تعارف انیس الرحمن

محفل کا سب سے معصوم محفلین۔
محفل کب جوائن کی یاد نہیں۔ پر آپ لوگوں نے ایسا پیار دیا کہ خود کو خاصہ بوڑھا (پرانا) محسوس کرتا ہوں۔۔
آپ سب کی محبتوں کا بے حد شکریہ۔۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
لگتا ہے کہ سگریٹ بہت پیتے ہیں :)

خوش آمدید بارِ دیگر۔ فروٹ چاٹ کھائیں گے یا اس بار بھی کھلائیں گے؟
 
لگتا ہے کہ سگریٹ بہت پیتے ہیں :)

خوش آمدید بارِ دیگر۔ فروٹ چاٹ کھائیں گے یا اس بار بھی کھلائیں گے؟
سگریٹ کیا چیز ہوتی ہے قیصرانی بھائی؟؟؟
یہ لکھنا تو بھول ہی گیا کہ میری فروٹ ریڑھی کو کوئی کرائے پر حاصل نہ کرے۔۔۔:D
 
تعبیر

محفلین
معصوم محفلین آپ کچھ جانے پہچانے لگتے ہیں :p
میرے نواسے سے ملیے گا یہاں آپ کو مزا آئے گا اور ہاں خبردار جو کوچہء ملنگاں میں گئے تو :p
 
ساجد

محفلین
محفل کا سب سے معصوم محفلین۔
محفل کب جوائن کی یاد نہیں۔ پر آپ لوگوں نے ایسا پیار دیا کہ خود کو خاصہ بوڑھا (پرانا) محسوس کرتا ہوں۔۔
آپ سب کی محبتوں کا بے حد شکریہ۔۔:)
لو جی حضرت اس عمر میں بھی جاناں ملک بننا چاہ رہے ہیں :)
یہ پیار ویار والی بات شادی شہداؤں کو اپنی اپنی گھر والیوں کی نظر سے دور رکھنی چاہئیے ورنہ وہ بڑھاپے میں جوانی والی دوہتھڑ مار مار کر برا حال کر دیں گی :D
 
انتہا

محفلین
محفل کا سب سے معصوم محفلین۔
محفل کب جوائن کی یاد نہیں۔ پر آپ لوگوں نے ایسا پیار دیا کہ خود کو خاصہ بوڑھا (پرانا) محسوس کرتا ہوں۔۔
آپ سب کی محبتوں کا بے حد شکریہ۔۔:)
لگتا ہے کہ سگریٹ بہت پیتے ہیں :)
لگتا ہے سیدھے کوچۂ ملنگاں سے وارد ہوئے ہیں، جس کا ابھی تک خمار باقی ہے۔ خیر تھوڑی ہی دیر میں اتر جائے گا۔
اور یہ کس نے کہا محبت؟؟؟ ترس کھاتے ہیں بے چارے آپ پر۔
 
مہ جبین

محفلین
محفل میں خوش آمدید انیس الرحمن :heehee:

اتنی جلدی کیا تھی تعارف کی ابھی تو آئے ہو ذرا ٹھہر کر سانس تو لے لو :D
اتنی معصومیت ہے اس تعارف نامے میں کہ بسسسس۔۔۔۔۔۔۔ :star:

بہر حال یہ بات تو ماننا ہی پڑے گی کہ انیس محفل میں ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوئے ہیں
اپنی بذلہ سنجی اور ہلکے پھلکے پُرمزاح تبصروں سے ہر دھاگے کو جاندار بنادیتے ہیں ماشاءاللہ
اللہ تم کو ہمیشہ خوش اور آباد رکھے آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
محفل کا سب سے معصوم محفلین۔
محفل کب جوائن کی یاد نہیں۔ پر آپ لوگوں نے ایسا پیار دیا کہ خود کو خاصہ بوڑھا (پرانا) محسوس کرتا ہوں۔۔
آپ سب کی محبتوں کا بے حد شکریہ۔۔:)
محفل پر خوش آمدید :) ۔ ویسے محفل کے نئے ٹائٹلز کب دیے گئے؟ :unsure:
 
معصوم محفلین آپ کچھ جانے پہچانے لگتے ہیں :p
میرے نواسے سے ملیے گا یہاں آپ کو مزا آئے گا اور ہاں خبردار جو کوچہء ملنگاں میں گئے تو :p
نہیں نہیں میں بالکل نیا نیا آیا ہوں۔:rolleyes:
آپ کے نواسے صاحب تو 65 سال کے ہیں تو پھر آپ۔۔۔۔:laugh:
سنا ہے وہ خواتین کا پسندیدہ ترین دھاگہ ہے اب ایسے دھاگے سے میرا کیا واسطہ بھلا جی۔۔۔:p
 
لو جی حضرت اس عمر میں بھی جاناں ملک بننا چاہ رہے ہیں :)
یہ پیار ویار والی بات شادی شہداؤں کو اپنی اپنی گھر والیوں کی نظر سے دور رکھنی چاہئیے ورنہ وہ بڑھاپے میں جوانی والی دوہتھڑ مار مار کر برا حال کر دیں گی :D
حضرت آپ بزرگوں کے تجربات سے ہی فائدہ اٹھائیں گے نا ہم ناتجربےکار بچے۔۔۔۔:biggrin:
جو غلطیاں آپ نے کیں ہم نہیں کریں گے۔۔:laugh:
 
لگتا ہے سیدھے کوچۂ ملنگاں سے وارد ہوئے ہیں، جس کا ابھی تک خمار باقی ہے۔ خیر تھوڑی ہی دیر میں اتر جائے گا۔
اور یہ کس نے کہا محبت؟؟؟ ترس کھاتے ہیں بے چارے آپ پر۔
یہ کوچۂ ملنگاں ہے کیا بلا جی؟؟؟؟o_O
لگتا ہے مجھے خود دیکھنا پڑے گا۔۔:cool:
ترس کھاتے ہیں۔ اور محبت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔۔۔:eek:
یہ تو وہی مثال ہوگئی، "کھاؤ سونے کا نوالا اور دیکھو شیر کی نظر سے"۔ خیال رہے میں نے "کھلاؤ" کی جگہ "کھاؤ" تحریر کیا ہے۔۔۔:laugh:
 
Top