اصل میں یہ اسلئے ہو رہا ہے کیونکہ انپیج 3 کے نوری نستعلیق فانٹس انپیج کی لیٹسٹ ورژنز میں ونڈوز کی میموری میں سیدھا لوڈ نہیں ہوتے۔ یوں جب آپ متن کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو وہ آپکو کورل ڈرا میں درست نظر نہیں آتا۔ اسکا حل یہ ہے کہ انپیج کی انسٹالیشن ڈائریکٹری میں موجود تمام فانٹس کو ونڈوز کی فانٹس ڈائریکٹری یا تو کاپی کر دیں یا کسی فانٹ مینیجر کے ذریعہ انپیج کے استعمال کے دوران اسکی ڈائریکٹری میں موجود تمام فانٹس کو لوڈ کر لیں۔ تب کاپی پیسٹ کرنے پر درست رزلٹ آئے گا!
ای پی ایس والا معاملہ تو ٹھیک ہے ویسے پیسٹ نہیں ہو رہا ونڈوز ڈائریکٹری میں فونٹس لوڈ کر نے پر بھی ویسا ہی رزلٹ ہے
ای پی ایس فارمیٹ والا طریقہ بھی ٹھیک ہے لیکن اگر آپ ان پیج 3 سے ڈائریکٹ کاپی کرنا چاہتے ہو تو ان پیج 3 کے تما م فونٹ کو کاپی کر کےونڈوز ،فونٹ ڈائریکڑی میں انسٹال کرو۔
پھر ان پیج پہلے کھولو اور اس میں ع والا بکس اوپن کرو اس میں جو بھی لکھو
پھر بکس کو تیر سے سیلیکٹ کرو اور کاپی اور پھر کورل میں پیسٹ سیم سائز ہوگا۔
پرانے ان پیج کی طرح نہیں ہو گا۔لیکن ان پیج پہلے کھولیں