اورنگزیب بادشاہ تھا یا ولی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک بادشاہ اگر امورِ مملکت کو وقت دیتا ہو تو کیا اس کے پاس اتنا وقت باقی بچتا ہے کہ وہ ٹوپیاں سی کر اپنے اہل و عیال کی کفالت کر سکے؟ جبکہ فروخت بھی اسی نے خود کرنی ہوتی ہیں؟ ایک عام ٹوپی فروش دن میں کتنی ٹوپیاں سی کر بیچ سکتا ہے؟ :)

ٹوپیوں کے متعلق تو میری بھی رائے ہے۔۔۔ مگر کیا کیجیئے کہ
افسوس بےشمار سخن ہائے گفتنی
خوف فساد خلق سے ناگفتہ رہ گئے
 
قیصرانی

لائبریرین
جہانگیر کے متعلق ایک مشہور روایت ہے کہ وہ
انتہائی انصاف پسند بادشاہ تھا.انصاف فراہم کرنےکی خاطر اس نے سونے کی ایک زنجیر محل کے باہر لگوائی ہوئی تھی جس کی لمبائی ساڑھےتین کلو میڑ تھی.اس زنجیرکا مقصد یہ تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی فریاد لے کر باد شاہ کے پاس آنا چاہتا ہے لیکن اسکا دربار تک پہچناممکن نہیں تو وہ ساڑھے تین کلو میٹر دور سے زنجیرعدل کو پکڑ کر ہلائے تو بادشاہ اس کی فریاد سننے وہاں پہنچے گا.کہا جاتا ہے ایک دفعہ کسی بیل کا ادھر سے گزر ہوا جب زنجیر کے نیچے سے گزرنے لگا تو اس کا سنگ زنجیر عدل کےساتھ لگا جس کی وجہ زنجیر میں ارتعاش پیدا ہوا.بادشاہ سمجھا کے کوئی سائل ہے.چانچے وہ دادرسی کے لیے وہاں جا پہنچا.دیکھا کہ ایک بیل اپنے سنگ سے زنجیر ہلا رہا ہے.بادشاہ اس کے پاس گیا پیار سے پچکارا دلاسا دیا اور گھاس ڈال کر واپس آگیا.یعنی اپنے دربار سے جانوار کو بھی خالی نہ جانے دیا.
معاف کیجئے گا برادر، ساڑھے تین کلومیٹر طویل سونے کی زنجیر، یہ کچھ زیادہ نہیں ہو گیاِ؟ سونا کافی بُھربُھرا ہوتا ہے۔ اس میں ملاوٹ کر کے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا وزن سوچ لیجئے۔ دوسرا ساڑھے تین کلومیٹر طویل زنجیر کو دنیا کا طاقتور ترین انسان بھی نہ ہلا سکے گا :)
 
ساڑھے تین کلومیٹر کی سونے کی زنجیر۔۔۔وزن کتنا تھا اس کا؟ یہ زنجیر عمودی تھی کہ افقی۔۔۔۔ بادشاہ جب بیل کے پاس پہنچا تو بیل نے گھاس کا کہا۔۔۔ چونکہ بادشاہ ولی تھا۔۔۔ اس نے مالک کو بلا بھیجا اور بیل کی خاطر خواہ خوراک کا خیال نہ رکھنے پر اس کی خوب درگت بنوائی۔ کہتے ہیں کہ جانوروں کے تحفظات کی تنظیمیں اس واقعے کے بعد معرض وجود میں آئی تھیں۔ کوئی صاحب علم اس پر روشنی ڈال سکتا ہے؟
 
میں نے بھی قریب یہی بات لکھی ہے۔ لیکن آپ کا مراسلہ نہیں پڑھا تھا۔۔۔ سند رہے۔۔۔ :p
 
x boy

محفلین
ساڑھے تین کلومیٹر کی سونے کی زنجیر۔۔۔وزن کتنا تھا اس کا؟ یہ زنجیر عمودی تھی کہ افقی۔۔۔۔ بادشاہ جب بیل کے پاس پہنچا تو بیل نے گھاس کا کہا۔۔۔ چونکہ بادشاہ ولی تھا۔۔۔ اس نے مالک کو بلا بھیجا اور بیل کی خاطر خواہ خوراک کا خیال نہ رکھنے پر اس کی خوب درگت بنوائی۔ کہتے ہیں کہ جانوروں کے تحفظات کی تنظمیں اس واقعے کے بعد معرض وجود میں آئی تھیں۔ کوئی صاحب علم اس پر روشنی ڈال سکتا ہے؟

مزیدار:)
 
قیصرانی

لائبریرین
ساڑھے تین کلومیٹر کی سونے کی زنجیر۔۔۔وزن کتنا تھا اس کا؟ یہ زنجیر عمودی تھی کہ افقی۔۔۔۔ بادشاہ جب بیل کے پاس پہنچا تو بیل نے گھاس کا کہا۔۔۔ چونکہ بادشاہ ولی تھا۔۔۔ اس نے مالک کو بلا بھیجا اور بیل کی خاطر خواہ خوراک کا خیال نہ رکھنے پر اس کی خوب درگت بنوائی۔ کہتے ہیں کہ جانوروں کے تحفظات کی تنظیمیں اس واقعے کے بعد معرض وجود میں آئی تھیں۔ کوئی صاحب علم اس پر روشنی ڈال سکتا ہے؟
اس پر ہو جائے ایک اور مزیدار کہاوت :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک سوال!
تاریخ میں جہانگیر کی ٹوپیاں زیادہ مشہور ہیں یا اس کا انصاف؟
جواب مختصر چاہتا ہوں۔ طویل جواب لکھ کر وقت ضائع نہ کریں۔
 
میں ہسٹری میں کمزور ہوں۔، آپ ہی بتا دیں نالج میں اضافہ بلکہ افاقہ ہوجائے گا:)
 
ابن رضا

لائبریرین
ساڑھے تین کلومیٹر کی سونے کی زنجیر۔۔۔وزن کتنا تھا اس کا؟ یہ زنجیر عمودی تھی کہ افقی۔۔۔۔ بادشاہ جب بیل کے پاس پہنچا تو بیل نے گھاس کا کہا۔۔۔ چونکہ بادشاہ ولی تھا۔۔۔ اس نے مالک کو بلا بھیجا اور بیل کی خاطر خواہ خوراک کا خیال نہ رکھنے پر اس کی خوب درگت بنوائی۔ کہتے ہیں کہ جانوروں کے تحفظات کی تنظیمیں اس واقعے کے بعد معرض وجود میں آئی تھیں۔ کوئی صاحب علم اس پر روشنی ڈال سکتا ہے؟
کچھ سچ اور کچھ مبالغے کا تڑکا لگا لگتا ہے۔ کیا بادشاہ سلامت ہر سائل کی فریاد سننے خود چل کر ساڑھے تین کلومیڑ کا سفر بار بار طے فرماتے تھے؟ تو نوکروں کی فوج اور دربار کس لیے ہوتا تھا فیصلے تخت پر بیٹھ کر فرماتے تھے یا گلی میں آ کر؟
 
بھائی مجھے نہیں پتا۔۔۔ یہ راز تو مجھ پر آج ہی کھلا ہے۔۔۔ ہر بار تین کلومیٹر نہیں چلنا پڑتا تھا۔۔۔ کچھ ستم ظریف زنجیر کے ماخذ تک بھی پہنچ جایا کرتے تھے۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top