سال کا یہ آخری مہینہ یعنی ماہ دسمبر کئی وجوہات کی بناء پر زبان زد خاص و عام ہے، کچھ لوگوں کے اندر کا غالب اور فراز دسمبر میں جاگ اٹھتا ہے
اور باقی لوگ دسمبری وائرس کی ایسی کی تیسی کرتے نظر آتے ہیں
جبکہ ہمارے لیے دسمبر کے خاص اور بہت خاص ہونے کے پیچھے صرف ایک وجہ ہی کافی ہے اور وہ یہ کہ ہم اس مہینے میں اردو محفل کا حصہ بنے
کچھ لوگوں کو ہمارے اس دسمبری وائرس کا الہام پہلے ہی ہو گیا تھا
جبکہ ہم پر اس "وائرس" کا انکشاف آج کی تاریخ دیکھنے کے بعد ہوا
آج اردو محفل پر ہمارا ایک سال مکمل ہو گیا ہے
اور ہمیں اتنی خوشی ہے کہ سنبھالے نہیں سنبھل رہی
تو ہم نے سوچا کہ اس خوشی میں آپ سب کو بھی شریک کیا جائے
دیکھیں بھئی لڑی تو ہم نے بنا دی، اب آپ سب کو مبارکباد تو دینی چاہیے نا