انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا ۔ ٹیسٹ سیریز

سیریز میں پہلا موقع ہے جب انگلینڈ دوسری بال استعمال کرے گا۔
انگلش باؤلرز تھوڑے تھوڑے تھکے دکھائی دے رہی چندی اور سری وردھنے کو چاہئیے نئی گیند سے قبل زیادہ سے زیادہ رنز بٹور لیں۔
کم از کم ہار کا تفاوت ہی کم ہو۔
 
اسٹمپس ڈے تھری
England 498/9d
Sri Lanka 101 & 309/5 (84.0 ov) (f/o)
Sri Lanka trail by 88 runs with 5 wickets remaining
چندی اور سری وردھنے نے اوپنرز بیحد بہتر انداز سے نئی گیند کو کھیلا ہے۔اگرچہ ابھی 88 رنز باقی ہیں لیکن امید سی جاگی ہے کہ شائد کک کے 10000 رنز اسی میچ میں مکمل ہو جائے میرا مطلب کہ لنکا اننگ کی شکست سے بچ جائے ۔

آج 87۔3 اوور ز کا کھیل ہوا لنکا نے 7 وکٹس کے نقصان پر 319 رنز بائے۔
 

یاز

محفلین
سری لنکا کی ٹیم بھی پاکستان کی مانند ہو چکی ہے ۔ کچھ پتا نہیں چلتا کہ برا کھیلتے کھیلتے کب اچھا کھیلنا شروع کر دیں۔ اس اننگز میں انہوں نے گزشتہ تین اننگز کے مجموعی سکور کے لگ بھگ سکور کر دیا ہے، اور ابھی مزید کا امکان باقی ہے۔
 
چوتھے دن کے کھیل کا آغاز ہوا چاہتا ہے-
اگرچہ اس بات کا امکان نہیں لیکن جی چاہتا کہ میچ پانچویں میں داخل ہو- اور کل بھی میں ایک ایسا ہی مراسلہ لکھوں-
 
سری وردھنے پویلین لوٹ گئے ہیں۔ اب چندی مل کو اپنے بلے کی دھار تیز کر لینی چاہئیے تاکہ زیادہ سے زیادہ ٹیم اور ذاتی کھاتے میں جوڑ لے۔
 
لنکا 377/6
اب محض 20 رنز کا ٹرائل ہی رہ گیا ہے-
چندی مل کی نہایت ہی عمدہ بیٹنگ 94 پر کھیل رہے امید ہے کہ سینچری اسکور کرینگے-
جب ہیراتھ بھی اچھا کھیل رہا 28 رنز پر ناٹ آؤٹ ہے-
 
آخری تدوین:
چندی مل کی نہات شاندار سینچری مکمل-
بہت ہی خوبصورت اننگ-
آج صبح بہت ہی شاندار بیٹنگ کی اور کافی دلکش سٹروکس کھیلے-
ٹیم کو اننگ کی شکست سے تو یقیناً بچا لیا البتہ ابھی بھی بہت بڑا ٹاسک سامنے یے-
ویل پلیڈ دنیش--
 
لنچ ڈے 4
لنکا 403/6
لنکا لیڈبائے6 رنز ۔ جی جی نا میں غلط لکھ اور نا ہی آپ غلط پڑھ رہے۔لنکا نے واقعی ہی لیڈ حاصل کر لی ہے۔
اسکا مطلب ہے کہ اب ایک آخری ہوائی باورچی اس میچ میں 10000 رنز مکمل کر سکتا ہے۔
لیکن اس سیشن میں تمام تر دادیں چندی مل اور ہیراتھ کو بہت ہی خوبصورے بیٹنگ ۔ کمال است سیشن فار لنکا۔
سیریز کا پہلا سیشن ہے جسکو کہا جا سکتا کہ یہ لنکا کے نام رہا۔ (پہلے ٹیسٹ کے پہلے سیشن بھی کسی حد تک)
 
Hibshy: "Andrew, I do not want this effort of Sri Lanka's to be jinxed, so please do me a favour: If anyone makes any predictions, please send it to the trash? Thank you :)"
کمنٹ فرام کرک انفو
 
تیسرے ٹیسٹ میں خوش آمدید-
ایک آخری ہوائی باورچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ لیا یے-
یہ میچ لارڈز میں کھیلا جا رہا یے-
 
جونی بئیر سٹو ایک دفعہ پھر لنکا کا دھڑن تختہ کرتے ہوئے-
انگلینڈ 182/5
معین علی اور بئیرسٹو کی بیٹنگ جاری-
 

یاز

محفلین
میچ سری لنکا کی گرفت میں آنے کے بعد واپس انگلینڈ کی جانب پھسلنے کا عمل جاری.
 
Top