ان پیج علماء سے سوال

aladdin

محفلین
آپ سی ڈی نہ بھیجیے بلکہ 4shared پر ڈال دیجیے تاکہ سب کا بھلا ہوجائے۔
اصل میں مینے تو Winsoft سے ڈائنلوڈ کیا تھا تو مجھکو ذرا وقت لگیگا اس کو split کرنے میں اور اپلوڈ کرنے میں ۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ اسکو SkyDrive پر اپلوڈ کروں جلد از جلد تا کہ سب کا فائدہ ہو۔ ویسے میں بھی یہی سوچ رہا تھا کہ اپلوڈ کرہی دوں تو اب آپ نے کہی دیا ہے تو کوشش کرتا ہوں۔ :)
 
sharfi

محفلین
کیا آپ انڈیزائن استعمال کررہے ہیں؟ تو بندے کو استعمال کا طریقہ بھی سیکھا دیجیے جب کبھی پریشانی ہوئی تو۔
 
یار یہ "انڈیزائن " کیا ہے ؟
اور کیا ایڈوبی فوٹو شاپ اور کورل ڈرا میں ڈائیریکٹ اردو ٹائپنگ ممکن ہے ؟
یعنی ان پیج سے امپورٹ نہ کرنی پڑے۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
عارف کریم صاحب ’’ ہمارے پاس اسکا ایک کرننگ والا ورژن موجود ہے، پر وہ کمرشل وجوہات کی بناء عام پبلک نہیں کرسکتے۔‘‘ یہ کمرشل وجوہات کیا ہیں بات سمجھ میں نہیں آئی۔
میں اس وقت ان پیج 05۔3استعمال کر رہا ہوں اور انڈیزائن سی ایس 4 مڈل ایسٹ ورژن بھی استعمال کر رہا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان ڈیزائن میں ٹائپ سینٹگ کی سہولیات ان پیج کے مقابل میں کہیں زیادہ ہیں۔ لیکن پھر بھی فی الحال میں پریفیشنل استعمال کے لئے انڈیزائن کو استعمال نہیں کر سکتا۔جب تک کہ اردو ٹائپ سینٹنگ کی بنیادی ضروریات پوری نہ ہوتی ہوں۔
اسوقت میں تین زبانوں کے لئے انڈیزائن کو استعمال کر رہا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
یہ کمرشل وجوہات کیا ہیں بات سمجھ میں نہیں آئی۔
یہ معاملہ کافی پیچیدہ ہے، مگر چونکہ آپنے پوچھا ہے اسلئے بتا دیتا ہوں:
جب جمیل نوری نستعلیق پراجیکٹ شروع کیا گیا تو اسوقت یہ محض ایک فلاحی پراجیکٹ تھا کیونکہ مملکت پاکستان و بھارت میں پہلے ہی بڑی “گائیں“؛ پاک ڈیٹا اور ایکسس سافٹویئر اپنے کمرشل پاؤں گاڑ چکی تھیں۔ گو کہ پاک ڈیٹا کا اپنا یونیکوڈ نوری نستعلیق کافی طاقتور تھا مگر اسکو خریدنے کی ’’زحمت‘‘ ٹی وی اور میڈیا کے شہزادے ہی کر سکتے تھے۔ اب عام بندہ جو بلاگنگ یا ویب ڈویلپمنٹ سے منسلک ہے ، وہ کبتک مارا مارا فضول اور سست نستعلیق فانٹس کیساتھ گزارا کرتا؟
یوں کچھ پروفیشنل پبلشرز سے مشاورت کے بعد یہ طے پایا کہ ایک مکمل نوری نستعلیق یونیکوڈ فانٹ بنا کر پبلک کیلئے ریلیز کر دیتے ہیں۔ جبکہ کرننگ والا فنکشن ذاتی پبلشنگ کیلئے الگ سے ڈویلپ کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں اسکو انپیج کی ٹکر کا بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ ہمارا اارادہ اسکو بھی ہمیشہ کیلئے ’’ضبط‘‘ کرنے کا نہیں ہے۔ اور جب یہ انشاءاللہ مکمل ہو جائے گا تو پروڈکشن کی قیمت وصول ہو جانے کے بعد اسکو عام جاری کر دیا جائے گا۔ اسوقت تک آپ انڈیزائن پر ہاتھ صاف کر سکتے ہیں۔

میں اس وقت ان پیج 05۔3استعمال کر رہا ہوں اور انڈیزائن سی ایس 4 مڈل ایسٹ ورژن بھی استعمال کر رہا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان ڈیزائن میں ٹائپ سینٹگ کی سہولیات ان پیج کے مقابل میں کہیں زیادہ ہیں۔ لیکن پھر بھی فی الحال میں پریفیشنل استعمال کے لئے انڈیزائن کو استعمال نہیں کر سکتا۔جب تک کہ اردو ٹائپ سینٹنگ کی بنیادی ضروریات پوری نہ ہوتی ہوں۔
اسوقت میں تین زبانوں کے لئے انڈیزائن کو استعمال کر رہا ہوں۔
یہ بنیادی ضروریات کون کونسی ہیں؟
 
arifkarim

معطل
یار یہ "انڈیزائن " کیا ہے ؟
اور کیا ایڈوبی فوٹو شاپ اور کورل ڈرا میں ڈائیریکٹ اردو ٹائپنگ ممکن ہے ؟
یعنی ان پیج سے امپورٹ نہ کرنی پڑے۔
انڈیزائن ایک ’’بلا‘‘ ہے جو اردو و عربی کمپوزنگ کو ایک نئے اور جدید لیول تک لیجا سکتا ہے۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?30302
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?29923
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?29861
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?29959
جی ہاں اڈوبی فوٹوشاپ میں تو ممکن ہے، پر کورل ڈرا آج بھی اردو یونیکوڈ کیریکٹرز کی اسپورٹ سے عاری ہے۔
 
ایڈوبی فوٹو شاپ میں اردوٹائپنگ کیسے ہو گی ؟
میرے پاس ورڈ میں تو صرف الٹر شفٹ سے ہو جاتی ہے۔اور جمیل نستعلیق، نفیس نستعلیق سب صحیح شو ہوتے ہیں۔لیکن انڈوبی فوٹو شاپ میں ٹیکسٹ ٹوٹ جاتا ہے۔میں ایڈوبی فوٹو شاپ کا 7 ورژن استعمال کر رہا ہوں۔۔
 
عبدالحفیظ

محفلین
کورل ڈرا میںفیض لاہوری نستعلیق قدرے بہتر سپورٹ کے ساتھ کام کرتا ہے بنسبت جمیل نوری نستعلیق کےپر ٹائپ تو ورڈ میں ہی کرنا پڑتاہے۔
 
sharfi

محفلین
ریپڈشیئرکے لنکس کام نہیں کررھے ہیں۔ پانچوں کے پانچوں لنک میں خرابی آجارہی ہے۔
 
Top