اکمل زیدی
محفلین
ایک منٹ ۔۔ایک منٹ ۔۔۔ پہلے تھوڑی سی تمہید سُن لیں اس لڑی کے بارے میں ۔۔۔ یعنی وہ یہ کہ پہلے تو ہم اسی سوچ میں رہے کہ اس پوسٹ کو کہاں لگائیں کوئی دھاگہ سمجھ نہیں آیا کیفیت نامے کا سوچا تو پھر خیال آیا کیفیت نامہ تو وقتی کیفیت ہوتا ہے کبھی کچھ تو کبھی کچھ پھر سوچا خوشخبری میں لگا دیں خبر تو اچھی ہی دینی تھی مگر پھر وہ صرف مبارکباد تک محدود رہ جاتا اور ہم اس کو اور آگے لیے جانا چاہ رہے تھے ۔۔۔پھر روزمرہ کے معمولات کا خیال آیا تو پھر ساتھ میں یہ بھی خیال آیا اب ایسا بھی روز مرہ والی بات نہیں آخر ایک سنگِ میل عبور کیا ہے تو باقائدہ لڑی ہی بنائیں گے ۔۔
تو ہم بات کو جوڑ دیتے ہیں عنوان سے کہ ۔۔اور پھر یوں ہوا کہ ہم نے جو ایم اے اسلامک سٹڈیز کرنے کی مہم شروع کی تھی وہ سر ہو چکی ہے اور ہم فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔۔۔آپ سب کا بہت شکریہ بڑی حوصلہ افزائی کی خاص کر علی وقار بھائی ، آپا جی ، زیک صاحب عرفان سعید چنبیلی آپا روفی بھائی احمد بھائی گُلِ یاسمیں

آخری تدوین: