اوئے کھوتیا سائن نہ کرئیں ۔۔۔

عمر سیف

محفلین
ایک آدمی گھر پہ فلم دیکھتے ہوئے زور زور سے چلایا :

" اوئے کھوتیا سائن نہ کرئیں "
" اوئے کھوتیا سائن نہ کرئیں "
"اوئے پاگلا پھنس جائیں گا "

اس کی بیوی نے آواز لگائی:

"اے جی کون سی فلم دیکھ رہے ہو؟"

"ہماری شادی کی" اس آدمی نے جواب دیا ۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
جیہ کےلیے پنجابی ترجمہ :

ایک آدمی گھر پہ فلم دیکھتے ہوئے زور زور سے چلایا :

"او گدھے سائن نہ کرنا "
"او گدھے سائن نہ کرنا "
"او پاگل پھنس جاؤ گے"

اس کی بیوی نے آواز لگائی:

"اے جی کون سی فلم دیکھ رہے ہو؟"

"ہماری شادی کی" اس آدمی نے جواب دیا ۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
کہتے ہیں کہ جس نے شادی کی وہ بھی پچھتائے اور جس نے نہیں کی وہ بھی پچھتائے ۔ میں کہتی ہوں کہ پچھتانا ہی ہے تو کیوں نہ شادی کر کے پچھتایا جائے :)
 
شادی
حُکمِ پروردگار ہے شادی
عشق کا اعتبار ہے شادی
دل سے رشتہ جو دل کا قائم ہو
تاعمر پر بہار ہے شادی

نوشہ اسرار
 
Top