ان پیج علماء سے سوال

کورل ڈرا کے آئندہ ورژن میں اوپن ٹائپ فانٹس کی سپورٹ شامل ہو، اس کی درخواست کرنا آسان ہے۔ کورل ہی اگر اس کی سپورٹ مہیا کریں تو کیا ضرورت ہے کہ ورڈ میں وہ سپورٹ رکھہی جائے کہ کورل میں بطور گرافک متن کاپی پیسٹ کیا جائے؟
کورل ڈرا کے آئندہ ورژن میں اوپن ٹائپ فانٹس کی سپورٹ کو شامل کرنے کیلئے میرے خیال میں ہر ایک کا درخواست قابل قبول نہیں‌ہوگا جب تک درخواست کرنے والا کورل ڈرا کا رجسٹر استعمال کنندہ نہ ہو آپکو معلوم ہوگا ہی کہ ادھر کون رجسٹر ورژن خریدنے کی فکر میں‌پڑتا ہے جبکہ اگر ایسا کوئی درخواست قبول ہوجائے تب بھی جب تک کورل ڈرا والے آئندہ ورژن میں اوپن ٹائپ فانٹس کی سپورٹ کو شامل کرتے ہیں اور یہ سپورٹ بتدریج بہتری کی جانب چلتاہے اسکیلے میرے خیال میں‌کم از کم ایک آدھ سال کا عرصہ درکار ہی ہوگا کیا تب تک ہمارے وہ احباب انپیج پر ہی انحصار کرتے رہیں ؟ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ م س ورڈ کیلئے ایک ایسا ایکسٹینشن بنایا جائے جسکا میں‌ نے اوپر ذکر کیا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالمجید، میں ابھی تک نہیں سمجھ سکا ہوں کہ ورڈ سے ویکٹر فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ تو الٹی جانب چلنے کے مترادف ہوگا۔ مجھے علم نہیں ہے کہ کورل ڈرا میں کس طرح ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی جا سکتی ہے۔ جب کورل میں اردو کی ٹیکسٹ پراسیسنگ ممکن ہی نہیں رہتی تو پھر کمپوزنگ کس طرح کی جاتی ہے؟ شاید کورل میں صرف پوسٹر اور لیبل چھاپے جا سکتے ہوں گے۔

میرے خیال میں بہتر تو یہی ہوگا کہ ایڈوبی کی پراڈکٹس پر نستعلیق فونٹس کو چلانے کی کوئی تکنیک دریافت کی جائے تاکہ حقیقی معنوں میں اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے دور کا آغاز ہو سکے۔
 
میرے سوال کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ ان پیج کے استعمال کرنے والے جب م س ورڈ کے ذریعے کتب وغیرہ کی اگر پبلشنگ کرنے کی کوشش کریں تو انہیں کیا اس طریقہ میں کوئی کمی نظر آتی ہے، یا کچھ مشکلات درپیش آتی ہیں؟

Muteebaig صاحب کیا آپ اس سے قبل ان پیج استعمال کرتے تھے؟ یہ ورڈ پر منتقلی (transition) کیسی رہی؟

دیر سے جواب دینے کی معذرت!
بھائی ان پیج کو استعمال تو کیا ہے، مگر اتنا زیادہ نہیں کہ "ان پیج کے علماء" میں شامل ہوسکوں۔
اب ان پیج کے مواد کو کنورٹر کے ذریعے ایم ایس ورڈ میں لاتا ہوں اور ہ اور ی کی اغلاط بکثرت ہوتی ہیں۔
مگر ورڈ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس میں حواشی (فٹ نوٹ) کا اضافہ کیا جاسکتا ہے جو کہ ایک نعمت عظمیٰ ہے۔
یہاں یہ بتاتا چلوں کہ اگر یہ سہولت ان پیج میں آگئی تو میں سب سے پہلے ان پیج خریدوں گا۔ ان شاءاللہ
کیونکہ ورڈ کے نستعلیق فونٹس بہت محنت مانگتے ہیں مثلا دو الفاظ کے مابین کئ کئ جگہ فاصلے آجاتے ہیں جن کو ختم کرنا کسی مصیبت سے کم نہیں ہے، واللہ المستعان
 
فاتح

لائبریرین
تو بنیادی مسئلہ نستعلیق فونٹ میں لکھے گئے متن کو ویکٹر کرنے کا ہے۔ کیا اس کے لیے م س ورڈ ضروری ہے یا کوئی اکیلی (اسٹینڈ الون) ایپلی کیشن بھی چل سکتی ہے؟

شارق صاحب! میرے خیال میں تو یہ بھی ایک عمدہ تجویز ہے کہ اگر نستعلیق کا ویکٹر ہی حاصل کرنا مقصد ہے تو اس کے لیے مائکرو سافٹ ورڈ کی پابندی کیوں؟
میرے خیال میں اس گفتگو کو کورل ڈرا تک محدود نہیں ہونا چاہیے کہ اگر ایسا کوئی اطلاقیہ بن جائے تو کافی ایسے پروگرامز جن میں براہ راست یونی کوڈ کی سپورٹ نہیں ہے ان میں بھی با سہولت اردو ڈالی جا سکتی ہے مثلاً ویڈیو ایڈیٹنگ کے سافٹویئر۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے ذہن میں ابھی خیال آیا تھا کہ اگر ونڈوز میں Emf پنٹر ڈرائیور انسٹال کر لیا جائے تو پھر کسی بھی فائل کو ویکٹر فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ یہ وہی طریقہ جس کے ذریعے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس جنریٹ کیے جاتے ہیں۔ لیکن جب میں نیٹ پر سرسری طور پر تلاش کیا تو مجھے اس مقصد کے لیے کوئی فری ای ایم ایف ڈرائیور نظر نہیں آیا۔ کچھ پراڈکٹس نظر آئیں اور ان کی قیمتیں بھی ہوشربا ہیں۔
 
الف عین

لائبریرین
مطیع میاں میں پھر اسی کنورٹر کا ربط دینا چاہوں گا۔۔ غلط کنورٹر استعمال کرنے کےباعث یہ ہوتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اس پروگرام کی مدد سے ویکٹر پرنٹ حاصل کیا جا سکتا ھے
http://www.e-pdfconverter.com/pdf-creator/index.html
شکریہ سلیم احمد، اگر اس سے ملتی جلتی کسی اور پراڈکٹ کے بارے میں آپ کو علم ہو تو اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں تاکہ ان پراڈکٹس کا تقابل کیا جا سکے۔
 
سلیم احمد

محفلین
شکریہ سلیم احمد، اگر اس سے ملتی جلتی کسی اور پراڈکٹ کے بارے میں آپ کو علم ہو تو اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں تاکہ ان پراڈکٹس کا تقابل کیا جا سکے۔

میں تو درج ذیل پرنٹ سافٹ ویئر ہی استعمال کرتا ہوں ۔ اسکے علاوہ کوئی اور دوسرا مجھے پسند نہیں آیا کیونکہ اس ایک ہی سافٹ ویئر میں ہی بہت سے فارمیٹ مہیا ہیں ۔ اگر کسی کو چاہیئے ہو تو ذاتی پیغام بھیج سکتا ہے ۔ یا گوگل کیا جاسکتا ہے

اس پروگرام کی مدد سےہر پروگرام سے ویکٹر پرنٹ حاصل کیا جا سکتا ھے
Postscript, PS, EPS, JPEG, TIFF, BMP, PCX, PNG files
http://www.e-pdfconverter.com/pdf-creator/index.html
 
ابوشامل

محفلین
کورل ڈرا کے آئندہ ورژن میں اوپن ٹائپ فانٹس کی سپورٹ کو شامل کرنے کیلئے میرے خیال میں ہر ایک کا درخواست قابل قبول نہیں‌ہوگا جب تک درخواست کرنے والا کورل ڈرا کا رجسٹر استعمال کنندہ نہ ہو آپکو معلوم ہوگا ہی کہ ادھر کون رجسٹر ورژن خریدنے کی فکر میں‌پڑتا ہے جبکہ اگر ایسا کوئی درخواست قبول ہوجائے تب بھی جب تک کورل ڈرا والے آئندہ ورژن میں اوپن ٹائپ فانٹس کی سپورٹ کو شامل کرتے ہیں اور یہ سپورٹ بتدریج بہتری کی جانب چلتاہے اسکیلے میرے خیال میں‌کم از کم ایک آدھ سال کا عرصہ درکار ہی ہوگا کیا تب تک ہمارے وہ احباب انپیج پر ہی انحصار کرتے رہیں ؟ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ م س ورڈ کیلئے ایک ایسا ایکسٹینشن بنایا جائے جسکا میں‌ نے اوپر ذکر کیا ہے
موضوع سے ہٹ کر اگر آپ کو کورل ڈرا کا رجسٹرڈ استعمال کنندہ درکار ہے تو محفل کے رکن خاور بلال اس کے رجسٹرڈ رکن ہیں، ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
باقی موضوع کے مطابق یہ کہ پی ڈی ایف بنا کر ویکٹر حاصل کیا جا سکتا ہے، البتہ یہ تھوڑا لمبا طریقہ ہے۔
 
عبدالمجید، میں ابھی تک نہیں سمجھ سکا ہوں کہ ورڈ سے ویکٹر فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ یہ تو الٹی جانب چلنے کے مترادف ہوگا۔ مجھے علم نہیں ہے کہ کورل ڈرا میں کس طرح ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی جا سکتی ہے۔ جب کورل میں اردو کی ٹیکسٹ پراسیسنگ ممکن ہی نہیں رہتی تو پھر کمپوزنگ کس طرح کی جاتی ہے؟ شاید کورل میں صرف پوسٹر اور لیبل چھاپے جا سکتے ہوں گے۔

میرے خیال میں بہتر تو یہی ہوگا کہ ایڈوبی کی پراڈکٹس پر نستعلیق فونٹس کو چلانے کی کوئی تکنیک دریافت کی جائے تاکہ حقیقی معنوں میں اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے دور کا آغاز ہو سکے۔
نبیل بھائی کورل ڈرا میں‌نسخ فونٹس کی چلنے کی سپورٹ موجود ہے لیکن کورل ڈرا Mark, Curs, Kern ٹیبلز کو ٹھیک طرح سے سپورٹ نہیں‌کرسکتا اسلئے نستعلیق فونٹ کو استعمال کرنے کیلئے انپیج میں‌متن لکھا جاتا ہے اور اسکو کاپی کرکے کورل میں‌لے جایا جاتا ہےجبکہ جو حضرات کورل ڈرا استعمال کرتے ہیں وہ ہر طرح کے ڈسکٹاپ پبلشنگ کیلئے کورل کو ہی ترجیح‌دیتے ہیں خواہ وہ براوشر ، کارڈ، بینر، پوسٹر، لیبل یہاں‌تک کہ کلر کتابیں‌بھی کورل ڈرا میں‌ہی ڈیزائن کرتے ہیں اسلئے جب تک م س ورڈ میں‌کوئی ایسا فیچر نہیں‌بنایا جاتا جوکہ متن کو ویکٹر فامیٹ‌میں کاپی کرلے انپیج کو استعمال کرنے والے حضرات مشکل سے ہی اوپن ٹائپ کی طرف آسکیں‌گے
 
شارق صاحب! میرے خیال میں تو یہ بھی ایک عمدہ تجویز ہے کہ اگر نستعلیق کا ویکٹر ہی حاصل کرنا مقصد ہے تو اس کے لیے مائکرو سافٹ ورڈ کی پابندی کیوں؟
میرے خیال میں اس گفتگو کو کورل ڈرا تک محدود نہیں ہونا چاہیے کہ اگر ایسا کوئی اطلاقیہ بن جائے تو کافی ایسے پروگرامز جن میں براہ راست یونی کوڈ کی سپورٹ نہیں ہے ان میں بھی با سہولت اردو ڈالی جا سکتی ہے مثلاً ویڈیو ایڈیٹنگ کے سافٹویئر۔
فاتح بھائی آپکے اس بات سے میں اتفاق کرتا ہوں‌کہ اس سلسلے کو صرف کورل تک ہی محدود نہیں‌رہنا چاہئے اگر صرف کورل تک یہ سلسلہ محدود رکھنا ہوتا تو پھر تو ونڈوزمیں‌ڈیفالٹ موجود پی ایس پرنٹرز جوکہ پرنٹ ٹو فائل کو Prn فورمیٹ‌میں پرنٹ کرتا ہے اور اس فورمیٹ‌کو کورل بخوبی سپورٹ بھی کرتا ہے تو پھر تو ایسے کسی ٹول کی ضرورت باقی نہیں‌رہتی لیکن میں‌چاہتا ہوں‌کہ ایسا ٹول ڈویلپ ہوسکے جوکہ ہر ایک ایسے پروگرام تک متن کو بخوبی لے جاسکے جوکہ اوپن ٹائپ کو سپورٹ نہ کرتا ہو
 
میرے ذہن میں ابھی خیال آیا تھا کہ اگر ونڈوز میں Emf پنٹر ڈرائیور انسٹال کر لیا جائے تو پھر کسی بھی فائل کو ویکٹر فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرنا ممکن ہو سکتا ہے۔ یہ وہی طریقہ جس کے ذریعے پی ڈی ایف ڈاکومنٹس جنریٹ کیے جاتے ہیں۔ لیکن جب میں نیٹ پر سرسری طور پر تلاش کیا تو مجھے اس مقصد کے لیے کوئی فری ای ایم ایف ڈرائیور نظر نہیں آیا۔ کچھ پراڈکٹس نظر آئیں اور ان کی قیمتیں بھی ہوشربا ہیں۔
بھائی صاحب اگر پرنٹر ڈرائیور ہی انسٹال کرنا ہوتا کورل کیلئے تو پھر ونڈوز کے ڈیفالٹ پرنٹرز جیسے Generic MS Publisher Imagesetter, Linotronic 530سے بہترین پرنٹرز ایک بھی نہیں‌ہوسکتا ان پرنٹرز کی فورمیٹ‌کو کورل ڈرا بخوبی سپورٹ کرسکتا ہے لیکن میں‌چاہتا ہوں‌کہ صرف ایک کلک سے یہ کام ممکن ہوسکے اور یہ ٹول بہت سے ایسے پروڈکٹس میں کام کرنے کے قابل ہو جوکہ اوپن ٹائپ کو سپورٹ نہ کرسکتے ہو
 
شکریہ سلیم احمد، اگر اس سے ملتی جلتی کسی اور پراڈکٹ کے بارے میں آپ کو علم ہو تو اس کے بارے میں بھی معلومات فراہم کریں تاکہ ان پراڈکٹس کا تقابل کیا جا سکے۔
نبیل بھائی اس جیسا ایک پروگرام یہ بھی ہے ۔ DOC to Image Converter لیکن مجھے اندازہ ہے کہ ان جیسے پروگرامز سے کام نہیں‌بنے گا جب تک کوئی ٹول نہیں‌بنایا جاتا
http://www.pdf-convert.com/doc2img/index.htm
 
موضوع سے ہٹ کر اگر آپ کو کورل ڈرا کا رجسٹرڈ استعمال کنندہ درکار ہے تو محفل کے رکن خاور بلال اس کے رجسٹرڈ رکن ہیں، ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
باقی موضوع کے مطابق یہ کہ پی ڈی ایف بنا کر ویکٹر حاصل کیا جا سکتا ہے، البتہ یہ تھوڑا لمبا طریقہ ہے۔
ابو شامل بھائی کورل ڈرا کے ایک رجسٹر استعمال کنندہ سے شاید ہی کام چلے پھر بھی خیر اگر خاول بلال بھائی انکو یہ درخواست کردیں‌کہ کورل ڈرا میں‌اوپن ٹائپ کی سپورٹ ڈال دے لیکن پھر وہی بات آڑے آئے گی کہ کورل والوں‌کو یہ سپورٹ شامل کرنے میں‌کافی عرصہ لگے جبکہ اس کے مقابلے میں‌ایسا کوئی ٹول یا فیچر ڈویلپ کرنے میں ایک آدھ دن سے زیادہ نہیں‌لگے گا۔ باقی پی ڈی ایف بناکر اس سے ویکٹر حاصل کرنے سے ونڈوز کے ڈیفالٹس پرنٹرز والا طریقہ بہتر رہے گا لیکن یاد رہے کہ ان پرنٹرز کی فورمیٹ کی سپورٹ صرف کورل میں‌ہی موجود ہے باقی کوئی بھی دوسرا ڈسکٹاپ پبلشنگ کا پروگرام اس فورمیٹ کو سپورٹ نہیں‌کرسکتا
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالمجید، میں ایک مرتبہ پھر یہی کہوں گا کہ موجودہ ورڈپروسیسنگ اپلیکشنز اور اوپن ٹائپ فونٹس کو ہی بنایا جانا چاہیے تاکہ انہیں بہتر ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ کورل ویکٹر ڈرائنگ کا پروگرام ہے۔ یہ لیبل یا ایک صفحے کی ڈیزائننگ کے لیے مناسب ضرور ہوگا لیکن مکمل کتب یا جرائد کی پبلشنگ کے لیے کورل کو استعمال کرنا میرے خیال میں بہتر طریقہ نہیں ہے۔
 
نبیل بھائی ہمارے ہاں‌پاکستان میں تو کورل ڈرا ہی استعمال کیا جاتا ہے ڈسکٹاپ پبلشنگ کیلئے کیونکہ کلر سپریشن کی جو سپورٹ کورل ڈرا دیتا ہے اسطرح کی کلر سپریشن کی سپورٹ اڈوبی سمیت کوئی بھی پروگرام نہیں‌دے سکتا ۔ اگر یہ ٹول کسی کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر بنایا جائے تو کیا برائی ہے ۔ اس بات کا میں نے ذکر کیا بھی ہے کہ اوپن ٹائپ فونٹس پر کام جاری ہے کہ انکو اڈوبی کے پروگرامز پر چلنے کےقابل بنایا جائے لیکن جب تک یہ فونٹس اور ورڈ پروسیسنگ اپلیکشنز میں یہ سپورٹ شامل نہیں‌کی جاتی کیا اس وقت تک کیلئے اس فیچر کی سہولت مناسب نہیں‌رہے گی ؟ کیونکہ ابھی بہت عرصہ لگے گا ان اوپن ٹائپ کے فونٹس کے ڈویلوپمنٹ پر اور ورڈ پروسیسنگ اپلیکیشنز میں نستعلیق اوپن ٹائپ فونٹس کی مکمل سپورٹ ڈالنے میں
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں لمبی چوڑی تیکنیکی باتیں تو نہیں جانتا لیکن میرے خیال میں اگر کوئی صاحب اس قسم کی پلگ ان بنا لیں جو م س ورڈ اور ایسے ہی دوسرے پروگراموں کے ساتھ متصل ہو کر ٹیکسٹ کو ویکٹر فارمیٹ میں کاپی کرنے کی خدمت انجام دے اور وہ بھی صرف ایک شارٹ کٹ کی کے ذریعہ تو یہ بلا شبہ عمومی استفادہ کے لیے ایک بہترین کام ہو گا اور نہ صرف کورل ڈرا بلکہ بہت سے دیگر ایسے پروگراموں کے استفادہ کنندگان اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو اوپن ٹائپ فونٹس کو سپورٹ نہیں کرتے
 
Top