اوبنٹو کی کامیاب انسٹالیشن

نوشاب

محفلین
اوبنٹو اوبنٹو اوبنٹو
نام بہت پر کشش تھا اور یہ اپریٹنگ سسٹم اپنے نام سے بھی زیادہ پر کشش ہے ۔
سپیڈ میں یہ مجھے ایک ہی سسٹم پر ونڈو کی نسبت کافی تیز لگا ۔
Screenshot%20from%202015-11-23%20233534_zpsmxyjkcqz.png

اوبنٹو میں اردو محفل کچھ بدلی بدلی سی لگی ۔وجہ میں چاہنے کے باوجود نہ جان سکا۔
اس لڑی میں میں اوبنٹو کے تجربات اور سوالات شئیر کرتا رہوں گا ۔انشا اللہ

سوال نمبر 1: اوبنٹو سافٹ وئیر سینٹر اور ریپوزٹری کیا چیز ہیں اور ان میں کیا فرق ہے؟

سوال نمبر2:اوبنٹو سسٹم فاءلز کی ایکسٹنشن اس قدر مشکل اور پیچیدہ کیوں ہیں؟
 
آخری تدوین:

نادر علی

محفلین
سافٹ ویئر کون کون سے انسٹال کئے ہیں؟
السٹریٹر ، فوٹو شاپ انسٹال ہو جائے گا؟

یا پھر وائن انسٹال کرنا پڑے گا ۔
 
نوشاب

محفلین
سافٹ ویئر کون کون سے انسٹال کئے ہیں؟
السٹریٹر ، فوٹو شاپ انسٹال ہو جائے گا؟

یا پھر وائن انسٹال کرنا پڑے گا ۔
سافٹ وئیر ز
انک سپیس اور گمپ
اور یہ بہت ۔آسانی سے موبائیل کی اینڈرائیڈ ایپس کی طرح انسٹال ہو جاتے ہیں ۔
لیکن کورل ڈرا ، ایڈوب فوٹو شاپ اور السٹریٹر مجھے لگتا ہے اوبنٹو میں نہیں چل سکتے
وجہ شاید ماہرین ہی بتا سکیں کہ کیوں نہیں چل سکتے؟؟؟
 
دوست

محفلین
اوبنٹو سافٹویئر سنٹر گوگل پلے سٹور جیسی چیز ہے جہاں سے ایپس اور سافٹویئر نصیب کیے جاتے ہیں۔ ریپازیڑی مختلف سافٹویئر ریسورسز ہیں۔ جیسے ڈاؤنلوڈ لنک ہو لیکن یہ صرف سافٹویئر سنٹر میں ہی چلیں گے۔ ویسے براؤزر میں بے کار ہی شمار ہوں گے۔
اوبنٹو لینکس آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس کا سارا نظام مختلف ہے اور اسی لیے ایکسٹنشن عجیب و غریب لگ رہی ہیں۔
 
asakpke

محفلین
اوبنٹو میں اردو محفل کچھ بدلی بدلی سی لگی ۔وجہ میں چاہنے کے باوجود نہ جان سکا۔
کیا مختلف لگا؟

سوال نمبر 1: اوبنٹو سافٹ وئیر سینٹر اور ریپوزٹری کیا چیز ہیں اور ان میں کیا فرق ہے؟
سافٹ ویئر سنٹر سے پروگرامز انسٹال یا ان انسٹال کیا جا سکتے ہیں۔
آپ لوگوں کی بنی ہوئی ریپوزٹری ایڈ کرتے ہیں تا کہ آپ مزید پروگرامز انسٹال کر سکیں جو کہ اوبنٹو خود باخود نہیں کرتا۔

سوال نمبر2:اوبنٹو سسٹم فاءلز کی ایکسٹنشن اس قدر مشکل اور پیچیدہ کیوں ہیں؟
کونسی پیچیدہ ہے؟
 
asakpke

محفلین
سافٹ ویئر کون کون سے انسٹال کئے ہیں؟
السٹریٹر ، فوٹو شاپ انسٹال ہو جائے گا؟
یا پھر وائن انسٹال کرنا پڑے گا ۔

وائن کو استعمال کرتے ہوئے فوٹوشاپ سی ایس 3، آفس 2007، آئی ڈی ایم 5 انسٹال کرنے کا اتفاق ہوا۔
باقی آپ خود اس ربط پر چیک کر لیں کہ کیا کیا سپورٹیڈ ہے۔
https://appdb.winehq.org/objectMana...Applications&sOrderBy=appName&bAscending=true

اس کے علاوہ پلے اون لینکس کو بھی دیکھ لیں۔
https://www.playonlinux.com/en/supported_apps.html
 
تجمل حسین

محفلین
اوبنٹو اوبنٹو اوبنٹو
نام بہت پر کشش تھا اور یہ اپریٹنگ سسٹم اپنے نام سے بھی زیادہ پر کشش ہے ۔
سپیڈ میں یہ مجھے ایک ہی سسٹم پر ونڈو کی نسبت کافی تیز لگا ۔

محترم نوشاب صاحب!
لینکس کی دنیا میں خوش آمدید۔
ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے اس کے کمالات دیکھیے۔ ہر طرح کے مسائل کے حل کے لیے حاضر ہیں۔ :)
 
نوشاب

محفلین
اوبنٹو سافٹویئر سنٹر گوگل پلے سٹور جیسی چیز ہے جہاں سے ایپس اور سافٹویئر نصیب کیے جاتے ہیں۔ ریپازیڑی مختلف سافٹویئر ریسورسز ہیں۔ جیسے ڈاؤنلوڈ لنک ہو لیکن یہ صرف سافٹویئر سنٹر میں ہی چلیں گے۔ ویسے براؤزر میں بے کار ہی شمار ہوں گے۔
اوبنٹو لینکس آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس کا سارا نظام مختلف ہے اور اسی لیے ایکسٹنشن عجیب و غریب لگ رہی ہیں۔
سافٹ وئیر سینٹر والی بات تو سمجھ میں آ گئی لیکن ریپازٹر ی ۔۔۔ ہنوز دلی دور است ۔
یعنی تھوڑی اور سلیس بیانی کی ضرور ت پڑے گی۔
؟؟؟
 
نوشاب

محفلین
کیا مختلف لگا؟
سب سے پہلے تو محفل الگ سےفونٹ میں نظر آ رہی ہے جو نوری تستعلیق تو ہر گز نہیں ہے۔
ٹاسک بار نیچے کی بجائے اوپر
پروگرام منی مائیز ،کلوز،میکسمائیز رائٹ کی بجائے لیفٹ جانب
اور سپیڈ

سافٹ ویئر سنٹر سے پروگرامز انسٹال یا ان انسٹال کیا جا سکتے ہیں۔
آپ لوگوں کی بنی ہوئی ریپوزٹری ایڈ کرتے ہیں تا کہ آپ مزید پروگرامز انسٹال کر سکیں جو کہ اوبنٹو خود باخود نہیں کرتا۔

لوگوں کی بنی ہوئی ریپازٹری سے کیا مراد
کوئی مثال اس بات کو سمجھنے کے لیے

کونسی پیچیدہ ہے؟
sudo
du /media/floppy
mv /mydoc.odt ~/Documents/mydoc.odt
ساری کی ساری ہی تو پیچیدہ ہیں
اب ڈوس کو سیکھے ہوئے بھی بارہ سال سے زیادہ ہو گئے ہیں
خیر مشکل تو اس کی بھی کمانڈز تھی
لیکن اس کی کمانڈز اس سے بھی زیادہ مشکل ہیں
اب اتنی لمبی لمبی کمانڈز کون یاد کرے اور انہیں ٹائپ کرتا پھرے ۔
شکریہ والسلام
 
نوشاب

محفلین
محترم نوشاب صاحب!
لینکس کی دنیا میں خوش آمدید۔
ابھی تو ابتدا ہے آگے آگے اس کے کمالات دیکھیے۔ ہر طرح کے مسائل کے حل کے لیے حاضر ہیں۔ :)

بہت بہت شکریہ تجمل بھائی
آپ نے اس قدر محبت سے مجھے خوش آمدید کیا ہے بس سمجھیے مجھے لینکس آگئی اور باقی جو 1 پرسنٹ نہیں سمجھ آ ئی وہ میں اپ سے ضرو ر بالضرور سمجھ لوںگا۔ انشا ا للہ
 
دوست

محفلین
ریپازٹری کا اردومخزن، خزانہ یا ذخیرہ ہے۔ مختلف قسم کے سافٹویئر کو گروہ بند کر کے مختلف ربط بنا دئیے جاتے ہیں۔ مثلاً جاوا کے حوالےسے ایک ریپازٹری ہو سکتی ہے۔ ملٹی میڈیا کوڈیکس (ایم پی تھری اور دیگر پروپرائٹری فارمیٹ چلانے کے لیے) ایک ریپازٹری ہوتی ہے۔ ریپازٹری سافٹویئر ساز کے لیے دیکھ بھال آسان بنا دیتی ہے۔ اور پیکج مینجر/سافٹویئر سنٹر میں سافٹویئر گروہ بند ترتیب میں نظر آنے سے صارف کو دیکھنے میں بھی آسانی ہوتی ہے۔ کوئی تھرڈ پارٹی سافٹویئر اپنی ریپازٹری بنا سکتا ہے مثلاً گوگل کروم، فائر فاکس وغیرہ۔ آپ نے ریپازٹری پیکج مینجر میں شامل کر لی تو اب فائرفاکس وہاں سے نصب کر سکتے ہیں۔ سافٹویئر ساز سے ریپازٹری شامل کرنےسے تازہ ترین سافٹویئر ملنے کی یقین دہانی رہتی ہے۔ طےشدہ طور پر لینکس ڈِسٹرو والے اپنی ریپازٹریاں ہی شامل کرتے ہیں جن میں ان کے منظور شدہ پروگرام ہوتے ہیں۔ لیکن اضافی ریپازٹری ہمیشہ شامل کرنے کی ضرورت رہتی ہے جیسے ملٹی میڈیا کوڈیکس کے لیے چونکہ ان کوڈیکس کو نصب کیے بغیر آپ کوئی فلم، گانا وغیرہ نہیں چلا سکتے۔
 
تجمل حسین

محفلین
بہت بہت شکریہ تجمل بھائی
آپ نے اس قدر محبت سے مجھے خوش آمدید کیا ہے بس سمجھیے مجھے لینکس آگئی اور باقی جو 1 پرسنٹ نہیں سمجھ آ ئی وہ میں اپ سے ضرو ر بالضرور سمجھ لوںگا۔ انشا ا للہ
آداب۔
جی ضرور جناب۔ جس چیز کی بھی ضرورت ہو ضرور پوچھیے۔
ویسے میں تو ابھی خود لینکس کا طالب علم ہوں مجھ سے سینئر ماشاءاللہ موجود ہیں۔
مثلاََ جناب دوست ، جناب asakpke صاحبان۔
:)
 
محمد سعد

محفلین
sudo
du /media/floppy
mv /mydoc.odt ~/Documents/mydoc.odt
ساری کی ساری ہی تو پیچیدہ ہیں
اب ڈوس کو سیکھے ہوئے بھی بارہ سال سے زیادہ ہو گئے ہیں
خیر مشکل تو اس کی بھی کمانڈز تھی
لیکن اس کی کمانڈز اس سے بھی زیادہ مشکل ہیں
اب اتنی لمبی لمبی کمانڈز کون یاد کرے اور انہیں ٹائپ کرتا پھرے ۔
شکریہ والسلام
عام طور پر آپ کو کمانڈ استعمال کرنے کا غم ہی نہیں کرنا پڑے گا تو یاد رکھنے کی ضرورت تو دور کی بات۔
البتہ جب ضرورت پڑ جائے تو مدد لینا کافی آسان ہے۔ فرض کریں آپ کی مطلوبہ کمانڈ dir ہے۔
ایسے میں dir --help لکھ کر چلانے سے مختصر طریقہ استعمال سامنے آ جائے گا۔ man dir چلانے سے ایک مفصل دستاویز کھل جائے گی جس میں سے آپ q دبا کر واپس نکل سکتے ہیں۔
اگر کسی احمق کا لکھا ٹیوٹوریل آپ کو کنفیوز کر رہا ہے کیونکہ سادہ سے کام بھی اس نے کمانڈ لائن سے بتائے ہوئے ہیں، تو کمانڈ کا تعارف دیکھ کر کہ اس سے کام کیا ہوتا ہے، وہی کام جی یو آئی سے کر لیں۔ خوامخواہ خجل ہونے کی کیا ضرورت ہے؟ :ROFLMAO:
کم از کم فائل کٹ کر کے کسی اور فولڈر میں لے جانے کے لیے تو آپ کو کسی کمانڈ (mv) کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیے جب تک آپ اپنے سسٹم کا کباڑا کر لینے پر ریکوری میں کمانڈ سے بیک اپ نہ لے رہے ہوں۔ :ROFLMAO:
 
محمد سعد

محفلین
ایک اور شارٹ کٹ بتا دوں ان لمحات کے لیے جب آپ کو لازمی کمانڈ لائن سے گزارا چلانا ہو اور انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو۔ apropos کمانڈ کو کوئی کی ورڈ دے کر آپ اس کی ورڈ کے متعلق تمام کمانڈیں دیکھ سکتے ہیں۔ مثلاً آپ کو پارٹیشنوں کے متعلق کچھ کرنا ہو تو۔۔۔
کوڈ:
[saad@hal9000 ~]$ apropos partition
addpart (8)          - tell the kernel about the existence of a partition
cfdisk (8)           - display or manipulate a disk partition table
cgdisk (8)           - Curses-based GUID partition table (GPT) manipulator
delpart (8)          - tell the kernel to forget about a partition
fdisk (8)            - manipulate disk partition table
fixparts (8)         - MBR partition table repair utility
gdisk (8)            - Interactive GUID partition table (GPT) manipulator
gparted (8)          - GNOME Partition Editor for manipulating disk partit...
h5repart (1)         - Repartitions a file or family of files.
kpartx (8)           - Create device maps from partition tables
mpartition (1)       - partition an MSDOS hard disk
parted (8)           - a partition manipulation program
partprobe (8)        - inform the OS of partition table changes
partx (8)            - tell the kernel about the presence and numbering of...
pvcreate (8)         - initialize a disk or partition for use by LVM
pvresize (8)         - resize a disk or partition in use by LVM2
resizepart (8)       - tell the kernel about the new size of a partition
sfdisk (8)           - display or manipulate a disk partition table
sgdisk (8)           - Command-line GUID partition table (GPT) manipulator...
 
عبیر خان

محفلین
وائن کو استعمال کرتے ہوئے فوٹوشاپ سی ایس 3، آفس 2007، آئی ڈی ایم 5 انسٹال کرنے کا اتفاق ہوا۔
باقی آپ خود اس ربط پر چیک کر لیں کہ کیا کیا سپورٹیڈ ہے۔
https://appdb.winehq.org/objectManager.php?sClass=application&sTitle=Browse Applications&sOrderBy=appName&bAscending=true

اس کے علاوہ پلے اون لینکس کو بھی دیکھ لیں۔
https://www.playonlinux.com/en/supported_apps.html
آپ کا بلاگ تو بہت ہی اچھا ہے۔ بہت اچھا لگا اپ کا بلاگ۔
 
Top