الف عین
لائبریرین
جیسا کہ احباب جانتے ہیں کہ شارق کا ان پیج تو یونی کوڈ کنورٹر سب سے اچھا ثابت ہوا ہے۔ یہ نہ صرف محض کیریکٹرس کنورٹ کرتا ہے، بلکہ ان پیج کی عام غلطیاں بھی درست کر دیتا ہے، جیسے درمیانی بڑی ے (’مےرا‘ کو ’میرا‘ ( جس سے متن بہت زیادہ قابلِ استعمال ہو جاتا ہے۔ لیکن افسوس یہ ہے کہ اب شارق مصروف ہیں (اور بوریت ڈاٹ کام بھی بند ہو چکی ہے( ، ان کا کہنا ہے کہ مزید تصحیحات اس فائل میں تبدیلی کرنے سئے ہو جاتی ہیں۔ لیکن میرے ساتھ مشکل یہ ہے کہ اس فائل (Replacement.txt) جو محض آسکی ٹیکسٹ فائل ہی ہے، اس میں تبدیلیوں کا اندراج میری سمجھ میں نہیں آیا۔ یوں بھی یو سی این (UCN) کی جگہ Hex کیریکٹرس استعمال کئے گئے ہیں۔
میںچاہتا ہوں کہ ان پیج فائل کو کنورٹ کرنے کے بعد اب بھی جو میں ورڈ کی فائنڈ رپلیس کمانڈ شلا کر تصحیح کرتا ہوں، وہ بھی اگر یہ پروگرام کر دیا کرے تو کتنا اچھا ہو۔
محفل کی سالگرہ کے موقع پر میری تجویز ہے کہ شارق کی جگہ دوسرے احباب بھی اس کو موڈیفائی کریں۔ اگرچہ بوریت ڈاٹ کام میں سورس کوڈ بھی فراہم کیا گیا تھا، لیکن وہ سائٹ ہی غائب ہے۔ اگر ضرورت پڑی تو شارق سے سورس کوڈ بھی لیا جا سکتا ہے۔
اگر تکنیکی طور پر اہل احباب راضی ہوں تو میں ان corrections کی فہرست پیش کروں۔ ویسے یہ بھی ممکن ہے کہ ایک بار میں ہی ساری باتیں یاد نہ آئیں، لیکن جو یاد آتی جائیں، ان کا اضافہ رپلیس مینٹ فائل میں کر دیا جائے۔