ان پیج کے ترسمیہ جات کی ری نیمنگ پر کام

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اب چونکہ ترسیمہ جات کی ری نیمنگ کے کام کی کسی حد تک وضاحت ہو گئی ہے، تو میں نے اس کی پیشرفت پر گفتگو کرنے کے لیے علیحدہ تھریڈ کھول لیا ہے۔ کام کی تقسیم کے سلسلے میں ایک اور تھریڈ موجود ہے۔ جو دوست بھی لگیچرز کی ری نیمنگ کا کچھ کام اپنے ذمہ لینا چاہتے ہوں، وہ اس تھریڈ میں جا کر حاضری لگا سکتے ہیں۔

مجھے ترسیمہ جات کی ری نیمنگ میں ایک مسئلہ آ رہا ہے کہ لگیچرز کے ناموں کی تبدیلی ttf فائلوں میں سیو نہیں ہو رہی ہے بلکہ علیحدہ سے vfb فائلیں بن رہی ہیں جن میں یہ تبدیلیاں موجود ہیں۔ اس کا کیا کرنا ہے؟

دوسرے میرے پاس فونٹ لیب کا ورژن 5.0.0 ہے۔ کیا سب کے پاس یہی ورژن ہے یا کسی پاس اس سے بہتر ورژن بھی ہے؟
 
arifkarim

معطل

نبیل میں اپنی امتحانات کی مصروفیت کے باعث فی الوقت لگیچرز کی رینیمگ کا کام لینے سے قاصر ہوں۔ :(
فانٹ لیب کا تقریبا سب کے پاس ورژن 5.0.0 ہی ہوگا کیونکہ اس سے نئے ورژنز کا شاید ابھی کریک نہیں بنا۔۔۔۔ خیر فانٹ لیب کے فائل مینیو میں ایک جنریٹ فانٹ کا آپشن موجود ہے۔ آپ وہاں سے فانٹ کو ٹی ٹی ایف کی صورت میں سیو کر سکتے ہیں! ;)
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل کام کی تقسیم والے دھاگے میں ایک پوسٹ کے اندر کام کی تقسیم
اور دوسری پوسٹ کے اندر کام کی تکمیل کی فہرست ہونا چاہیے
بجائے اس کے کہ علیحدہ علیحدہ مراسلوں میں تقسیم و تکمیل کی جزئیات لکھی جائیں اگر اس فورم کے اراکین کو مراسلوں کی تدوین کے اختیارات ملیں تو ہر رکن اپنے ذمہ لیا جانے والا کام اور اپنا مکمل ہونے والا کام اسی ایک مراسلہ میں دکھاتا رہے جو کہ ایک فہرست کی صورت میں یکجا ہوگا
بجائے اس کے کہ مختلف مراسلوں میں اسے تلاش کیا جائے
بصور دیگر یہ زحمت آپ کو خود کرنا ہوگی کہ تمام تقسیم شدہ کام کو ایک مراسلہ میں جمع کرتے جائیں اور تمام مکمل شدہ کام کو دوسرے میں

میں نے NOORIN02.ttf کو مکمل کر کے تکمیل شدہ کام کے لیے مخصوص فولڈر میں اپلوڈ کر دیا ہے
 
علوی امجد

محفلین
ماشاء اللہ! آپ لوگوں‌نے تو کام شروع کردیا۔ اب مجھے بھی بتائیں‌کہ میں کہاں سےشروع کروں۔ میرا خیال ہے کہ میں Noorin15 سے Noorin20 تک کے فانٹ پر کام شروع کردیتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ امجد، آپ ضرور کام شروع کریں۔ یہ کام تکنیکی چیلنج تو نہیں ہے لیکن اس ڈیٹا انٹری پر ہی تمام پراجیکٹ کی بنیاد کھڑی ہوگی۔
میں جلد ہی ایک جدول بنا دوں گا جس میں ترسیمہ جات کی ری نیمنگ کے کام کی پیشرفت کو ٹریک کیا جاتا رہے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک اور سوال کے ساتھ حاضر ہوں۔ کسی فونٹ کے ترسیمہ جات کو ری نیم کرنے کے بعد اس کی آسانی سے پڑتال کیسے ممکن ہے؟ کیا کوئی طریقہ ہے کہ ایک رپورٹ جنریٹ کی جا سکے جس میں ترسیمہ جات کی اشکال اور ان کے نام ایک جدول کی شکل میں ظاہر ہو جائیں؟ اگر فونٹ لیب میں ایسی کوئی بلٹ ان فیچر نہیں ہے تو کیا پائتھون میں ایسا کوئی پروگرام لکھنا ممکن ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور مسئلہ جو مجھے پیش آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ فونٹ لیب میں ترسیمہ جات کے نام case-sensitive نہیں ہیں جس کی وجہ سے کچھ ترسیمہ جات کا نام بدلنے میں دقت پیش آ رہی ہے۔ مثال کے طور پر Noorin09.ttf فائل میں ایک ترسیمہ پٹہ ہے جس کا نام pTo کر دیا گیا۔ اسی فائل میں ایک اور ترسیمہ پتہ ہے جس کا نام pto رکھا جانا چاہیے لیکن فونٹ لیب اس کی اجازت نہیں دے رہا۔ اس کا کیا حل ہے؟
 
محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی فی الوقت vbf فائلیں ہی چلنے دیں لیکن جب ایف ٹی پی پر رکھیں تو ٹی ٹی ایف ہی رکھیں۔ اس کے لیے فونٹ لیب میں فائل کے مینو میں آپشن ہے Generate font
دوسرا میں پروگرام لکھنے کے بارے میں کچھ سوچتا ہوں ایسا پروگرام پاک نوری نستعلیق کے لیے بھی لکھا گیا تھا لیکن جاوا میں۔
تیسرا یہ کہ اس بات کی پڑتال کر لیجئے کہ فونٹ کرئیٹر میں فونٹ کھولنے پر وہ نام نظر آتے ہیں یا نہیں۔
بنیل بھائی جو بات آپ بتا رہے ہیں مجھے حیرت ہے ایسا ہونا تو نہیں چاہئے۔۔۔۔ باقی دوست بھی بتائیں کیا ایسا ہو رہا ہے؟ اگر ایسا ہو رہا ہے تو شاید ہمیں notation بدلنا پڑے جس میں ایک انگریزی حرف صرف ایک ہی اردو حرف کا کام دے۔
دوستو میں ایک تو دفتر کے کام میں آج کل سخت پھنسا ہوا ہوں، رات گھر جاتا ہوں تو بجلی ندارد، اور پھر پی ٹی سی ایل کے لائن مین بھی ہڑتال پر ہیں تو انٹرنیٹ کا بھی اللہ حافظ ہے، سو اس وجہ سے اس مسئلے کی تصدیق کرنے سے قاصر ہوں آپ حضرات تجربہ کر کے بتائیے کہ کیا یہ مسئلہ آرہا ہے؟
 
نبیل ہمارے ہاں فونٹ لیب میں کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے میں نے آپ کے بتائے ہوئے دونوں ترسیمے ری نیم کر کے دیکھے ہیں یقینا آپ کے پاس فونٹ لیب کی آپشنر اور ترتیبات میں کوئی مسئلہ ہوگا
:confused:
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی فی الوقت vbf فائلیں ہی چلنے دیں لیکن جب ایف ٹی پی پر رکھیں تو ٹی ٹی ایف ہی رکھیں۔ اس کے لیے فونٹ لیب میں فائل کے مینو میں آپشن ہے Generate font
دوسرا میں پروگرام لکھنے کے بارے میں کچھ سوچتا ہوں ایسا پروگرام پاک نوری نستعلیق کے لیے بھی لکھا گیا تھا لیکن جاوا میں۔
تیسرا یہ کہ اس بات کی پڑتال کر لیجئے کہ فونٹ کرئیٹر میں فونٹ کھولنے پر وہ نام نظر آتے ہیں یا نہیں۔
بنیل بھائی جو بات آپ بتا رہے ہیں مجھے حیرت ہے ایسا ہونا تو نہیں چاہئے۔۔۔۔ باقی دوست بھی بتائیں کیا ایسا ہو رہا ہے؟ اگر ایسا ہو رہا ہے تو شاید ہمیں notation بدلنا پڑے جس میں ایک انگریزی حرف صرف ایک ہی اردو حرف کا کام دے۔
دوستو میں ایک تو دفتر کے کام میں آج کل سخت پھنسا ہوا ہوں، رات گھر جاتا ہوں تو بجلی ندارد، اور پھر پی ٹی سی ایل کے لائن مین بھی ہڑتال پر ہیں تو انٹرنیٹ کا بھی اللہ حافظ ہے، سو اس وجہ سے اس مسئلے کی تصدیق کرنے سے قاصر ہوں آپ حضرات تجربہ کر کے بتائیے کہ کیا یہ مسئلہ آرہا ہے؟
///////
پروگرام سے آپ کی مراد یقینا لک اپس جنریٹ کرانے والے پروگرام کی ہوگی
////////
فونٹ لیب میں رینیم کردہ ترسیموں کے نام فونٹ کرییٹر میں بھی نظر آتے ہیں
///////
ہمارے ہاں فونت لیب میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے سب کچھ ٹھیک سے ہو رہا ہے
 
arifkarim

معطل
ایک اور مسئلہ جو مجھے پیش آ رہا ہے وہ یہ ہے کہ فونٹ لیب میں ترسیمہ جات کے نام case-sensitive نہیں ہیں جس کی وجہ سے کچھ ترسیمہ جات کا نام بدلنے میں دقت پیش آ رہی ہے۔ مثال کے طور پر Noorin09.ttf فائل میں ایک ترسیمہ پٹہ ہے جس کا نام pTo کر دیا گیا۔ اسی فائل میں ایک اور ترسیمہ پتہ ہے جس کا نام pto رکھا جانا چاہیے لیکن فونٹ لیب اس کی اجازت نہیں دے رہا۔ اس کا کیا حل ہے؟

میرے پاس تو دے رہا ہے:
a119.gif

شاید پروگرام کا کچھ اندرونی مسئلہ ہے۔
 
arifkarim

معطل
میں ایک اور سوال کے ساتھ حاضر ہوں۔ کسی فونٹ کے ترسیمہ جات کو ری نیم کرنے کے بعد اس کی آسانی سے پڑتال کیسے ممکن ہے؟ کیا کوئی طریقہ ہے کہ ایک رپورٹ جنریٹ کی جا سکے جس میں ترسیمہ جات کی اشکال اور ان کے نام ایک جدول کی شکل میں ظاہر ہو جائیں؟ اگر فونٹ لیب میں ایسی کوئی بلٹ ان فیچر نہیں ہے تو کیا پائتھون میں ایسا کوئی پروگرام لکھنا ممکن ہے؟

یہ کام پیتھان میں ممکن ہے۔ آپ فانٹ لیب میں سورٹ گلفس کی کمانڈ دے کر بھی چیک کر سکتے ہیں کہ تمام گلفس درست ٹائپ ہوئے ہیں یا نہیں۔ مگر یہ کام کرنے سے پہلے اپنے کام کو ایک بار محفوظ ضرور کر لیجئے گا! کیونکہ یہ فیوچر انڈو ایبل نہیں ہیں۔
 
arifkarim

معطل
دوسرا میں پروگرام لکھنے کے بارے میں کچھ سوچتا ہوں ایسا پروگرام پاک نوری نستعلیق کے لیے بھی لکھا گیا تھا لیکن جاوا میں۔
تیسرا یہ کہ اس بات کی پڑتال کر لیجئے کہ فونٹ کرئیٹر میں فونٹ کھولنے پر وہ نام نظر آتے ہیں یا نہیں۔
؟

جو رینیمنگ ہم فانٹ لیب میں کر رہے ہیں، وہ پوسٹ اسکرپٹ نیمز ہیں یعنی یہ نام تمام فانٹ ایڈیٹنگ پراگرامز میں ظاہر ہوتے ہیں سوائے وولٹ کے!
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تو میں فورم کو اپگریڈ‌کرنے کے بعد کے مسائل میں گرفتار ہوں، ان سے فارغ ہو کر دوبارہ ترسیمہ جات کی ری نیمنگ پر کام کرتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف، میں نے سوچا ہے کہ vfb فائلوں کو ہی اپلوڈ کرتا رہوں تاکہ آپ لوگ انہیں خود ہی چیک کر کے ان سے ttf فائلیں جنریٹ کر لیں۔
یہ بتاؤ کہ اوپر تصویر میں ہر گلف کے اوپر اس کا نام کیسے ڈسپلے کروایا ہے؟
 
میں سوچ رہا ہوں کہ رینیمنگ پر ایک توٹوریل لکھ دوں۔ جن دوستوں کو یہ کام مشکل لگ رہا وہ آسانی سے کر سکیں گے۔
 
Top