انگلینڈ کا دورہ انڈیا

نریندر مودی اسٹیڈیم :)

گوگل چاچو یہی بتا رہا ہے۔۔۔

Screenshot-2021-02-25-15-40-08-604-com-google-android-googlequicksearchbox.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
گو میں نے اس میچ کی کوئی بال بھی نہیں دیکھی، لیکن چار سیشنز میں 22 وکٹیں گر چکی ہیں، یہ انڈیا نے کس طرح کی وکٹ بنا ڈالی کہ رُوٹ جیسا پارٹ ٹائم اسپنر بھی اپنے کیریئر کی بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں نکال گیا۔ اگر پچ واقعی خراب ہے تو آئی سی سی اس کا نوٹس لے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
انگلینڈ کی کرکٹ ہسٹری میں 1983ء کے بعد یعنی قریب 38 برس بعد انگلینڈ کے کسی کپتان نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 1983ء میں یہ معرکہ فاسٹ باؤلر باب ولس نے مارا تھا اور اب بیٹسمین کپتان جو رُوٹ نے!
Bowling records | Test matches | Cricinfo Statsguru | ESPNcricinfo.com
 
چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ اس سے خراب تھی لیکن وہاں روہت نے بہت ہی عمدہ اننگ کھیل ڈالی کہ سب کہنے لگے اگر روہت اور ایشون وہاں سینچریاں کر سکتے تھے تو کوئی اور بھی کھیل سکتے۔

یہ پچ بھی پہلی گیند سے ہی ٹرن لے رہی ہے اور خاک تو آندھی کی طرح اُڑ رہی ہے۔
اسکا کاؤنٹر آرگیومنٹ یہ بھی دیا جا رہا ہے کہ جوہانسبرگ میں جہاں پچ گز گز سیم ہوتی ہے یا پرتھ میں جہاں ایکس ایل باؤنس لے لیتی ہے تو پھر "سب کانٹینینٹ" کے بلے بازوں تکنیک پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے۔

گو میں نے اس میچ کی کوئی بال بھی نہیں دیکھی، لیکن چار سیشنز میں 22 وکٹیں گر چکی ہیں، یہ انڈیا نے کس طرح کی وکٹ بنا ڈالی کہ رُوٹ جیسا پارٹ ٹائم اسپنر بھی اپنے کیریئر کی بیسٹ باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں نکال گیا۔ اگر پچ واقعی خراب ہے تو آئی سی سی اس کا نوٹس لے گی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
چنئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کی وکٹ اس سے خراب تھی لیکن وہاں روہت نے بہت ہی عمدہ اننگ کھیل ڈالی کہ سب کہنے لگے اگر روہت اور ایشون وہاں سینچریاں کر سکتے تھے تو کوئی اور بھی کھیل سکتے۔

یہ پچ بھی پہلی گیند سے ہی ٹرن لے رہی ہے اور خاک تو آندھی کی طرح اُڑ رہی ہے۔
اسکا کاؤنٹر آرگیومنٹ یہ بھی دیا جا رہا ہے کہ جوہانسبرگ میں جہاں پچ گز گز سیم ہوتی ہے یا پرتھ میں جہاں ایکس ایل باؤنس لے لیتی ہے تو پھر "سب کانٹینینٹ" کے بلے بازوں تکنیک پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے۔
ہوم ٹیم اپنی مرضی کی وکٹیں بنانے میں آزاد ہوتی ہے، لیکن وکٹ کے معیار پر بہرحال آئی سی سی نظر رکھتی ہے یا رکھنی چاہیئے۔ پہلے یا دوسرے دن ہی اگر وکٹ میں بڑے بڑے کریکس آ جائٰیں تو ظاہر ہے معیار ناقص ہی ہوگا۔ لیکن اگر صرف اسپننگ ٹریک ہے اور کوالٹی کی کوئی خامی نہیں ہے تو پھر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ہرانا جوئے شیر کے مترادف ہے اور انڈیا کو انڈیا میں!
 
انڈیا 10 وکٹ سے کامیاب۔
شارجہ 2002 پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ جو دوسرے دن ہی اختتام پذیر۔۔۔
 
Top