میرے سوال کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ ان پیج کے استعمال کرنے والے جب م س ورڈ کے ذریعے کتب وغیرہ کی اگر پبلشنگ کرنے کی کوشش کریں تو انہیں کیا اس طریقہ میں کوئی کمی نظر آتی ہے، یا کچھ مشکلات درپیش آتی ہیں؟
Muteebaig صاحب کیا آپ اس سے قبل ان پیج استعمال کرتے تھے؟ یہ ورڈ پر منتقلی (transition) کیسی رہی؟
دیر سے جواب دینے کی معذرت!
بھائی ان پیج کو استعمال تو کیا ہے، مگر اتنا زیادہ نہیں کہ "ان پیج کے علماء" میں شامل ہوسکوں۔
اب ان پیج کے مواد کو کنورٹر کے ذریعے ایم ایس ورڈ میں لاتا ہوں اور ہ اور ی کی اغلاط بکثرت ہوتی ہیں۔
مگر ورڈ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں حواشی (فٹ نوٹ) کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جو کہ ایک نعمت عظمیٰ ہے۔
یہاں یہ بتاتا چلوں کہ اگر یہ سہولت ان پیج میں آگئی تو میں سب سے پہلے ان پیج خریدوں گا۔ ان شاءاللہ
کیونکہ ورڈ کے نستعلیق فونٹس بہت محنت مانگتے ہیں مثلا دو الفاظ کے مابین کئ کئ جگہ فاصلے آجاتے ہیں جن کو ختم کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے، واللہ المستعان