اوبنٹو کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں؟

ابوشامل

محفلین
واقعی ۔۔۔ جب میں نے 8 انسٹال کی تھی تو اسے ڈس ایبل کرنا پڑا تھا۔ اچھا بھلا درد سر ہے یہ بھی۔ :)
 

راجہ وقاص

محفلین
کیا فیڈورا میں بھی اوبنٹو کی طرح اس کے اپنے ڈرائیور کرنے پڑیں گے یا یہ ونڈو کی طرح ہی ہے اس میں سوفٹ وئیر رہی چلیں گے یا نہیں؟
 

محمد سعد

محفلین
کیا فیڈورا میں بھی اوبنٹو کی طرح اس کے اپنے ڈرائیور کرنے پڑیں گے یا یہ ونڈو کی طرح ہی ہے اس میں سوفٹ وئیر رہی چلیں گے یا نہیں؟

ونڈوز کے ایپلکیشن پروگراموں کو لینکس پر چلانے کے متعلق تو میں پہلے ہی بتا چکا ہوں۔ ڈرائیور لینکس پر اپنے ہی نصب کرنے پڑتے ہیں۔ ہاں وائرلیس کارڈ کی صورت میں ndiswrapper کے ذریعے ونڈوز کا ڈرائیور استعمال کیا جا سکتا ہے (لیکن وہ بعض صورتوں میں مسئلہ کرتا ہے)۔
فیڈورا اور ابنٹو دونوں لینکس ڈسٹربیوشنز ہیں۔ یہ ایک دوسرے سے بہت زیادہ حد تک مماثل ہیں جبکہ ونڈوز سے بالکل مختلف۔ فیڈورا اور ابنٹو کے پروگرام اگرچہ ایک حد تک ایک دوسرے پر چل سکتے ہیں لیکن کئی مسائل پیش آئیں گے کیونکہ بعض اوقات ایک کے لیے ایک پروگرام ایک طریقے سے کمپائل کیا گیا ہوگا جبکہ دوسرے کے لیے کسی اور طریقے سے۔ یا پھر جن سافٹ وئیر پیکجز پر اس پروگرام کا انحصار ہے، ان کے ورژن میں کوئی فرق ہوگا کیونکہ اپڈیٹ دونوں میں ایک ہی وقت پر نہیں آتے، یا پھر چھوٹے موٹے کوئی اور مسائل۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ فیڈورا کے لیے اس کے اپنے سافٹ وئیر گودام (ریپازیٹری) سے سافٹ وئیر پیکجز نصب کریں اور ابنٹو کے لیے اس کے اپنے گودام سے۔
 
فیڈورا کی ہمیشہ ایک ہی بات یاد رہ جاتی ہے مجھے۔ ہر نئے فولڈر کو نئی ونڈو میں‌ کھولنا۔ :cool:

بھئی یہ فیڈورا کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ناٹلس کا مسئلہ ہے۔ جس میں ڈیفالٹ سیٹنگ ایسی ہوتی ہے۔ ویسے میں‌انسٹالیشن کے بعد پہلا کام اس کا انداز بدلنے کا کرتا تھا۔ پریفرینسیز میں اس کے لئے آپشن موجود ہے۔

ویسے میں عموماً کے ڈی ای استعمال کرتا ہوں اس لئے اور اس میں ڈالفن فائل براؤزر بہت ہی خوبصورت اور سہولیات سے لیس ہے۔ اس میں بیک وقت ونڈوز اور میک فائل براؤزرس کی بہت ساری خصوصیات موجود ہیں۔
 
Top