نبیل
تکنیکی معاون
یہ غالبا اس سال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق اوریکل کارپوریشن نے سن مائیکروسسٹمز کو خرید لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اوریکل نے سن مائیکروسسٹمز کے 7.4 ارب ڈالر کی مالیت کے شئیر خرید لیے ہیں۔ اس سے پہلے کچھ عرصہ تک آئی بی ایم اور سن کے مرجر کا معاملہ چلتا رہا تھا لیکن یہ بے نتیجہ ثابت ہوا۔ اس وقت آئی نیوز سائٹس اور بلاگز پر اسی ڈیل کے بارے میں خبریں اور تجزیہ جات پیش کیے جا رہے ہیں اور جاوا اور دوسری ٹیکنالوجیز کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سن مائیکروسسٹمز کو خریدنے کے ساتھ اوریکل کو سن سولارس آریٹنگ سسٹم، جاوا ٹیکنالوجی اور مائی ایس کیو ایل سرور کی ملکیت حاصل ہو جائے گی۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ اوریکل مائی ایس کیو ایل کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔ اس سلسلے میں مزید معلومات اسی تھریڈ پر شئیر کی جا سکتی ہیں۔