اوریکل نے سن مائیکروسسٹمز کو خرید لیا ہے!

نبیل

تکنیکی معاون
یہ غالبا اس سال کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کی سب سے بڑی خبر ہے۔ اطلاعات کے مطابق اوریکل کارپوریشن نے سن مائیکروسسٹمز کو خرید لیا ہے۔ اس مقصد کے لیے اوریکل نے سن مائیکروسسٹمز کے 7.4 ارب ڈالر کی مالیت کے شئیر خرید لیے ہیں۔ اس سے پہلے کچھ عرصہ تک آئی بی ایم اور سن کے مرجر کا معاملہ چلتا رہا تھا لیکن یہ بے نتیجہ ثابت ہوا۔ اس وقت آئی نیوز سائٹس اور بلاگز پر اسی ڈیل کے بارے میں خبریں اور تجزیہ جات پیش کیے جا رہے ہیں اور جاوا اور دوسری ٹیکنالوجیز کے مستقبل کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سن مائیکروسسٹمز کو خریدنے کے ساتھ اوریکل کو سن سولارس آریٹنگ سسٹم، جاوا ٹیکنالوجی اور مائی ایس کیو ایل سرور کی ملکیت حاصل ہو جائے گی۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ اوریکل مائی ایس کیو ایل کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔ اس سلسلے میں مزید معلومات اسی تھریڈ‌ پر شئیر کی جا سکتی ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں آج سن ڈاٹ کام پر گیا تو کایا ہی پلٹی ہوئی تھی۔
اسی طرح کمپنیاں ایک دوسرے میں ضم ہوتی رہیں تو ایک دن دنیا میں صرف ایک ہی بڑی کمپنی ہوگی۔
سٹارٹ اپس کا بھی مقصد یہی ہوتا ہے کہ کسی بڑی کمپنی کے ہاتھ بیچ دیا جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مرجر اور سپن آف کارپوریٹ دنیا کا معمول ہے۔ جہاں مختلف کمپنیاں ایک دوسرے میں ضم ہوتی ہیں، وہاں کمپنیوں کے حصے بخرے بھی ہوتے ہیں۔ ہر بڑی ڈیل کامیاب بھی نہیں ہوتی۔ ایسی ڈیلز کا وقت کے ساتھ پتا چلتا ہے۔ کئی سال قبل مرسیڈیز بینز نے ڈائملر کرائسلر کو خرید لیا تھا۔ لیکن کچھ سال بعد ہی مرسیڈیز کو بھاری معاوضہ دے کر کرائسلر سے جان چھڑانی پڑی۔ یہاں مقصد صرف مثال دینا تھا۔ آئی ٹی کی دنیا کی ڈائنامکس قدرے مختلف ہوتی ہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
اوریکل نے سن کو خریدنے کا اعلان کر دیا۔ مالیت تقریبا ۷٫۴ بلین ڈالر بشمول قرضہ جات۔ اوریکل کی پریس ریلیز
لائیو ویب کاسٹ


یہ خبر تو جناب نبیل صاحب صابر صاحب نے کل ہی ارسال کر دی تھی اس ربط پر

اسے آپ ان کی پوسٹ کے ضم کر دیں تا کہ سب کا فائدہ ہو جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فخر نوید۔ آپ نے محمد صابر کی پوسٹ یہاں کوٹ کر دی ہے، یہ بھی کافی ہے۔ یہ خبر تفصیلی تبصرے کی متقاضی ہے۔ اس کے لیے علیحدہ تھریڈ مناسب رہے گا۔
 

محمدصابر

محفلین
شکریہ نبیل اور فخر نوید ۔ میں کل سے کافی تبصرے اور اداریے اس موضوع پر پڑھ رہا ہوں۔ مجھے اور مرجر پر کوئی فکر نہیں ہے۔ کیونکہ مجھے سن کی کوئی ٹیکنالوجی کبھی بھی پسند نہیں آئی۔
 

محسن حجازی

محفلین
اچھی یا بری خبر کا تو بعد میں پتہ چلے گا۔
اب کیا پتہ آئی بی ایم اوریکل کو خرید لے۔
گوگل یاہو کو خرید لے۔
مائکروسافٹ فیس بک کو خرید لے۔
اردو محفل القلم کو خرید لے :grin:
 

محمدصابر

محفلین
جی اس طرح کے کچھ منصوبہ جات زیر غور تو ہیں۔ جیسے اُردو محفل پر پیسے اکٹھے کیے جارہے ہیں تاکہ آپ کا خیالی منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے۔ :)
 

محسن حجازی

محفلین
مرجر اور سپن آف کارپوریٹ دنیا کا معمول ہے۔ جہاں مختلف کمپنیاں ایک دوسرے میں ضم ہوتی ہیں، وہاں کمپنیوں کے حصے بخرے بھی ہوتے ہیں۔ ہر بڑی ڈیل کامیاب بھی نہیں ہوتی۔ ایسی ڈیلز کا وقت کے ساتھ پتا چلتا ہے۔ کئی سال قبل مرسیڈیز بینز نے ڈائملر کرائسلر کو خرید لیا تھا۔ لیکن کچھ سال بعد ہی مرسیڈیز کو بھاری معاوضہ دے کر کرائسلر سے جان چھڑانی پڑی۔ یہاں مقصد صرف مثال دینا تھا۔ آئی ٹی کی دنیا کی ڈائنامکس قدرے مختلف ہوتی ہیں۔

جاوا کا کریا کرم بھی ہو سکتا ہے۔ اللہ خیر کرے۔
دیکھئے لینے کے دینے پڑتے ہیں یا بات اس سے بڑھ جاتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ سب ٹھیک رہے گا سن ایک کیش کاؤ ہے۔ بہت سمتوں میں کام پھیلا ہوا ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
میرا خیال ہے کہ جاوا کا کریا کرم کرنے کی بجائے اوریکل اپنے کام کو ہارڈ ویئر لیول تک لے جائے گی۔ دیکھیں کیا ہوتا ہے
 

زیک

مسافر
اوریکل نے کافی اچھی قیمت پر سن خریدا ہے۔ 9.50 ڈالر فی شیئر جو 17 اپریل کی قیمت سے 42 فیصد زیادہ ہے۔
 
اب لگتا ہے اوریکل ہارڈوئیر کی دنیا میں بھی بھرپور طریقے سے آنا چاہتی ہے۔

لینکس کے مستقبل پر اب کچھ تشویش ہے کہ سن سولیرس کے ہوتے ہوئے لینکس پر اوریکل بیچنا اوریکل کم ہی پسند کرے گی۔
 

محمدصابر

محفلین
mySQLکے مستقبل پر سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔
Michael Widenius، جو mySQLکے خالق ہیں، کے بلاگ سے انتخاب
What could be Oracle's plan with MySQL? Three different plans come to mind:

  • They are going to kill MySQL (either directly or by not developing/supporting it fully)
  • MySQL will get sold of to another entity, either because Oracle doesn't want it or becasue of anti-trust laws.
  • They will embrace MySQL and Open Source and put their technical expertise on it to ensure that MySQL continues to be the most popular advanced Open Source database.
 

arifkarim

معطل
مائی سیکوئل بند ہوئی تو ویب پر کتنی ویب سائٹس بند ہوں گی۔ اس کی ذرا کیلکولیشن آپ خود کریں۔

کوئی بیوقوف ہی مائی ایسکیول کا متبادل دیے بغیر اسکی اسپورٹ بند کرے گا۔ جب بڑی کمپنیاں چھوٹی کمپنیوں کو خریدتی ہیں تو انکے پراڈکٹس پر بڑے پراڈکٹس لانچ کرتی ہیں۔ جیسے نارٹن نے پہلے سائی گیٹ اور پھر سی مینٹک نے نارٹن کو خرید کر تینوں کمپنیز کی منفرد ٹیکنالوجیز کو یکجا کر دیا۔
 
Top