کیا فیڈورا میں بھی اوبنٹو کی طرح اس کے اپنے ڈرائیور کرنے پڑیں گے یا یہ ونڈو کی طرح ہی ہے اس میں سوفٹ وئیر رہی چلیں گے یا نہیں؟
ونڈوز کے ایپلکیشن پروگراموں کو لینکس پر چلانے کے متعلق تو میں پہلے ہی بتا چکا ہوں۔ ڈرائیور لینکس پر اپنے ہی نصب کرنے پڑتے ہیں۔ ہاں وائرلیس کارڈ کی صورت میں ndiswrapper کے ذریعے ونڈوز کا ڈرائیور استعمال کیا جا سکتا ہے (لیکن وہ بعض صورتوں میں مسئلہ کرتا ہے)۔
فیڈورا اور ابنٹو دونوں لینکس ڈسٹربیوشنز ہیں۔ یہ ایک دوسرے سے بہت زیادہ حد تک مماثل ہیں جبکہ ونڈوز سے بالکل مختلف۔ فیڈورا اور ابنٹو کے پروگرام اگرچہ ایک حد تک ایک دوسرے پر چل سکتے ہیں لیکن کئی مسائل پیش آئیں گے کیونکہ بعض اوقات ایک کے لیے ایک پروگرام ایک طریقے سے کمپائل کیا گیا ہوگا جبکہ دوسرے کے لیے کسی اور طریقے سے۔ یا پھر جن سافٹ وئیر پیکجز پر اس پروگرام کا انحصار ہے، ان کے ورژن میں کوئی فرق ہوگا کیونکہ اپڈیٹ دونوں میں ایک ہی وقت پر نہیں آتے، یا پھر چھوٹے موٹے کوئی اور مسائل۔ لہٰذا بہتر یہی ہے کہ فیڈورا کے لیے اس کے اپنے سافٹ وئیر گودام (ریپازیٹری) سے سافٹ وئیر پیکجز نصب کریں اور ابنٹو کے لیے اس کے اپنے گودام سے۔