اعجاز صاحب:
آپ پہلے ان پیج کے اس متن کو سیلیکٹ کریں جس کو ایکسپورٹ کرنا چاہ رہے ہوں (تمام کے لیے Ctrl+A) اور پھر ایکسپورٹ پر جائیں تو وہ ڈس ایبل نہیں ہوگا۔
کاپی پیسٹ کی تجویز ذہن میں ہے کیونکہ اس سے کام برق رفتاری کے ساتھ ہوسکتا ہے۔
صابر بھائی:
آپ کے مسلسل تعاون کا شکریہ۔ پہلے تو یہ بتاؤں کہ ہندسوں کے جس مسئلے کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے وہ صرف اردو ہندسوں کا معاملہ ہے اور انگریزی میں یہ مسئلہ نظر نہیں آتا۔
دوسری بات یہ ہے کہ ان پیج میں اگر اردو ہندسے ٹائپ کریں تو وہ ویسے ہی الٹے ٹائپ ہوتے ہیں۔ یعنی حالیہ سال کے ہندسے لکھنے کے لیے آپ کو پہلے چھ، پھر صفر صفر اور پھر دو لکھنا پڑے گا۔ شاید یہ بھی ایک وجہ ہے کہ تمام اردو اخبارات انگریزی ہندسے کی طرف رجوع کرتے ہیں۔
نئے ورژن میں اردو ہندسے الٹنے کا انتظام کردیا گیا ہے۔ ارادہ ہے کہ آگے اس طرح کی تمام نان اسٹینڈرڈ حرکات کے لیے یوزر ترجیحات کا ڈائیلاگ پیش کیا جائے گا کیونکہ جیسا قیصرانی صاحب نے لکھا کبھی یہ صحیح بھی نمودار ہو جاتے ہیں۔ اب اپاسٹرافی بھی صحیح تبدیل ہورہا ہے۔
آپ سب کے تعاون کا ایک مرتبہ پھر شکریہ۔
http://boriat.com/test/Inpage2Uni_0.4.zip