مبارکباد اور آج محفل میں ہمارا ایک سال مکمل ہوا

فہیم

لائبریرین
سال کا یہ آخری مہینہ یعنی ماہ دسمبر کئی وجوہات کی بناء پر زبان زد خاص و عام ہے، کچھ لوگوں کے اندر کا غالب اور فراز دسمبر میں جاگ اٹھتا ہے :p اور باقی لوگ دسمبری وائرس کی ایسی کی تیسی کرتے نظر آتے ہیں :D جبکہ ہمارے لیے دسمبر کے خاص اور بہت خاص ہونے کے پیچھے صرف ایک وجہ ہی کافی ہے اور وہ یہ کہ ہم اس مہینے میں اردو محفل کا حصہ بنے :love: کچھ لوگوں کو ہمارے اس دسمبری وائرس کا الہام پہلے ہی ہو گیا تھا ;) جبکہ ہم پر اس "وائرس" کا انکشاف آج کی تاریخ دیکھنے کے بعد ہوا :love: :daydreaming:

آج اردو محفل پر ہمارا ایک سال مکمل ہو گیا ہے :love: اور ہمیں اتنی خوشی ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھل رہی :p تو ہم نے سوچا کہ اس خوشی میں آپ سب کو بھی شریک کیا جائے :)
دیکھیں بھئی لڑی تو ہم نے بنا دی، اب آپ سب کو مبارکباد تو دینی چاہیے نا :party::party:
ایک ماہ کی تاخیر سے ہماری مبارک باد بھی قبول کیجئے:)
 
لاریب مرزا

محفلین
اچھا تو یہ حادثہ دسمبر میں ہوا تھا....... :thinking: لو جی آپ کو تو مبارک ہو ، باقی محفلین سے افسوس میں بعد میں کروں گا..... :heehee:
جی بالکل دسمبر میں یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ اور محفلین سے باقاعدہ اظہارِ افسوس کیجیے گا۔ ;)
اور آپ نے کہا کہ " ہم اس مہینے میں اردو محفل کا حصہ بنے" آپ کے ساتھ اور کون کون اس حادثے میں شریک تھا؟
بس شامل تھے کچھ لوگ۔ آپ کو ہم کیوں بتائیں بھئی؟؟ آپ اپنے کام سے کام رکھیں۔ :cool:
ور دنیا میں کتنے سال ہو گئے ہیں؟؟؟ یہ واحد سوال ہے جس کا جواب فیمیلز کے پاس نہیں ہوتا
اس سوال کا یہاں کیا محل ہے بھلا؟؟ یہ ہماری سالگرہ کی پوسٹ ہوتی تو یہ سوال جچتا بھی اور ہم جواب دینے کی بھی سوچتے۔ :sneaky:

کھڑی کھڑی سنانے اور جواب دینے میں اتنی ماہر ہوتی ہیں کہ بندہ لاجواب ہو جاتا ہے...... کچھ تو یہاں تک کہہ دیتی ہیں کہ "میری طرف سے صاف جواب ہے "
لگتا ہے آپ کا کھری کھری سننے کا کافی تجربہ ہے۔ آپ ایسے کام ہی نہ کیا کریں کہ کھری کھری سنائے کوئی :curl-lip:
ویسے بھی صفائی کے معاملے میں خواتین کا کوئی ثانی نہیں ، بلکہ صفائی کے معاملے میں خواتین کو لاثانی سرکار کہا جائے تو غلط نہ ہو گا...... مثا ل کے طور پر خواتین اپنے شوہروں کی جیبوں کی اس طرح صفائی کرتی ہیں جیسے اس میں کبھی کچھ تھا ہی نہیں..... اور تو اور کچھ خواتین تو اپنے شوہروں کا مزاج بھی صاف یا درست کر دیتی ہیں ..... :silly::feelingbeatup::silly:
تو گویا آپ شادی شدہ بھی ہیں۔ زبردست!! :)
کوئی بات نہیں جب " خوشی " کے سر پہ پڑے گی تو خود ہی سنبھل جائے گی :nerd:
ہم تو خوشی کو صفت کے طور پر لے رہے ہیں۔ آپ شاید "اسم" سمجھ رہے ہیں۔ اسی لیے تو کھری کھری سنتے ہیں آپ۔۔ ;)
آپ کا یہ احسان قوم (محفلین) ساری زندگی نہیں بھولے گی..... بلکہ محفلین کی آیندہ آنے والی نسلیں بھی آپ کی احسان مند ہوں گی ..... :heehee:
آپ کا یہ احسان بھی ہم زندگی بھر نہیں بھولیں گے کہ آپ نے ہمیں مبارکباد دی اگر آپ نہ دیتے تو ہم سمجھتے کہ آپ جیلس ہیں۔ ;)
اس سے پہلے کہ آپ پھر الزا م لگا دیں کہ مرد عورتوں سے زیادہ بولتے ہیں، ہم سب کا الله ہی حافظ
وہ تو صاف ظاہر ہے کہ اتنی طویل تو ہماری پوسٹ نہیں تھی جتنا آپ آپ نے مراسلہ لکھ دیا۔ کہنے کی تو ضرورت ہی نہیں بچتی جناب :p
ایک دفعہ پھر مبارک ہو
بہت شکریہ :)

لاریب مرزا

محفلین
بہت بہت مبارک لاریب بہنا۔۔۔اللہ آپکو خوش رکھے ۔۔اور آپکےگمان و ایقان و یقین کو مسلمان کر دے ۔چاہ کر بھی کبھی آپ کا گمان آپکو کسی کے بارے میں غلط سوچنے پے مجبور نہ کر پائے آمین
 
لاریب مرزا

محفلین
موج کریں پھر، ہماری طرح!! ;) :p
توقعات وابستہ کرنا چھوڑ دیں، موج میں رہیں گے۔ سچ میں۔۔ :) :)

بہت بہت مبارک لاریب بہنا۔۔۔اللہ آپکو خوش رکھے۔
شکریہ، جزاک اللہ!!
اور آپکےگمان و ایقان و یقین کو مسلمان کر دے
ہائیں!! اس بات کا کیا مطلب ہوا بھئی؟؟ عجیب فلسفے ہیں آپ کے۔ o_O
چاہ کر بھی کبھی آپ کا گمان آپکو کسی کے بارے میں غلط سوچنے پے مجبور نہ کر پائے آمین
جی آمین۔۔ کوشش تو ہماری بھی یہی ہوتی ہے جناب۔۔
 
Khuram Shahzad

محفلین
جی بالکل دسمبر میں یہ حادثہ پیش آیا تھا۔ اور محفلین سے باقاعدہ اظہارِ افسوس کیجیے گا۔ ;)
جی ضرور..... بلکہ ملک کے بڑے اخباروں میں پورے صفحے کا اشتہار دیا جائے گا ؛ وہ بھی اخبار کے پہلےصفحے پر.....اور تو اور نو بجے کا خبر نامہ روک کر "بریکنگ نیوز " بھی دی جائے گی ..... اس کے علاوہ سب کو واٹس ایپ پہ "شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں " کے دعوت نامے بھی سینڈ کیے جائیں گے.... :grin:
بس شامل تھے کچھ لوگ۔ آپ کو ہم کیوں بتائیں بھئی؟؟ آپ اپنے کام سے کام رکھیں۔ :cool:
لو کر لو گل، پھر ہم.......:atwitsend: :notlistening:
اور جہاں تک کام کا تعلق ہے ، ہمیں کوئی کام ہوتا ..... میرا مطلب ہے کہ مجھے کوئی کام ہوتا تو اس فورم پہ آوارہ گردی کر رہا ہوتا ...... ذرا سوچیئے .......:nerd: میرا بھی کوئی حال نہیں ؛ میں سوچنے والا کام کس کو کہہ رہا ہوں..... :laughing:
اس سوال کا یہاں کیا محل ہے بھلا؟؟ یہ ہماری سالگرہ کی پوسٹ ہوتی تو یہ سوال جچتا بھی اور ہم جواب دینے کی بھی سوچتے۔ :sneaky:
جی..... جی..... خواتین کے پاس اس سوال کے جواب نہ دینے کے ایک سو ایک بہانے ہیں..... بلکہ خواتین تو اس پہ بہانوں کی کئی سو کتابیں لکھ سکتی ہیں.... :airplane:
 
Khuram Shahzad

محفلین
لگتا ہے آپ کا کھری کھری سننے کا کافی تجربہ ہے
جی..... اور آپ کے اس "چھوٹے سے " مراسلے کے بعد اس تجربے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ..... :nerd:
آپ ایسے کام ہی نہ کیا کریں کہ کھری کھری سنائے کوئی :curl-lip:
کیسا زمانہ آگیا ہے ؛ ایک معصوم و مظلوم و بے زبان بچے پہ کیسے کیسے الزام لگ رہے ہیں..... :cry2::noxxx::cry2:
تو گویا آپ شادی شدہ بھی ہیں۔ زبردست!! :)
خبر دار ! اس سے آگے ایک لفظ بھی کہا تو .....:shameonyou: :donttellanyone: آپ تو بد دعائیں ہی دینے پہ اتر آئی ہیں ، آپ سے پہلے بھی ایک صاحب ہمیں "خرم میاں" بنا چکے ہیں..... ابھی تو ہم صرف خرم ہیں میاں نہیں ہوئے..... ابھی ہماری عمر ہی کیا ہے..... ابھی تو ہمارے کھیلنے کودنے کے دن ہیں.....:chill::warzish: :battingeyelashes:
آپ کا یہ احسان بھی ہم زندگی بھر نہیں بھولیں گے
کوئی بات نہیں، یہ تو میرا فرض تھا، لیکن آپ اس احسان کا بدلہ نقد ی یا چیک کی صورت میں چکا سکتی ہیں ..... بندے کو کوئی اعتر اض نہیں ہو گا .... :grin:
آپ نے ہمیں مبارکباد دی اگر آپ نہ دیتے تو ہم سمجھتے کہ آپ جیلس ہیں۔ ;)
اگر میں کسی سے جلتا ہوتا تو میرا رنگ کالا سیاہ کیوں ہوتا .... میرا مطلب گورا چِٹا کیوں ہوتا..... ذرا سوچیئے ....... :thinking:
 
لاریب مرزا

محفلین
جی ضرور..... بلکہ ملک کے بڑے اخباروں میں پورے صفحے کا اشتہار دیا جائے گا ؛ وہ بھی اخبار کے پہلےصفحے پر.....اور تو اور نو بجے کا خبر نامہ روک کر "بریکنگ نیوز " بھی دی جائے گی ..... اس کے علاوہ سب کو واٹس ایپ پہ "شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں " کے دعوت نامے بھی سینڈ کیے جائیں گے.... :grin:

لو کر لو گل، پھر ہم.......:atwitsend: :notlistening:
اور جہاں تک کام کا تعلق ہے ، ہمیں کوئی کام ہوتا ..... میرا مطلب ہے کہ مجھے کوئی کام ہوتا تو اس فورم پہ آوارہ گردی کر رہا ہوتا ...... ذرا سوچیئے .......:nerd: میرا بھی کوئی حال نہیں ؛ میں سوچنے والا کام کس کو کہہ رہا ہوں..... :laughing:

جی..... جی..... خواتین کے پاس اس سوال کے جواب نہ دینے کے ایک سو ایک بہانے ہیں..... بلکہ خواتین تو اس پہ بہانوں کی کئی سو کتابیں لکھ سکتی ہیں.... :airplane:
جی..... اور آپ کے اس "چھوٹے سے " مراسلے کے بعد اس تجربے میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ..... :nerd:

کیسا زمانہ آگیا ہے ؛ ایک معصوم و مظلوم و بے زبان بچے پہ کیسے کیسے الزام لگ رہے ہیں..... :cry2::noxxx::cry2:

خبر دار ! اس سے آگے ایک لفظ بھی کہا تو .....:shameonyou: :donttellanyone: آپ تو بد دعائیں ہی دینے پہ اتر آئی ہیں ، آپ سے پہلے بھی ایک صاحب ہمیں "خرم میاں" بنا چکے ہیں..... ابھی تو ہم صرف خرم ہیں میاں نہیں ہوئے..... ابھی ہماری عمر ہی کیا ہے..... ابھی تو ہمارے کھیلنے کودنے کے دن ہیں.....:chill::warzish: :battingeyelashes:

کوئی بات نہیں، یہ تو میرا فرض تھا، لیکن آپ اس احسان کا بدلہ نقد ی یا چیک کی صورت میں چکا سکتی ہیں ..... بندے کو کوئی اعتر اض نہیں ہو گا .... :grin:

اگر میں کسی سے جلتا ہوتا تو میرا رنگ کالا سیاہ کیوں ہوتا .... میرا مطلب گورا چِٹا کیوں ہوتا..... ذرا سوچیئے ....... :thinking:

مرد عورتوں سے زیادہ بولتے ہیں​
:sneaky: :sneaky:
 
Khuram Shahzad

محفلین
اصل پوسٹ یہ تھی ۔۔۔۔۔۔
اس سے پہلے کہ آپ پھر الزا م لگا دیں کہ مرد عورتوں سے زیادہ بولتے ہیں، ہم سب کا الله ہی حافظ...... ایک دفعہ پھر مبارک ہو اور خوش رہیں لیکن اپنے خرچے پہ........
یہ تومردوں کے خلاف کھلی دھاندلی ہے.....
جینا ہو گا ، مرنا ہو گا .....​
دھرنا ہو گا دھرنا ہو گا.....
 
Top