بعد کمنٹری دیکھ لیتا ہوں۔
ایک آدھ دلچسپ جملہ، اسٹیٹ،فیکٹ پڑھنے کو مل جاتا۔۔وغیرہ وغیرہ

اور بھی 'دکھ' ہیں زمانے میں 'کرکٹ' کے سوا۔ :)

اور پاکستانی کرکٹ کے دکھ ہی اتنے ہوتے ہیں کہ باقی غموں سے بے نیاز کر دیتے ہیں۔ :) :) :)
 
ابن توقیر

محفلین
بٹلر نے 63 رنز بنائے۔انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 309 رنز بنائے ہیں۔
بنگالی ٹائیگرز کی ہوم گراونڈ میں کارکردگی دیکھنے لائق ہو گی اگر ان کی بلے بازی وفا کرتی ہے تو۔
 
اور بھی 'دکھ' ہیں زمانے میں 'کرکٹ' کے سوا۔ :)

اور پاکستانی کرکٹ کے دکھ ہی اتنے ہوتے ہیں کہ باقی غموں سے بے نیاز کر دیتے ہیں۔ :) :) :)
ایک وقت تھا کہ پاکستانی ڈومیسٹک کے ساتھ ساتھ، دوسرے ممالک کی ڈومیسٹک بھی فالو کرتا تھا۔ :p
شادی کے بعد شوق کو انٹرنیشنل میچز اور پاکستانی ڈومیسٹک تک محدود کر لیا ہے۔ :)
 
جی بالکل۔اب ایک وقت میں بندہ کتنے میچوں پر دھیان رکھے۔پہلے کی بات تو اور تھی۔سمائلس
 
ڈیبیوٹنٹ ڈکٹ اور اسٹوکس کی عمدہ بیٹنگ کے بعد کپتان جوز کی بٹلر گردی نے گوروں کو 309 کے مجموعے تک پہنچا دیا ہے۔
ابتدائی حالات کے بعد یہ بہت ہی زبردست مجموعہ ہے۔ حالات تو یہی کہتے کہ انگلستان باآسانی جیت جائے گا لیکن گھریلو گراؤنڈ ہونے کی وجہ سے بنگالی تعاقب کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے۔اسلئے امید ہے دلچسپ مقابلہ ہوگا۔۔
متفق
میچ نہ بھی ہو تو کرک انفو روزانہ لازمی وزٹ کرتا ہوں، نیوز کے لئے۔
بلکل جی میں روزانہ کی بنیاد پر کرک انفو کے چند لکھاریوں کو بھی لازمی وزٹ کرتا کہ شائد کوئی نیا آرٹیکل آیا ہو۔اسکے علاوہ کرک بز کی سیر بھی کرتا رہتا ہوں۔۔
اور بھی 'دکھ' ہیں زمانے میں 'کرکٹ' کے سوا۔ :)

کرکٹ کا غم پاک لیں،باقی سبھی دکھوں سے بے نیاز کر دے گا۔۔:sneaky:
 
جی بالکل۔اب ایک وقت میں بندہ کتنے میچوں پر دھیان رکھے۔پہلے کی بات تو اور تھی۔سمائلس
یہ تھوڑا شوق بھی بڑی مشکل سےبچایا ہوا ہے، ورنہ بیگم تو یہی پوچھتی ہے کہ یہ روز روز کون سا میچ شروع ہو جاتا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
ارے حضور اب تو کرکٹ کی پیروی بہت سہل ہو گئی۔بس آپکے ایک ٹچ سے کرک انفو آپکو ساری معلومات بہم پہنچا دیتا ہے۔
بلکہ اس کمنٹری سے میچ فالو کرنے کا بھی الگ ہی مزہ ہے۔میں تو اگر لائیو میچ بھی دیکھ رہا ہوں تو کرک انفو پر دو چار اوور کے بعد کمنٹری دیکھ لیتا ہوں۔
ایک آدھ دلچسپ جملہ، اسٹیٹ،فیکٹ پڑھنے کو مل جاتا۔۔وغیرہ وغیرہ
"اب" ؟؟

اب آپ کو شاید یقین نہیں آئے گا کہ کرک انفو میں ۱۹۹۷ء سے فالو کر رہا ہوں، بلکہ تب سے میری بک مارکس میں ہے اور صبح ایک چکر یہاں کا ضرور ہوتا ہے :)
 
زبردست و دوستانہ،محبتانہ،پسندیدہ ، متفق وغیرہ وغیرہ
 
محمد وارث

لائبریرین
لیکن جس طرح کی کرکٹ کا آپ پوچھ رہے ہیں وہ لڑکپن اور جوانی کے دن ہوتے ہیں، میں بھی سارے ٹیسٹ پانچوں دن دیکھ دیکھ کر جوان ہوا تھا، تب تو ٹیسٹ کرکٹ بور بھی بہت تھی اور اکثر میچ ڈرا ہوتے تھے۔ ون ڈے چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا۔ نوے کی دہائی میں نئی نئی کیبل چلی تھی اور پہلی بار ولایتی چینل دیکھے تو پھر کاؤنٹی کرکٹ کے سارے میچ دیکھنے شروع کر دیے، اب کہاں سے لاؤں وہ فرصت اور وہ وقت، ہاں جب بڑے بیٹے کے بارے میں اس کی ماں شکایت کرتی ہے کہ بنگلہ دیش کے بھی ٹیسٹ میچ دیکھتا ہے اور کسی کو اور کچھ دیکھنے نہیں دیتا تو دل میں ٹھنڈ سی پڑ جاتی ہے۔
 
Top