فاتح
لائبریرین
مضحکہ خیز کی ریٹنگ اس لیے دی کہ اس زیادہ درست ریٹنگ کوئی ملی نہیں۔۔۔غلط
ہندوستان میں بادشاہوں نے جو چیزیں فروغ دیں ان میں امن و امان، رواداری، اور خوشحالی بھی تھی۔ حتیٰ کہ کچھ بادشاہوں نے ہندووں سے شادی کی کچھ نے اپنا دین بھی ایجاد کیا۔
ہندوستان نے کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا۔ یہاں امن پسند لوگ رہتے ہیں۔ بدقسمتی سے یورپ کے جنگجو دوسرے ملکوں پر حملے کرکے قابض ہوتے رہے اور وسائل لوٹتے رہے انہی وسائل کی وجہ سے کچھ پہلے جنگی طریقوں پر ترقی پاگئے۔ ان میں یورپ کا جزیرہ انگلینڈ اور ایشیا کا جزیرہ جاپان شامل ہیں
ہندوستان میں مغل بادشاہوں کا دور عمومی طور ہر علم و صعنت کی ترقی کا ہی دور تھا
ہندوؤں سے شادیاں کیں یا ہندوؤں کی لڑکیاں زبردستی اٹھا کے اپنے حرم میں شامل کر لیں؟
ہندوستان نے واقعی کبھی کسی ملک پر حملہ نہیں کیا، حملے جب بھی کیے گئے ہندوستان پر کیے گئے مغلوں، ایرانیوں، تورانیوں، افغانیوں وغیرہ کی جانب سے۔
کس امن و امان رواداری اور خوشحالی کی بات کرتے ہیں ہمت علی بھائی؟ ہندوستان کے وسائل لوٹنے، کسانوں سے زبردستی بھتے لینے اور ان کی لڑکیاں اٹھانے کے لیے کتنے لاکھ افراد قتل کیے، کچھ اس کا بھی حساب لگائیں۔
چلیے کچھ آپ ہی آگاہ فرمائیں مغلوں کی خدمات کے متعلق:
سائنس کے شعبہ جات میں
تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں
صحتِ عامہ کے سلسے میں
رفاہ عام کی بابت