ان کی عادت ہے شرارے مرے دل پر رکھنا

جناب سید شہزاد ناصر صاحب!
اس میں ذیل اور بالا کی کشمکش آ ہی نہیں سکتی تھی، کیونکہ آپ نے "ذیل" کا شعر "اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ" لکھا ہی نہیں۔۔۔ ;););)

شاید آپ اب کہہ ہی دیں:
"اب تو گھبرا کے یہ کہتے ہیں کہ مر جائیں گے"

تو پیشگی ہمارا جواب بھی سن لیں:
"ہم ستانے کے لئے واں بھی چلے آئیں گے"

محترم محمد یعقوب آسی
شاید چچا غالب نے آپ کے لئے ہی کہا تھا
وفا کیسی کہاں کا عشق، جب سر پھوڑنا ہی ٹھرا
تو اے سنگدل تیرا ہی سنگِ آستاں کہوں ہو
:laughing3:
 
جناب شوکت پرویز صاحب، اور جناب امجد علی راجا صاحب۔ آپ نے شاید نوٹ نہیں کیا، محمد وارث صاحب خود کو ’’خاکسار‘‘ لکھا کرتے ہیں، اس فقیر کی طرح۔
ہے نا پتے کی بات!
استادِ محترم بات تو پتے کی ہے لیکن یہ انکوائری کروانا پڑے گی کہ اصلی "خاکسار" ہے کون؟ کسرِ نفسی سے کام لوں تو یقینا انکوائری میری بھی شروع ہو جائے گی :)
 
عمدہ شاعری راجا جی
سنجیدہ و مزاحیہ ، دونوں ہی میں کمال کرتے ہو بھیا۔۔
یعقوب آسی بھائی کے مشورے گرانقدر ہیں۔۔۔
باقی" راجا " سنجیدہ شاعری میں تخلص کے طور پر کچھ بھاری سا محسوس ہوتا ہے۔۔
شیزان بھیا بہت شکرگزار ہوں میں پیارے بھیا کا!
اللہ آپ کی زبان مبارک کرے محمد یعقوب آسی اور الف عین جیسے پختہ سخنور اساتذہ کی رہنمائی رہی تو انشاءاللہ سنجیدہ و مزاحیہ شاعری میں کمال بھی کرنا شروع کردوں گا، فی الحال تو مشق ہو رہی ہے۔ اور آپ جیسے بھائیوں کی حوصلہ افزائی سے ہمت بھی بندھی رہتی ہے :)

میں پہلے مضطر تخلص کیا کرتا تھا، میرے علاقہ میں ایک بہت اچھے شاعر اسی تخلص سے ابھرنے لگے تو میرے استادِ محترم ارشاد احمد شاکر نے تخلص بدلنے کا مشورہ دیا، دوستوں میں راجہ کے نام سے ہی پکارا جاتا ہوں تو شاکر صاحب نے راجہ کو راجا کر دیا۔ انکار کی جرات کون کرتا بھیا! تخلص کے بھاری ہونے کا احساس تو بہت ہوا لیکن تب تک پہلی کتاب چھپ چکی تھی، اس کے بعد تخلص بدلنا مشکل لگا یا شاید نامناسب۔ اور اس معاملے میں کوئی بھرپور قسم کی حوصلہ افزائی بھی نہیں ہوئی کہ تخلص بدلنے کی خواہش پوری کر سکوں، ویسے شاکر صاحب نے اجازت تو دے دی ہے۔ اس معاملے میں اساتذہ اکرام محمد یعقوب آسی اور الف عین کا مشورہ بھی مل جائے تو کچھ آسانی ہوجائے۔
 

شوکت پرویز

محفلین
شاید چچا غالب نے آپ کے لئے ہی کہا تھا
وفا کیسی کہاں کا عشق، جب سر پھوڑنا ہی ٹھرا
تو اے سنگدل تیرا ہی سنگِ آستاں کہوں ہو
:laughing3:
جناب!
استاد غالب نے میرے لئے ایک شعر کہا ضرور تھا لیکن کتابت میں آپ سے غلطی ہو گئی۔ وہ شعر یہ تھا"
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
 
آپ نے جناب ’’خاکسار‘‘ کی داد پر بس بھی تو نہیں کیا نا! پتیسہ اور جلیبیاں بھی طلب کر لیں۔
:zabardast1:
کیا کروں استادِ محترم، سیالکوٹ کا پتیسہ، جلیبیاں، مربہ جات اور خاص کر حکیم صاحب کا شربت، کسے نعمت سے کم نہیں ہیں۔
 

شوکت پرویز

محفلین
جناب شوکت پرویز صاحب، اور جناب امجد علی راجا صاحب۔ آپ نے شاید نوٹ نہیں کیا، محمد وارث صاحب خود کو ’’خاکسار‘‘ لکھا کرتے ہیں، اس فقیر کی طرح۔
ہے نا پتے کی بات!
استاد محمد یعقوب آسی صاحب!
آپ، استاد محمد وارث صاحب، اور میں- ہم تینوں میں سے کسی کے لئے بھی لفظ خاکسار مناسب نہیں۔
آپ اور استاد وارث صاحب اس لفظ سے بہت آگے ہیں۔
اور یہ فقیر اب تک لفظ خاکسار تک بھی نہیں پہنچ پایا۔۔
 
سرخ آنکھوں میں رہے اشک تری یادوں کے
کتنا مشکل ہے شراروں میں سمندر رکھنا
واہ ! کیا ہی خوب کلام ہے راجا صاحب۔اللہ آپکو خوش رکھے۔(آمین)
سرخ آنکھوں میں رہے اشک تری یادوں کے
کتنا مشکل ہے شراروں میں سمندر رکھنا
بہت خوب :)
کیا تشبیہ دی ہے واہ واہ​
غزل تمام ہی خوب ہے مگر درج بالا شعر بہت پسند آیا​
(شوکت صاحب امید کے کہ اب ہتھ ذرا ہولا رکھیں گے)​

شکریہ عمر اعظم بھیا اور شہزاد ناصر بھیا۔
 
جناب!
استاد غالب نے میرے لئے ایک شعر کہا ضرور تھا لیکن کتابت میں آپ سے غلطی ہو گئی۔ وہ شعر یہ تھا"
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
اب ایسی بھی کوئی بات نہیں
جس قدر دل خون ہو کوچہِ دادنِ گُل ہے
زخمِ تیغِ قتل کو طرفہِ دلکُشا پایا :)
 
اور یہ فقیر اب تک لفظ خاکسار تک بھی نہیں پہنچ پایا۔۔
لیجئے محمد وارث صاحب! آپ تو بچ گئے، اپنی فقیری کو البتہ ’’خطرہ‘‘ لاحق ہو گیا ہے، یا پھر جناب شوکت پرویز ’’لاحق‘‘ ہو گئے ہیں۔

انتباہ: ’’لاحق‘‘ اور ’’ناحق‘‘ کا فرق ملحوظ رکھئے گا، نہیں تو محمد اسامہ سَرسَری صاحب کو ایک اور مثنوی کہنی پڑے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
سیج پھولوں کی ہے گلشن ہے نہ خوشبو کوئی
عشق صحرا ہے قدم سوچ سمجھ کر رکھنا
پہلا مصرع روانی بھی چاہتا ہے، اور بیان میں تصحیح بھی۔ دو متبادل رکھنا کافی ہے، تیسرے کی ضرورت نہیں۔ اور دو بھی وہ جو کافی حد تک مماثل ہوں۔ جیسے​
سیج پھولوں کی ہے اور نہ کوئی فرشِ چمن​
رشک سے یاد فرشتے بھی ہیں کرتے اب تک
یوں زیادہ رواں ہو سکتا ہے۔ یا کچھ اور سوچو،
رشک سے یاد کیا کرتے ہیں اب تک بھی ملک
 
ہاہاہاہاہا، خواتین کی ریٹنگ کا اپنا ہی فارمولا ہوتا ہے۔

مقدس باجی نے اس غزل کو ریٹ دیا ہے
clear.png
پر مزاح

واہ کیا بات ہے، ویسے مزاح کا جو پہلو لکھنے والے کو نظر نہیں آیا اس کی نشاندہی تو فرما دیں :)


عینی شاہ نے اس غزل کو ریٹ دیا ہے
clear.png
معلوماتی

کیوں بہن جی میں نے چکن کارن سوپ بنانے کی ریسیپی تحریر کی ہے کیا؟ :)
انجوائے کرو
 

بھلکڑ

لائبریرین
آج رستے میں مرے پھول بچھانے والے
یاد ہے مجھ کو ترا ہاتھ میں پتھر رکھنا
کیا کہوں غزل کیسی یہ راجا صاحب ہے​
لاجواب ہے بس لاجواب ہے​
 

عینی شاہ

محفلین
ہاہاہاہاہا، خواتین کی ریٹنگ کا اپنا ہی فارمولا ہوتا ہے۔

مقدس باجی نے اس غزل کو ریٹ دیا ہے
clear.png
پر مزاح

واہ کیا بات ہے، ویسے مزاح کا جو پہلو لکھنے والے کو نظر نہیں آیا اس کی نشاندہی تو فرما دیں :)


عینی شاہ نے اس غزل کو ریٹ دیا ہے
clear.png
معلوماتی

کیوں بہن جی میں نے چکن کارن سوپ بنانے کی ریسیپی تحریر کی ہے کیا؟ :)
انجوائے کرو
اوووووووووووووووووووووووپس پکڑے گئے اب تو :p اکچئلی مسلہ یہ ہے امجد بھائی کہ وہ دوسری والی پوئٹری کی تو سمجھ آجاتی ہے بٹ آئی ہیو نو اینی سینس تو انڈرسٹینڈ دس سیرئس ٹائپ آف پوئٹری دیٹس وائے :( سو سوری :cautious:
 
اوووووووووووووووووووووووپس پکڑے گئے اب تو :p اکچئلی مسلہ یہ ہے امجد بھائی کہ وہ دوسری والی پوئٹری کی تو سمجھ آجاتی ہے بٹ آئی ہیو نو اینی سینس تو انڈرسٹینڈ دس سیرئس ٹائپ آف پوئٹری دیٹس وائے :( سو سوری :cautious:
یس یو آر نان سنس انڈر دی سٹینڈ، انگلش کمز ان مائی مینٹل کنڈیشن ویری گڈ، گڈر، گڈیسٹ، کیری انجوائیمنٹ آف سیکنڈ ویرائیٹی آف پولٹری۔۔۔
سمجھ نہیں آئی؟ آپ کی انگلش بھی بہت کمزور ہے۔ میں نے لکھا ہے کہ "ہاں، آپ کو سمجھنے میں پریشانی ہوتی ہے، آپ کی لکھی ہوئی انگلش میرے دماغ میں بھرپور طریقے سے آگئی ہے۔ آپ (پولٹری) شاعری کی دوسری قسم کا لطف اٹھائیں۔ اب آئی سمجھ؟ ایک تو اتنی اچھی انگلش لکھو اور پھر سمجھائو بھی، ہونہہ :p
 
Top