پردیسی
محفلین
ان پیج سے یونی کوڈ میں تبدیل کرنا
تحریر ؛ پردیسی
کچھ عرصہ پیشترمیں یہ سوچا کرتا تھا کہ کوئی ایسا سوفٹ وئیر ہونا چاہئے جو کہ ان پیج میں لکھے ہوئے مواد کو یونی کوڈ میں تبدیل کر دے تاکہ امیج وغیرہ بنانے کے جھنجٹ سے تو نجات حاصل ہو۔بہت دفعہ دوستوں سے اس کا ذکر بھی کیا مگر نتیجہ صفر ہی رہا۔ایک دفعہ ایک صاحب نے قرن والوں کی ویب سائٹ بارے بتایا مگر وہ ہمیشہ میری دسترس سے باہر رہی۔ آخر کار چند ماہ پہلے میرے ایک محترم دوست نے مجھے اس سوفٹ وئیر سے متعارف کروایا۔ایک آدھ دفعہ استمال کیا مگر اس کا نتیجہ مجھے کچھ اچھا نہیں لگا۔کچھ دن پہلے اردو کے پہلے مکمل یونی کوڈ فورم اردو ویب ڈاٹ کوم میں محترم نبیل نقوی نے ایک تحریر لگائی جس میں ایسے ہی کسی سوفٹ وئیر کے بارے پوچھا گیا۔وہاں بھی اسی سوفٹ وئیر کا ذکر چلا،تو پھر میں نے سنجیدگی سے اس سوفٹ وئیر کو جانچا اور اس کو استمال کیا۔آپ یقین جانئے کہ جتنا چھوٹا یہ سوفٹ وئیر ہے اس سے بڑھ کر اس کے کمالات ہیں۔آپ کو اپنا مواد ان پیج سے یونی کوڈ میں لانا ہو یا یونی کوڈ کا مواد ان پیج میں لانا ہو ،اس کا نتیجہ پچانوے فیصد ہے۔مسلئہ صرف اس کو سہی انداز سے استمال کرنے کا ہے۔
میں اس سوفٹ وئیر ایجاد کرنے والے اردو کمپیوٹنگ اور امانت علی گوہر صاحب کا بے حد شکر گذار ہوں جو کہ انہوں نے اردو کی خدمت کے لئے اتنی عظیم ایجاد کی۔
اس سے پہلے بھی فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ والوں نے یونی کوڈ سالوشن پر ایک اہم مضمون لکھا تھا جس میں اس کو استمال کرنے بارے،خوبیوں اور خامیوں کی بڑی جامع انداز میں راہنمائی کی گئی تھی۔اپنی تحریر کے آخر میں اس مضمون کا حوالہ بھی آپ کے سامنے رکھا جائے گا۔
یونی کوڈ سالوشن کیا ہے؟
یہ ایک ایسا چھوٹا اور مکمل سوفٹ ویئر ہے جو ان پیج کی تحریر کو یونی کوڈ میں اور یونی کوڈ کی تحریر کو ان پیج میں تبدیل کر دیتا ہے۔گو کہ ابھی تک اس میں کچھ خامیاں موجود ہیں مگر اس کا نتیجہ پھر بھی کمال کا ہے۔ابھی کچھ عرصہ پیشتر امانت علی گوہر صاحب نے اس کا نیا ورژن متعارف کروایا ہے جس کو اور بہتر کیا گیا ہے اور اسے آپ ونڈو ٨٩ میں بھی استمال کر سکتے ہیں۔اس ورژن میں آپ کو کوڈنگ لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی آپ سیدھا سیدھا اپنی تحریر اسی میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔
ونڈو ایکس پی کے لئے یونی کوڈ سالوشن یہاں سے ڈائون لوڈ کریں (پرانا ورژن)
یونی کوڈ سالوشن یہاں سے ڈائون لوڈ کریں
ونڈو ایکس پی اور ٨٩ کے لئے یونی کوڈ سالوشن یہاں سے ڈائون لوڈ کریں (نیا ورژن)
ونڈو ایکس پی اور ٨٩ کے لئے یونی کوڈ سالوشن یہاں سے ڈائون لوڈ کریں
اور اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو ایشیا ٹائپ فونٹ موجود نہیں ہے تو نیچے دئیے گیے ربط سے اسے بھی ڈائون لوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرلیں۔
اردو ایشیا ٹائپ فونٹ