ان پیج علماء سے سوال

اب جب کہ نستعلیق یونی کوڈ فانٹ دستیاب ہوگئے ہیں کیا کسی انپیج کے استعمال کنندہ نے م س ورڈ اوپن آفس کو سنجیدہ پبلشنگ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی ہے؟

اس رستے میں کیا کیا مشکلات درپیش آئیں؟
دوسرے پیکجوں کے سامنے ان پیج کے مثبت نکات کیا ہیں۔
کیا ان پیج کو dump کرنے کا مشورہ مفید ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
شارق، یہ سوال انپیج کے علماء کی بجائے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے فقہاء سے پوچھنا زیادہ مناسب رہے گا۔ :biggrin:

فی الوقت اگرچہ مشہور ترین ڈی ٹی پی سوفٹویر ایڈوبی ان ڈیزائن میں نوری نستعلیق فونٹ کام نہیں کرتے ہیں لیکن مائیکروسوفٹ پبلشر میں یہ فونٹ بالکل ٹھیک چل رہے ہیں۔ اس کے بارے میں کچھ تفصیل آپ کو اس ربط پر مل جائے گی۔ مائیکروسوفٹ پبلشر اگرچہ ان ڈیزائن جتنا مقبول یا فیچر رچ نہیں ہے لیکن میرے خیال میں علوی نستعلیق یا جمیل نستعلیق کو مائیکروسوفٹ پبلشر پر استعمال کرنا ان پیج کے استعمال سے بدر جہا بہتر ہونا چاہیے، اگرچہ مجھے اس کے بارے میں علم نہیں ہے کہ کتنے لوگوں نے اس طریقے سے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
ایڈوبی کی پراڈکٹس میں اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ کی کچھ فیچرز جیسے کہ cursive اٹیچمنٹ کی سپورٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے اس میں نستعلیق فونٹ کام نہیں کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے فونٹ ساز دوست کوئی ایسا طریقہ دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ان ڈیزائن وغیرہ میں نوری نستعلیق فونٹ بھی کام کر سکیں۔
 
arifkarim

معطل
جی شارق۔ خاکسار یہاں پر ایک لوکل پاکستانی رسالے کیلئے کام کرتا رہا ہے۔ مگر انپیج کو بہت کم استعمال کیا ہے۔ زیادہ تر کام آفس 2007 پر ہی ہوتا ہے۔ ورڈ میں یہ خوبی ہے کہ بے تحاشہ undos کی سہولت ہے۔ نیز ہر صفحہ پر اپنی مرضی کے فریم اور ٹیگز لگائے جا سکتے ہیں۔ ماسٹر پیج بنانا بھی نہایت آسان ہے۔ انپیج کی خوبی اسکے نوری نستعلیق فانٹ کے درمیان ’’کرننگ‘‘ ہے۔ نیز کورل ڈرا جیسے گرافکس پروگرام تک تیزی سے رسائی ہے۔ یہ فیوچرز اگر اوپن ٹائپ فانٹس کو میں مل جائیں تو پھر انپیج کی ضرورت نہیں رہتی۔ نیز اگر اڈوبی انڈیزائن کیلئے بھی کوئی کارآمد نستعلیق فانٹ منظر عام پر آجائے، تو پھر کورل ڈرا کی ضرورت بھی نہیں رہے گی!
 
arifkarim

معطل
ایڈوبی کی پراڈکٹس میں اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ کی کچھ فیچرز جیسے کہ Cursive اٹیچمنٹ کی سپورٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے اس میں نستعلیق فونٹ کام نہیں کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے فونٹ ساز دوست کوئی ایسا طریقہ دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ان ڈیزائن وغیرہ میں نوری نستعلیق فونٹ بھی کام کر سکیں۔

انڈیزائن سی ایس ۴ (لیٹسٹ) میں کرسو اٹیچمنٹ کی اسپورٹ ہے۔ جسکی وجہ سے ایران نستعلیق اور دری نستعلیق اسمیں درست کام کرتے ہیں۔ نفیس نستعلیق بھی کافی حد تک چل جاتا ہے۔
 
میں جس ادارے میں کام کرتا ہوں وہاں ہم سارا پروفیشنل کام ایم ایس ورڈ پر ہی کرتے ہیں یعنی اردو، سندھی، پشتو ، فارسی اور عربی تمام زبانوں کی کتب پر یونیکوڈ میں ہی کام کیاہے والحمدللہ
 
شارق، یہ سوال انپیج کے علماء کی بجائے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کے فقہاء سے پوچھنا زیادہ مناسب رہے گا۔ :biggrin:

فی الوقت اگرچہ مشہور ترین ڈی ٹی پی سوفٹویر ایڈوبی ان ڈیزائن میں نوری نستعلیق فونٹ کام نہیں کرتے ہیں لیکن مائیکروسوفٹ پبلشر میں یہ فونٹ بالکل ٹھیک چل رہے ہیں۔ اس کے بارے میں کچھ تفصیل آپ کو اس ربط پر مل جائے گی۔ مائیکروسوفٹ پبلشر اگرچہ ان ڈیزائن جتنا مقبول یا فیچر رچ نہیں ہے لیکن میرے خیال میں علوی نستعلیق یا جمیل نستعلیق کو مائیکروسوفٹ پبلشر پر استعمال کرنا ان پیج کے استعمال سے بدر جہا بہتر ہونا چاہیے، اگرچہ مجھے اس کے بارے میں علم نہیں ہے کہ کتنے لوگوں نے اس طریقے سے ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
ایڈوبی کی پراڈکٹس میں اوپن ٹائپ سٹینڈرڈ کی کچھ فیچرز جیسے کہ Cursive اٹیچمنٹ کی سپورٹ نہیں ہے جس کی وجہ سے اس میں نستعلیق فونٹ کام نہیں کرتے ہیں۔ لیکن ہمارے فونٹ ساز دوست کوئی ایسا طریقہ دریافت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس سے ان ڈیزائن وغیرہ میں نوری نستعلیق فونٹ بھی کام کر سکیں۔
نبیل بھائی ایڈوبی کے پراڈکٹس میں کرس اٹیچمنٹ کی سپورٹ موجود ہے لیکن انکے اپنے رینڈرنگ انجن میں‌کچھ مسائل ہے جسکی وہ سے انکے پراڈکٹس خصوصا انڈیزائن میں بعض نستعلیق فونٹ‌نہیں‌چل سکتے ایک ایسے نستعلیق کریکٹر فونٹ (جسمیں مستقبل میں لگیچرز ڈالے جائیں‌گے)بنانے کی کوشش کی جارہی ہے جوکہ اڈوبی سیمت کسی بھی آپریٹنگ سسٹم پر بخوبی کام کرسکے ۔
 
جی شارق۔ خاکسار یہاں پر ایک لوکل پاکستانی رسالے کیلئے کام کرتا رہا ہے۔ مگر انپیج کو بہت کم استعمال کیا ہے۔ زیادہ تر کام آفس 2007 پر ہی ہوتا ہے۔ ورڈ میں یہ خوبی ہے کہ بے تحاشہ Undos کی سہولت ہے۔ نیز ہر صفحہ پر اپنی مرضی کے فریم اور ٹیگز لگائے جا سکتے ہیں۔ ماسٹر پیج بنانا بھی نہایت آسان ہے۔ انپیج کی خوبی اسکے نوری نستعلیق فانٹ کے درمیان ’’کرننگ‘‘ ہے۔ نیز کورل ڈرا جیسے گرافکس پروگرام تک تیزی سے رسائی ہے۔ یہ فیوچرز اگر اوپن ٹائپ فانٹس کو میں مل جائیں تو پھر انپیج کی ضرورت نہیں رہتی۔ نیز اگر اڈوبی انڈیزائن کیلئے بھی کوئی کارآمد نستعلیق فانٹ منظر عام پر آجائے، تو پھر کورل ڈرا کی ضرورت بھی نہیں رہے گی!
مائکروسافٹ ورڈ سے کورل ڈرا یا ایسے ہی کسی دوسرے ڈسکٹاپ پبلشنگ پروگرام میں رسائی حاصل کرنے کیلئے میرے ذہن میں‌کچھ آئیڈیاز ہے جنکو میں آپ دوستوں سے شیئر کرنے کی کوشش کرتا ہوں‌خصوصا نبیل بھائی اور محفل پر موجود پروگرامر حضرات سے
 
پروگرامر حضرات متوجہ ہوں
اگر آپ دوستوں نے میر عماد نامی خطاطی کے پروگرام کو چیک کیا ہو تو آپکو معلوم ہوگا کہ میر عماد (م س ورڈ)سے کورل ڈرا یا اڈوبی تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بھی ایک فیچر رکھا گیا ہے یعنی alt+c دبانے سے آپکاسیلیکٹ شدہ متن کروس(Curves) یا ویکٹر فارمیٹ میں کاپی ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ آپکو معلوم ہے کہ م س ورڈ میں VBA پروگرامنگ کی مکمل سہولت موجود ہے جسکی وجہ سے م س ورڈ میں‌ایسے کسی فیچر کو شامل کرنا نا ممکن نہیں‌ہے اگر محفل پر موجود پروگرامر حضرات خصوصا نبیل بھائی اس موضوع پر توجہ دیں تو انشإاللہ مجھے یقین ہے کہ وہ دن بھی قریب ہے جب ہمارے ان دوستوں کو بھی انپیج سے مکمل چھٹکارا مل جائے گا جوکہ صرف اسی وجہ سے اوپن ٹائپ کے فونٹس استعمال نہیں‌کرپاتے ۔ میں‌اس موضوع پر خصوصی طور سے نبیل بھائی اور محفل پر موجود پروگرامر حضرات کا توجہ چاہتا ہوں
 
مقصد

میرے سوال کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ ان پیج کے استعمال کرنے والے جب م س ورڈ کے ذریعے کتب وغیرہ کی اگر پبلشنگ کرنے کی کوشش کریں تو انہیں کیا اس طریقہ میں کوئی کمی نظر آتی ہے، یا کچھ مشکلات درپیش آتی ہیں؟

muteebaig صاحب کیا آپ اس سے قبل ان پیج استعمال کرتے تھے؟ یہ ورڈ پر منتقلی (transition) کیسی رہی؟
 
دلچسپ مسئلہ

پروگرامر حضرات متوجہ ہوں
اگر آپ دوستوں نے میر عماد نامی خطاطی کے پروگرام کو چیک کیا ہو تو آپکو معلوم ہوگا کہ میر عماد (م س ورڈ)سے کورل ڈرا یا اڈوبی تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بھی ایک فیچر رکھا گیا ہے یعنی alt+c دبانے سے آپکاسیلیکٹ شدہ متن کروس(Curves) یا ویکٹر فارمیٹ میں کاپی ہوجاتا ہے ۔ جیسا کہ آپکو معلوم ہے کہ م س ورڈ میں VBA پروگرامنگ کی مکمل سہولت موجود ہے جسکی وجہ سے م س ورڈ میں‌ایسے کسی فیچر کو شامل کرنا نا ممکن نہیں‌ہے اگر محفل پر موجود پروگرامر حضرات خصوصا نبیل بھائی اس موضوع پر توجہ دیں تو انشإاللہ مجھے یقین ہے کہ وہ دن بھی قریب ہے جب ہمارے ان دوستوں کو بھی انپیج سے مکمل چھٹکارا مل جائے گا جوکہ صرف اسی وجہ سے اوپن ٹائپ کے فونٹس استعمال نہیں‌کرپاتے ۔ میں‌اس موضوع پر خصوصی طور سے نبیل بھائی اور محفل پر موجود پروگرامر حضرات کا توجہ چاہتا ہوں

عبدالمجید صاحب اگر میں آپ کی بات صحیح سمجھا ہوں تو آپ ورڈ میں یہ فیچر چاہتے ہیں کہ کچھ ٹیکسٹ کو سیلیکٹ کیا جائے اور اس کو ویکٹر میں تبدیل کر دیا جائے۔

یہ واقعی ایک دلچسپ مسئلہ ہے، اور یقیناً ممکن ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے معروف ویکٹر فارمٹ کونسے ہیں۔ جیسے معروف bitmap فارمٹ تو bmp, jpg وغیرہ ہیں۔
 
شارق مستقیم صاحب میرا مطلب یہ ہے کہ جب ہم م س ورڈ سے متن کو کاپی کرلیں‌تو وہ متن ونڈوز کلپ بورڈ پر کروس(Curves) یعنی ویکٹر فارمیٹ میں کاپی ہوجائے جسکو کہیں‌پر بھی آسانی سے پیسٹ کیا جاسکے
جبکہ مشہور ویکٹر فارمیٹس یہ ہے۔ wmf, emf, cmx, pcx وغیرہ
 
عبد المجید ،ان پیج میں کاپی کرنے سے متن کس ویکٹر فارمیٹ میں کلپ بورڈ پر محفوظ ہوتا ہے؟
الف نظامی صاحب یہ تو معلوم نہیں‌ہے میں‌کوشش کرتا ہوں‌کہ کسی طرح سے یہ معلوم کرسکوں ویسے اگر آپ کورل ڈرا استعمال کرتے ہیں‌تو وہاں‌پر آپ کسی متن کو کرس کرتے وقت مائکرو کے ذریعے ریکارڈ کرلیں اور پھر اس مائکرو کا کھول کر آپ Vba کا کوڈ دیکھ سکتے ہیں
 
انپیج کا کاپی شدہ متن کلپ بورڈ‌پر EMF Enhanced Metafile فارمیٹ میں کاپی ہوجاتا ہےسکرین ملاحظہ کیجئے
sample_1.jpg
 
نبیل

تکنیکی معاون
عبدالمجید، مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ ورڈ سے کورل ڈرا میں ایکسپورٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
 
عبدالمجید، مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کہ ورڈ سے کورل ڈرا میں ایکسپورٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟
نبیل بھائی آپکو شاید معلوم نہ ہو یہاں‌پاکستان میں ہم لوگ ڈیسکٹاپ پبلشنگ کیلئے کورل ڈرا استعمال کرتے ہیں اور آپکو تو معلوم ہی ہے کہ کورل ڈرا میں نستعلیق فونٹس نہیں‌چلتے اسلئے کورل ڈرا میں نستعلیق متن ڈالنے کیلئے ہمیں‌انپیج سے ہی مدد لینی ہوتی ہے اب اگر کوئی ایسا ٹول بن جائے جوکہ م س ورڈ سے متن کو ویکٹر فارمیٹ میں‌لے جائے تو مجھے یقین ہے کہ 60 سے 70 فیصد احباب جوکہ ابھی بھی ڈیسکٹاپ پبلشنگ کیلئے انپیج ہی کو استعمال کرتے ہیں‌وہ بھی اوپن ٹائپ پر آجائیں‌گے
 
بنیادی مسئلہ

تو بنیادی مسئلہ نستعلیق فونٹ میں لکھے گئے متن کو ویکٹر کرنے کا ہے۔ کیا اس کے لیے م س ورڈ ضروری ہے یا کوئی اکیلی (اسٹینڈ الون) ایپلی کیشن بھی چل سکتی ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
کورل ڈرا کے آئندہ ورژن میں اوپن ٹائپ فانٹس کی سپورٹ شامل ہو، اس کی درخواست کرنا آسان ہے۔ کورل ہی اگر اس کی سپورٹ مہیا کریں تو کیا ضرورت ہے کہ ورڈ میں وہ سپورٹ رکھہی جائے کہ کورل میں بطور گرافک متن کاپی پیسٹ کیا جائے؟
in page say ms word main muntaqili ki ky mushkilaat hain

نقشِ قدم۔۔ آپ کا مطلب واضح نہیں ہوا۔ مطلب گرافک کی شکل میں یا ٹیکسٹ کی شکل میں۔ ٹیکسٹ کی شکل میں کسی کنورٹر کی مدد سے ان پیج متن کو یونی کوڈ میں کنورٹ کر کے ورڈ میں کاپی کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لئے شارق کا کنورٹر ہی بہترین ہے۔
http://www.boriat.com/inpagetounicode/
 
تو بنیادی مسئلہ نستعلیق فونٹ میں لکھے گئے متن کو ویکٹر کرنے کا ہے۔ کیا اس کے لیے م س ورڈ ضروری ہے یا کوئی اکیلی (اسٹینڈ الون) ایپلی کیشن بھی چل سکتی ہے؟
بھائی صاحب اگر م س ورڈ کے ساتھ ہو تو اچھا ہوگا بلکہ میرے خیال میں م س ورڈ کے ساتھ ہو تو پراگرامر حضرت کو بھی یہ ٹول بنانے میں آسانی ہوگی اسٹینڈ الون ایپلی کیشن سے میرے خیال میں مسئلہ حل نہیں‌ہوگا
 
Top