شارق بھائی، میں نے ان پیج کی اصل فائل، وہ فائل جس میں ان پیج سے کاپی کرکے جو ڈیٹا نوٹ پیڈ میں رکھایعنی سورس فائل، کنورژن سے حاصل ہونے والی فائل، اور فیڈ بیک، تمام کی تمام یہاں رکھ دیںہیں۔ زپ فائل ہے 161 کلو بائٹس کی۔ وہ دیکھ لیں
لنک یہ ہے
باقی ابھی تک جو فیڈ بیک حاصل ہوا ہے، وہ یہاں درج ہے
مجھے ذاتی طور پر یہ پروگرام اردو یونی کوڈ سالوشن کی نسبت بہت زیادہ اچھا لگا ہے۔ یہ عربی متن اور اعراب کو بہت زیادہ سپورٹ کرتا ہے بہ نسبت اردو یونی کوڈ سالوشن کے
ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر: میرا پیی سی انٹل تین گیگا ہرٹز انٹل اوریجنل ایچ ٹی ان ایبلڈ ود فی میل پروسیسر ہے۔ مدر بورڈ انٹل 915 جی اے جی ہے۔ ہارڈ ڈسک اسی گیگا بائٹس، ونڈوز ایکس پی میڈیا سینٹر ایڈیشن ہے
فانٹس اور اردو سپورٹ: اردو سپورٹ انسٹالڈ ہے۔ اردو فانٹس انسٹالڈ ہیں، محفل والے۔ صوتی-2 کی بورڈ ہے
براؤزر: انٹرنیٹ ایکسپلورر 0۔6 ہے اور موذیلا فائر فاکس کا 6۔0۔5۔1 ورژن ہے
ان پٹ فائل: میں نے پچاس سے زائد صفحات کی ان پیج فائل کو تجربہ کی بنیاد رکھا۔ اس میں اعراب، اردو اور عربی متن تھا (عربی متن یعنی کہ آیات)۔ تو مندرجہ ذیل نتائج حاصل ہوئے
طریقہ کار یہ تھا کہ میں نے ان پیج سے ڈیٹا کاپی کر کے نوٹ پیڈ میں رکھا اور وہاں سے فائل کو ان پیج 2 یونی کوڈ کنورٹر میں براؤز کرکے لایا اور کنورٹ کیا
ضروری نوٹ: نتائج سے قطع نظر، مجھے اس پروگرام کی پرفارمنس نے بہت زیادہ متائثر کیا ہے
مندرجہ ذیل نتائج حاصل ہوئے
الٰہ میں ل ٰ اور ہ کا جوڑ غلط بنتا ہے
زیر کی پوزیشن بالکل درست ہے
ہےں والا مسئلہ ہے
شد درست دکھائی دے رہی ہے
اگر بسم اللہ الرحمان الرحیم لکھا جائے تو للہ کی جگہ یہ کوڈ دکھائی دیتا ہے [L:4 R:203]
عام لکھے گئےاللہ کے تمام حروف درست ہیں
پیش درست کام کرتی ہے
زبر بھی درست منتقل ہوئی ہے
کسی حرف پر اگر چھوٹا د (مجھے اس کا نام نہیں پتہ، لیکن یہ حرف کو ساکن بنا دیتی ہے، ہو تو اس د کی جگہ یہ کوڈ دکھائی دیتا ہے [L:4 R:177]، باقی تمام حروف درست ہوتے ہیں
اگر ہ پر ہمزہ ہو تو وہ دوسرے فانٹ کا ہ بمع ہمزہ یعنی ۂ دکھائی دیتا ہے
اگر ا پر ہمزہ ہو تو وہ بھی اسی طرح الگ حرف بن جاتا ہے، جیسے الا میں دوسرے الف پر ہمزہ ہو تو وہ الگ ہو جاتا ہے اور دوسرے فانٹ کا حرف یعنی أ دکھائی دیتا ہے
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جگہ چوکور ڈبہ دکھائی دیتا ہے جو پوسٹ ہو کر اس محفل میں ﷺ دکھائی دیتا ہے
اگر وحیء الٰہی کو دیکھیں تو و، ح اور ئ الگ دکھائی دیتے ہیں، غور کیجئے گا کہ ئ دکھائی دیتا ہے نہ کہ ئی۔ جیسا کہ یہ یٔ
عَجِزَ فُلَانٌ عَنِ میں دیکھیں کہ فلا کو فُلَا دکھاتا ہے
: کی جگہ [L:4 R:224] دکھائی دیتا ہے
رح کی جگہ ؒ دکھائی دیتا ہے
اردو ہندسے عربی والے آتے ہیں جیسا کہ (الشفائ،۱:۹۴۳) اسی طرح دیکھیں کہ خالی ہمزہ کیسے دکھائی دیتی ہے، (الشفائ،۱:۹۴۳)
اردو فل سٹاپ یعنی - کی جگہ [L:4 R:245] دکھائی دیتا ہے
آیت کا اختتامی گول دائرہ ایسے دکھائی دیتا ہے o
خواجہ اجمیر رحمتہ اللہ علیہ کو ایسے دیکھ سکتے ہیں حضرت خواجۂ اجمیرؒ
حضر موسٰی علیہ السلام کو ایسے دکھاتا ہے حضرت موسیٰ ں
گئیں کو گئےں دیکھ سکتے ہیں
حضرت عیسٰی علیہ السلام کو حضرت عیسیٰں
حضرت یعقوب علیہ السلام کو حضرت یعقوب ں یعنی علیہ السلام کو ں سے ظاہر کر رہا ہے