اس کا تجربہ تو نہیں ہے لیکن وائن کی مدد سے ونڈوز میں انسٹال شدہ فائرفاکس چلانے کا تجربہ البتہ ہے۔۔۔ وائن ایکسپلورر سے مطلوبہ ڈائریکٹری میں جا کر پراگرام کی ایگزیکیوٹ ایبل فائل رن کریںکیا میں اوبنٹو میں رہتے ہوئے الانگ سائیڈ ونڈو 7 میں موجود کورل ڈرا کو کسی طرح اوبنٹو میں رن کر سکتا ہوں؟
میرے خیال میں تو یہ مشکل ہی ہے. البتہ وائن یا پلے آون لینکس کا استعمال کرتے ہوئے کورل ڈرا کو انسٹال کیا جا سکتا ہے. عام طور پر اس میں بھی مسائل ہوتے ہیں.کیا میں اوبنٹو میں رہتے ہوئے الانگ سائیڈ ونڈو 7 میں موجود کورل ڈرا کو کسی طرح اوبنٹو میں رن کر سکتا ہوں؟
لینکس میں کونسا نستعلیق فونٹ نصب ہوجائے گا ؟اوبنٹو سافٹویئر سنٹر گوگل پلے سٹور جیسی چیز ہے جہاں سے ایپس اور سافٹویئر نصیب کیے جاتے ہیں۔ ریپازیڑی مختلف سافٹویئر ریسورسز ہیں۔ جیسے ڈاؤنلوڈ لنک ہو لیکن یہ صرف سافٹویئر سنٹر میں ہی چلیں گے۔ ویسے براؤزر میں بے کار ہی شمار ہوں گے۔
اوبنٹو لینکس آپریٹنگ سسٹم ہے۔ اس کا سارا نظام مختلف ہے اور اسی لیے ایکسٹنشن عجیب و غریب لگ رہی ہیں۔
سارے ہو جاتے ہیںلینکس میں کونسا نستعلیق فونٹ نصب ہوجائے گا ؟
اییلیمنٹری او ایس اور اوبنٹو میں کیا خاص فرق ہے؟ہم کافی عرصہ سے اپنے لیپ ٹاپ اور آفس کے ڈیسکٹاپ پر ایلیمینٹری او ایس استعمال کر رہے ہیں۔ یوں تو ہماری ضروریات کے لیے لینکس کا کوئی بھی رائج العام نسخہ کفایت کر جائے گا۔ البتہ اس کی سادگی ہمیں کافی پسند ہے۔
ایلیمینٹری او ایس میں در اصل اوبنٹو کا ہی بیس سسٹم استعمال کیا گیا ہے، البتہ اس کی دو بڑی تبدیلیاں قابل ذکر ہیں، اول اس کا ڈیسکٹاپ انوائرنمنٹ اور دوم اس کی عام استعمال کی ایپلیکیشنز۔ ایلیمینٹری او ایس ٹیم نے پینتھیون نامی اپنا خود کا ڈیسکٹاپ شامل کیا ہے اور ساتھ ہی خود کے ڈیویلپ کیے ہوئے کئی سارے ایپلیکیشنز مثلاً میل کلائنٹ، براؤزر، میڈیا پلئیر، فائل براؤزر، ٹرمنل، اور ٹیکسٹ ایڈیٹر وغیرہ شامل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں، اس میں تقریباً وہ تمام سافٹوئیر نصب کیے جا سکتے ہیں جو کسی بھی اوبنٹو یا دیگر ڈیبئین بیسڈ مشین میں نصب کیے جا سکتے ہیں۔اییلیمنٹری او ایس اور اوبنٹو میں کیا خاص فرق ہے؟
آپ تو فیڈورا کے شائق تھے؟ہم کافی عرصہ سے اپنے لیپ ٹاپ اور آفس کے ڈیسکٹاپ پر ایلیمینٹری او ایس استعمال کر رہے ہیں۔ یوں تو ہماری ضروریات کے لیے لینکس کا کوئی بھی رائج العام نسخہ کفایت کر جائے گا۔ البتہ اس کی سادگی ہمیں کافی پسند ہے۔
جی ہاں، ایک عرصہ تک ہم فیڈورا استعمال کرتے رہے ہیں۔ البتہ یہاں ہماری یونیورسٹی کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کا آئی ٹی گروپ لینکس کے نام پر ریڈ ہیٹ اینٹرپرائز لینکس اور اوبنٹو کی سپورٹ فراہم کرتا تھا۔ کئی سارے لینکس ڈسٹریبیوشنز کی دیکھ ریکھ کے لیے غیر ضروری وسائل کا بار ہوتا۔ لہٰذا کچھ عرصہ فیڈورا کے استعمال کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ سسٹمز اسٹاف کی زندگی آسان کر دی جائے اور یوں ہم اوبنٹو استعمال کرنے لگے۔ ویسے بھی ہمیں عموماً ایک عدد ویب براؤزر، ٹیکسٹ ایڈیٹر، اور کمانڈ لائن ٹرمنل سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت ہوتی نہیں ہے۔ کچھ عرصہ قبل ایلیمنٹری او ایس سے سابقہ پڑا تو اسے اپنے لیپ ٹاپ میں نصب کر لیا۔ بعد ازاں ڈیپارٹمینٹ کے سسٹمز اسٹاف کو قائل کر کے اسے ادارے کے سپورٹیڈ لینکس ڈسٹریبیوشنز میں شامل کرا دیا اور اپنے آفس کے کمپیوٹر میں نصب کرا لیا۔ ویسے بھی اس کا بیس اوبنٹو ہے تو اسے سپورٹ کرنا اسٹاف کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔آپ تو فیڈورا کے شائق تھے؟
اوبنٹو میں ویب براؤزنگ کی سپیڈ مجھے بہت بہترین لگی بہ نسبت ونڈوز ۷ کے۔میں آج کل اوبنٹو میٹے استعمال کر رہا ہوں اور اس سے کافی خوش ہوں. میرا زیادہ کام ویب پروگرامنگ کا ہوتا ہے.
اگر آپ اس طریقے سے پاسورڈ پروٹیکٹڈ ونڈوز پارٹیشن سے ڈیٹا حاصل کرتے ہیں تو یہ ایک طرح سے ہیکنگ ہے ۔مجھے اوبنٹو کا یو ایس بی سے رن کرنے کا آپشن بڑا ہی بہترین لگا ہے ۔
اگر سب اچھا چل رہا ہے تو فالتو میں تجربے کرنے کی ضرورت نہیں۔ میں نے ڈسٹرو اس لیے تبدیل کی کہ لینکس منٹ سنیمن سسٹم (کور آئی 3) پر بھاری محسوس ہو رہا تھا یا شاید میرے کام کا لوڈ زیادہ تھا۔ اوبنٹو میٹے اچھا چل رہا ہے۔اوبنٹو میں ویب براؤزنگ کی سپیڈ مجھے بہت بہترین لگی بہ نسبت ونڈوز ۷ کے۔
میرے پاس اوبنٹو ایل ٹی ایس ۴۔۱۶ ہے ۔
اوبنٹو میٹ کی انوائرنمنٹ بھی بہترین لگ رہی ہے۔
میرا تجربہ لینکس میں صرف اتنا ہے کہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد اسے ونڈو کے پیرالل انسٹال کر لیتا ہوں۔(بخیر و عافیت سے)
صرف ایک دفعہ ونڈو اور اوبنٹو دونوں اپریٹنگ سسٹمز سے ہاتھ دھونے پڑے تھے وہ بھی میری ہی کسی غلطی کی وجہ سے۔
باقی مییں لینکس میں سعود بھائی کو فالو کر رہا ہوں۔
انہوں نے اوبنٹو کی تعریف کی میں اوبنٹو پر آ گیا۔
فیڈورا کو ابھی لسٹ پر رکھا ہوا تھا، کہ کچھ دن پہلے انہوں نے ایلیمنٹری او ایس کا ذکر کیا۔
لیکن میں تو ابھی تک اوبنٹو کے سحر سے ہی نہیں نکل سکا تو دوسرے فلیور چھکنے کی ابھی تک کوئ صورت نظر نہیں آتی۔
پاس ورڈ پروٹیکٹڈ پارٹیشن تو اوبنٹو میں ظاہر ہی نہیں ہوتی۔اگر آپ اس طریقے سے پاسورڈ پروٹیکٹڈ ونڈوز پارٹیشن سے ڈیٹا حاصل کرتے ہیں تو یہ ایک طرح سے ہیکنگ ہے ۔
ابھی تو اس ہفتے فائرفاکس 57 کا اپگریڈ آیا ہے جو مکمل طور پر نئے سرے سے لکھا گیا ہے۔ اسے انسٹال کریں گے تو ہوش اڑ جائیں گے۔اوبنٹو میں ویب براؤزنگ کی سپیڈ مجھے بہت بہترین لگی بہ نسبت ونڈوز ۷ کے۔