انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا ۔ ٹیسٹ سیریز

اسٹمپس ڈے ون
انگلینڈ پہلی اننگ 279-6
جونی بئیر سٹو 107 جبکہ کرس ووکس 23 رنز کیساتھ کریز پر موجود۔
ایک ملا جلا دن جو کہ لنکا کے لئے بہتر ثابت ہو سکتا تھا اگر دو مزید وکٹس گرا لیتے لیکن جونی اور ووکس کی شراکت نے آخری سیشن میں پلڑا گوروں کی جانب موڑ دیا۔
 
انگلستان کی پہلی اننگ 416 رنز پر اختتام پذیر-
جونی 167 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے-
امید ہے لنکن ٹیم اچھا وار کرے گی- چونکہ فلحال وکٹ اور موسم دونوں بیٹنگ کے لئے سازگار ہیں-
 
17 اوورز کے بعد 72/0
انتہائی حیران کن طور پر ابھی ت کوئی بھی وکٹ نہیں گری- البتہ جھڑی کببی بھی لگ سکتی یے-
 
سو رنز کی پارٹنرشپ ہو چکی یے جی-
آج تو لنکن کمال شمال کر رئے-
لگ رہا کولیپس پیچھے ہی آ رہا جیسے آج پنجاب میں انہیریاں (آندھیاں) آئیں-
 
اسٹمپس ڈے ٹو۔
انگلینڈ 416 آل آؤٹ
سری لنکا 162-1
سری لنکا ٹریل بائے 254 رنز۔
اچھا دن رہا لنکا کے لئے اگرچہ شروع میں انگلینڈ ٹیل اینڈر کو اچھے رنز دےدیے لیکن بیٹنگ نے مضبوطی دکھائی ہے۔لیکن ابھی بھی لنکا کوبہت طویل سفر طے کرنا ہے۔
 
انگلینڈ 76-3
لیڈ بائے 204 رنز۔
لنکنز نے اچھا دباؤ بنا رکھا لیکن جمی بئیر سٹو ایک دفعہ پھر میچ کو لنکا سے دور لیجاتے ہوئے۔
 
اسٹمپس ڈے تھری
انگلینڈ 416
سری لنکا 288
انگلینڈ 109-4
انگلینڈ کی 237 رنز سے برتری۔
میچ پر انگلینڈ کی گرفت مضبوط ہے البتہ اگر لنکا کسی طرح ٹارگٹ کو 300 سے کم رکھ لے تو میچ میں دلچسپی پیدا ہو سکتی اور غالباً میچ پانچویں دن پر بھی جا سکتا۔
 
اسٹمپس ڈے فور
انگلینڈ 416 اور 233-7 ڈیکلئیر
لنکا 288 اور 32-0
لنکا کو جیت کے لئے مزید330 رنز درکار۔ جبکہ کم از کم 98 اوورز کا مزید کھیل باقی۔
آخر کار لارڈز میں میچ پانچویں روز میں داخل ہو ہی گیا اور امید ہے کہ ایک دھواں دار دن ہوگا۔
یاز بھائی کل امید ہے کافی عمدہ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی ،کیا کہتے ہیں آپ؟
 
یاز

محفلین

مشکل ہے جناب. میرے خیال میں سری لنکا کی بیٹنگ اتنی ورلڈ کلاس نہیں ہے اب. اگر سری لنکا میچ ڈرا کرنے کی کوشش کرے تو نسبتاً بہتر کرکٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے.
 
مشکل ہے جناب. میرے خیال میں سری لنکا کی بیٹنگ اتنی ورلڈ کلاس نہیں ہے اب. اگر سری لنکا میچ ڈرا کرنے کی کوشش کرے تو نسبتاً بہتر کرکٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے.
وہ تو ہے لیکن 98 اوورز اس بیٹنگ کے ساتھ نکال پانا ممکن نہیں ایسے میں تعاقب کی طرف جانا ہی بہتر آپشن ہے بہرکیف لازم ہے کہ دیکھیں گے وغیرہ۔
 
Top