ان پیج ٹو یونی کوڈ کنورٹر کی اصلاح کریں

الف عین

لائبریرین
نیک خیال ہے، لیکن کیا وہ فائل یو ٹی ایف 8 نہیں ہو سکتی کہ ہمہ شما بھی اپنے حساب سے تبدیلیاں کر سکے۔
اور اگر تم ہی کر کے ورژن 0.94 کی جگہ 1 ہی جاری کر دو تو یہ مجھ کو یا کسی اور کو ٹانگ اڑانے کی کیا ضرورت ہے؟
 

نعیم سعید

محفلین
محترم الف عین (اعجاز صاحِب) جزاک اللہ آپ کی اس کاوش سے شارق مستقیم صاحِب نے اپنی مصروفیات کے باوجود وقت نکالا اور (Replacement.txt) فائل کو موڈیفائی کرنے کا طریقہ بتایا۔ اس کے لئے آپ دونوں حضرات کا بہت شکریہ۔
مگر دوسری طرف (Built in Corrections) کا معاملہ ابھی تک بیچ ہی میں لٹکا نظر آرہا ہے جیسا کہ شارق صاحِب نے خود بھی کہا ہے کہ جب بیرونی فائل سے (Corrections) کرنا ممکن ہے تو اب ان بلٹن تصحیحات کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی (جس سے مجھے بھی اتفاق ہے) تو بہتر ہے کہ ان (Built in Corrections) کو ختم کر دینا چاہئے اس کے لئے شارق مستقیم صاحب سے گزارش ہے کہ وہ ایک بار پھر کچھ وقت نکال کر اس سلسلے میں توجہ دیں اور انہیں خود ہی ختم کر کے اپڈیٹ جاری کر دیں۔ یا ان کو ختم کرنے کا طریقہ ہی بتا دیں۔
اگر ان (Built in Corrections) میں کوئی مسئلہ نہ ہوتا تو بے شک انہیں رکھا رہنے دیا جاسکتا تھا مگر جو فہرست شارق صاحِب نے دکھائی ہے اس کے اندر کچھ کمیاں نظر آتی ہیں مثلاً:
(۱)ئو->ؤ
اسے کریکشن میں شامل کرنا غلط ہے کیونکہ ضروری نہیں کہ ہر لفظ میں وہی جوڑ بنتا ہو جو ہم بنانا چاہتے ہیں مثال کے طور پر ایک لفظ ’’مسئول‘‘ کو دیکھ لیں اسی غلط کریکشن (یعنی کنورژن) کی وجہ سے یہ لفظ تبدیل ہو کر ’’مسؤل‘‘ بن جاتا ہے۔
(۲)ےک->یک
اسی طرح تمام حروف کے ساتھ’’ے‘‘ کو ’’ی‘‘ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ لیکن ایسا ضروری نہیں کہ ہر جگہ ہی یہی تبدیلی مقصود ہو، یقینا بہت سے لوگ ’’ے‘‘ کے درست استعمال سے واقف ہیں جو کہ ’’ے‘‘ کو صرف وہیں استعمال کرتے ہوں گے جہاں اسے آنا چاہئے۔ اب ایسے کسی لکھاری سے غلطی سے کہیں ’’ے‘‘ کے بعد اسپیس لگنے سے رہ گیا اور آگے والا حرف بغیر اسپیس کے لکھا گیا تو کنورژن کے بعد درست لفظ غلط بن جائے گا۔ شاید یہ کنورٹر اردو گرامر کے بنیادی اصول و قواعد سے بالکل ناواقف ہے اس لیے ایسا ممکن ہی نہیں کہ وہ خود یہ فیصلہ کر سکے کہ ’’ے‘‘ کو کہاں تبدیل کرنا ہے اور کہاں نہیں، اور جس ترتیب پر بلٹن کریکشن میں ’’ے‘‘ کو ’’ی‘‘ میں تبدیل کیا جا رہا ہے اس سے تو جہاں کچھ غلط الفاظ درست ہوں گے وہیں کچھ درست الفاظ کے غلط ہونے کا بھی پورا امکان ہے۔
اگر آپ حضرات ان تصحیحات کو کریکشن میں شامل رکھنا ضروری سمجھتے تو کم از کم اتنا ضرور کر لیں کہ انہیں بلٹن کریکشن کی بجائے بیروبی فائل میں منتقل کر لیں، تاکہ یوزر کو یہ اختیار مل جائے کہ جو رکھنا چاہتا ہے رکھے اور جو ضروری نہیں سمجھتا حذف کرسکے۔
یہ چند باتیں تو موضوع کی مناسبت (یعنی کنورژن کے بعد ہونے والی تصحیحات) سے متعلق تحریر کی ہیں ان شاء اللہ آئندہ شارق صاحِب کے کنورٹر میں پائے جانے والے کچھ مسائل جو کہ کنورٹنگ سے متعلق ہیں ان کی طرف نشاندہی کروں گا۔
’’بیبل پیڈ‘‘ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے استعمال سے متعلق کچھ سوالات ہیں ماہرین حضرات سے گزارش ہے کہ ضرور راہنمائی کریں۔
(۱) ’’ٹیب‘‘ کی علامت کے ساتھ کسی لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔
(۲) ’’انٹر‘‘ کی علامت کے ساتھ کسی لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔
(۳) نئے پیرے شروع ہونے والے پہلے لفظ کو کیسے تلاش اور تبدیل کیا جائے گا۔
(۴) اس کی بنائے جانے والی لسٹ کو کتنا طویل کیا جا سکتا ہے، اور زیادہ طویل ہونے کی صورت میں کن مسائل کا امکان ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
محض مسئول ہی ایسا لفظ ہے شاید جس میں ’ئو‘ درست ہو گا، اس کو الگ سے ایک اور کنورژن دے کر درست کیا جا سکتا ہے۔ رپلیسمنٹ فائل میں
مسؤل َ<> مسئول
لیکن درمیانی بڑی ے کے بارے میں میں متفق نہیں‌ہوں۔ وہ تو یونی کوڈ کی بنیادی غلطی ہے کہ ’مےل‘ اور ’میل‘ میں فرق رکھا ہی نہیں گیا۔ لیکن کیونکہ درمیانی ی محض ایک پہچانی گئی ہے، اس لحاظ سے شارق کا کنورژن درست ہی ہے۔ رہی آپ کی بات کہ درست لفظ غلط بن جائے گا، تو میرا ادعا ہے کہ غلط تو غلط ہی رہے گا، یہ بڑی غلطی ہے کہ دو الفاظ کے درمیان سپیس نہ دیا جائے۔
شارق کو ایک ذاتی پیغام بھی دیا تھا، پھر دیتا ہوں ان کو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کافی عرصہ قبل ارادہ کیا تھا کہ شارق کے سورس کوڈ کو سامنے رکھتے ہوئے اسی کنورٹر کو سی شارپ میں لکھوں۔ اب دوبارہ یہی ارادہ بن رہا ہے۔ میرے پاس ورژن 0.93 کا سورس کوڈ‌ نہیں ہے۔ اگر کسی کے پاس ہو تو کہیں اپلوڈ کرکے فراہم کر دیں۔
میں نے ایک ان پیج ڈاکومنٹ کو ان پیج 3 کے ٹرائل ورژن میں کھولا تو پتا چلا کہ نئے ورژن میں فارمیٹ میں کچھ تبدیلیاں آ گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان پیج 3 کے حوالے سے بھی اس کنورٹر میں کچھ تبدیلیاں درکار ہوں گی۔
 

نعیم سعید

محفلین
جی اعجاز صاحب ’’ئو‘‘ کے متعلق آپ کا کہنا بالکل درست ہے، کریکشن والی فائل ہی میں ان الفاظ کو دوبارہ رپلیس کروا دیا جائے جو میرے خیال سے دو چار سے زیادہ نہیں ہوں گے۔ اس لئے ایسا کرنا بھی آسانی سے ممکن ہوگا۔
اگر ’’ے‘‘ کے حوالے سے عمومی طور پر ’’ان پیج‘‘ پر کام کرنے والوں کو دیکھوں تو آپ کی رائے درست لگتی ہے۔ مگر اپنے ہاں کا کیا ہوا کام سامنے رکھوں تو یہ کریکشن مجھے مشکل میں ڈالتی ہے۔ کیونکہ ہمارے کئے ہوئے کاموں میں پہلی صورت (یعنی ’’ی‘‘ کی جگہ ’’ے‘‘ ٹائپ کر دیا جائے) اس کا امکان بہت کم ہوتا ہے تقریباً نہ ہونے کے برابر۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دوسری صورت (یعنی ’’ے‘‘ کے آگے دوسرا حرف لکھ دیا جائے بغیر فاصلے کے) کا امکان زیادہ ہوتا ہے بنسبت پہلی صورت کے۔ اب آپ اسے ہماری غلطی سمجھیں یا بے بسی مگر بعض جگہوں پر بطور جگاڑ ارادتاً ایسا کرنا پڑتا ہے۔
مثلاً : بے نظیر، بے رحم، بے اولاد، بے اثر وغیرہ ایسے اور بھی بہت سے الفاظ ہیں، دوران کمپوزنگ (ان پیج میں) عموماً ایسا ہوتا ہے کہ ان کا پہلا حصہ سطر کے آخر میں رہ جاتا ہے اور دوسرا حصہ اگلی سطر میں چلا جاتا ہے، اب اردو قواعد کے اعتبار سے مجھے نہیں معلوم کہ یہ غلط ہے یا درست البتہ کریکشن کرنے والے حضرات عموماً یہی اسرار کرتے ہیں کہ ان کو ٹوٹنے نہ دیا جائے اب اُن کی خواہش کے احترام میں ہم ایسے موقع پر درمیانی فاصلہ (اسپیس) ختم کر دیتے ہیں اور جوڑ کو علیحدہ کرنے کے لئے ’’ے‘‘ اور اس کے بعد والے حرف کے درمیان علامت تطویل لگا کر اس کی کریکٹر اسپیسنگ بڑھا دیتے ہیں، اور اس جگاڑ سے ہمارا کام بن جاتا ہے۔ یعنی وہ الفاظ ہمیشہ ساتھ ہی رہتے ہیں ٹوٹ کر علیحدہ ہونے کا امکان ختم ہو جاتا ہے۔
جی تو یہ وہ اصل مجبوری تھی جس کے باعث میں نے یہ رائے دی تھی کہ بلٹن کریکشن میں سے اسے یا تو ختم کردیں یا بیرونی فائل میں منتقل کردیں تاکہ مجھے یہ اختیار مل سکے میں چاہوں تو رکھوں چاہوں ختم کردوں۔
کیونکہ یہ مسئلہ میرا ذاتی (یعنی اپنے کئے ہوئے کاموں میں) ہے، اس لئے یہاں بھی میں آپ ہی کی رائے کو مقدم سمجھوں گا کہ اس کریکشن کو بے شک رکھا جائے مگر بلٹن کریکشن کی بجائے بیرونی فائل میں۔
اتنی طویل بات لکھنے کی معذرت دراصل یہ سب اپنی بات منوانے کے لئے نہیں بلکہ صرف اپنا موقف سمجھانے کے لئے لکھا ہے کہ کن وجوہ کی بنا پر میں نے یہ رائے رکھی تھی۔
ویسے بھی شارق صاحِب نے اپنے کنورٹر میں رپلیسمنٹ کی بیرونی فائل بنا کر بہت ذبردست سہولت دے دی ہے جو یوز چاہے اپنی ضرورت کے مطابق اسے سیٹ کر لے۔
نبیل بھائی!
شارق صاحِب کے کنورٹر کا سورس لنک اسی دھاگے میں پوسٹ نمبر (17) پر موجود ہے۔ جو انہوں نے خود ہی دیا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعیم، ابھی شاید آپ کا ذاتی پیغام راستے میں ہی ہے۔ :)
ویسے یہ ربط اگر یہاں بھی شئیر کر دیتے تو اس میں ہرج نہیں ہے۔
 

arifkarim

معطل

نعیم سعید

محفلین
عارف بھائی!
اصل بات شاید یہ نہیں ہے، ممکن ہے مجھ سے ذاتی پیغام بھیجنے میں کوئی غلطی ہوگئی ہو۔ دراصل جب کوئی اناڑی کھلاڑی بننے کی کوشش کرتا ہے تو ایسا ہوجایا کرتا ہے۔
ذاتی پیغام بھیجنے، کوئی امیج دکھانے اور کسی پوسٹ کا مضمون بطور اقتباس لینے کے سلسلے میں کوئی ساتھی راہنمائی کردیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

اعجاز صاحب!
شارق مستقیم صاحب کی کوئی خبر نہیں آئی کہیں آپ کے پیغام بھی میرے پیغاموں کی طرح تو نہیں جارہے، ان کی تلاش جاری رکھیں۔ میں جب تک کنورٹنگ کے مسائل جمع کرتا ہوں۔
 
بلٹ ان ریپلیسمنٹ کو بند کر دینے کا بڑا آسان طریقہ

جناب بلٹ ان ریپلیسمنٹ کو بند کر دینے کا بڑا آسان طریقہ ہے اور وہ یہ کہ میرے متبدل کے ساتھ اسی ڈائریکٹری میں ایک فائل ہے:
inp2uni.ini
اس میں جا کر جن تصحیحات کو بند کرنا چاہیں اس کے سامنے ٍ1 کی بجائے 0 لکھ دیں:
کوڈ:
; What corrections the application should perform
[Corrections]
; In older Inpage versions, urdu numbers were converted in reverse order
ReverseUrduNumbers=1
CorrectMedialBarriYeh=1
CorrectHamzaInitialMedialForms=1
CorrectCompundHeyHamza=1
CorrectCompundHamzaWoW=1
CorrectCompundAlifMadda=1
CorrectDoZabar2Tanween=1
; Aerab written after putting space will be joined to last character
CorrectOrphanAerab=1
; This is currently unimplemented
CorrectCompundAlifHamza=1

اس کے علاوہ اگر ریپلیسمنٹ فإئل بنانے میں‌کوئی دقت ہو تو مجھے بتائیں۔

نبیل امید ہے سورس آپ کو مل گیا ہوگا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، تشریف لانے کا شکریہ۔ اس پراجیکٹ کے سلسلے میں آپ کی مدد کی ضرورت رہے گی۔ اگر ان پیج 3 کے حوالے سے ضروری تبدیلیوں کے بارے میں کچھ انفارمیشن مل جائے تو بہت اچھا ہوگا۔

نعیم سعید، آپ کی ای میل مل گئی ہے۔ ذاتی پیغام بھیجنا اور پوسٹ کا اقتباس لینا تو آسان ہے۔ تصویر پوسٹ کرنے میں کچھ دوستوں کو مشکل پیش آتی ہے۔ شوبی نے اس ربط پر اس کے لیے ایک ٹیوٹوریل پوسٹ کیا ہوا ہے۔ ذاتی پیغام بھیجنے اور پوسٹ کا اقتباس لینے کے بارے میں بھی میں علیحدہ سے پوسٹ کر دوں گا۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
ڈیمو میں نہ فائل سیو ہوتی ہے نہ ایکسپورٹ ہوتی ہے۔ نہ پرنٹ کی کمانڈ کام کرتی۔ ٹیکسٹ کٹ ، کاپی اور پیسٹ نہیں کرتا۔ اور ب ج م الفاظ ٹائپ نہیں کرتا۔
 
میں نے کافی عرصہ قبل ارادہ کیا تھا کہ شارق کے سورس کوڈ کو سامنے رکھتے ہوئے اسی کنورٹر کو سی شارپ میں لکھوں۔ اب دوبارہ یہی ارادہ بن رہا ہے۔ میرے پاس ورژن 0.93 کا سورس کوڈ‌ نہیں ہے۔ اگر کسی کے پاس ہو تو کہیں اپلوڈ کرکے فراہم کر دیں۔
میں نے ایک ان پیج ڈاکومنٹ کو ان پیج 3 کے ٹرائل ورژن میں کھولا تو پتا چلا کہ نئے ورژن میں فارمیٹ میں کچھ تبدیلیاں آ گئی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان پیج 3 کے حوالے سے بھی اس کنورٹر میں کچھ تبدیلیاں درکار ہوں گی۔

نبیل کیا آپ نے اس کنورٹر کو ان پیج 3 کی فائل کے ساتھ استعمال کیا ہے، اگر ہاں تو اس کے نتائج بتائیے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، میں نے صرف ایک ان پیج ڈاکومنٹ کو ان پیج 3 میں کھولا تھا تو اس نے میسج دیا کہ چونکہ یہ ڈاکومنٹ نئی فارمیٹ‌ میں ہے اس لیے اسے نئی فارمیٹ میں کنورٹ‌ کیا جائے گا۔ میں نے اسے سیو کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اشی کا کہنا ہے کہ ان پیج 3 ٹرائل کے ساتھ فائل سیو بھی نہیں کی جا سکتی۔ اس لیے اگر کسی کے پاس ان پیج 3 میں سیو کردہ کوئی ڈاکومنٹ موجود ہو تو وہ پلیز اسے یہاں فراہم کر دیں۔
 

arifkarim

معطل
عموماً انپیج ۳ کے انسٹالیشن فولڈر میں‌جدید انپیج کی سمپل فائلز موجود ہوتی ہیں۔ وہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 
Top