اور پھر یوں ہوا کہ ۔ ۔ ۔

اکمل زیدی

محفلین
ایک منٹ ۔۔ایک منٹ ۔۔۔ پہلے تھوڑی سی تمہید سُن لیں اس لڑی کے بارے میں ۔۔۔ یعنی وہ یہ کہ پہلے تو ہم اسی سوچ میں رہے کہ اس پوسٹ کو کہاں لگائیں کوئی دھاگہ سمجھ نہیں آیا کیفیت نامے کا سوچا تو پھر خیال آیا کیفیت نامہ تو وقتی کیفیت ہوتا ہے کبھی کچھ تو کبھی کچھ پھر سوچا خوشخبری میں لگا دیں خبر تو اچھی ہی دینی تھی مگر پھر وہ صرف مبارکباد تک محدود رہ جاتا اور ہم اس کو اور آگے لیے جانا چاہ رہے تھے ۔۔۔پھر روزمرہ کے معمولات کا خیال آیا تو پھر ساتھ میں یہ بھی خیال آیا اب ایسا بھی روز مرہ والی بات نہیں آخر ایک سنگِ میل عبور کیا ہے تو باقائدہ لڑی ہی بنائیں گے ۔۔
تو ہم بات کو جوڑ دیتے ہیں عنوان سے کہ ۔۔اور پھر یوں ہوا کہ ہم نے جو ایم اے اسلامک سٹڈیز کرنے کی مہم شروع کی تھی وہ سر ہو چکی ہے اور ہم فرسٹ ڈویژن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔۔۔آپ سب کا بہت شکریہ بڑی حوصلہ افزائی کی خاص کر علی وقار بھائی ، آپا جی ، زیک صاحب عرفان سعید چنبیلی آپا روفی بھائی احمد بھائی گُلِ یاسمیں
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
تو ہم بات کو جوڑ دیتے ہیں عنوان سے کہ ۔۔اور پھر یوں ہوا کہ ہم نے جو ایم اے اسلامک سٹڈیز کرنے کی مہم شروع کی تھی وہ سر ہو چکی ہے اور ہم فرسٹڈویژن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔۔۔آپ سب کا بہت شکریہ بڑی حوصلہ افزائی کی خاص کر @ع
بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالیٰ دن دونی رات چوگنی ترقی
عطا فرمائے آمین
صلہ ملا ہے ہمیں سال بھر کی محنت کا
چمک رہا ہے ستارہ ہماری قسمت کا
زہے نصیب وہ لمحات ہم کو راس ہوئے
خدا کا شکر ہے ہم امتحاں میں پاس ہوئے
 

علی وقار

محفلین
ایک منٹ ۔۔ایک منٹ ۔۔۔ پہلے تھوڑی سی تمہید سُن لیں اس لڑی کے بارے میں ۔۔۔ یعنی وہ یہ کہ پہلے تو ہم اسی سوچ میں رہے کہ اس پوسٹ کو کہاں لگائیں کوئی دھاگہ سمجھ نہیں آیا کیفیت نامے کا سوچا تو پھر خیال آیا کیفیت نامہ تو وقتی کیفیت ہوتا ہے کبھی کچھ تو کبھی کچھ پھر سوچا خوشخبری میں لگا دیں خبر تو اچھی ہی دینی تھی مگر پھر وہ صرف مبارکباد تک محدود رہ جاتا اور ہم اس کو اور آگے لیے جانا چاہ رہے تھے ۔۔۔پھر روزمرہ کے معمولات کا خیال آیا تو پھر ساتھ میں یہ بھی خیال آیا اب ایسا بھی روز مرہ والی بات نہیں آخر ایک سنگِ میل عبور کیا ہے تو باقائدہ لڑی ہی بنائیں گے ۔۔
تو ہم بات کو جوڑ دیتے ہیں عنوان سے کہ ۔۔اور پھر یوں ہوا کہ ہم نے جو ایم اے اسلامک سٹڈیز کرنے کی مہم شروع کی تھی وہ سر ہو چکی ہے اور ہم فرسٹڈویژن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔۔۔آپ سب کا بہت شکریہ بڑی حوصلہ افزائی کی خاص کر علی وقار بھائی ، آپا جی ، زیک صاحب عرفان سعید چنبیلی آپا روفی بھائی احمد بھائی گُلِ یاسمیں
قلبی مسرت ہوئی۔ بالآخر آپ کی سخت محنت رنگ لائی۔ مبارک باد قبول فرمائیے زیدی صاحب۔
 

اکمل زیدی

محفلین
بہت بہت مبارک ہو
اللہ تعالیٰ دن دونی رات چوگنی ترقی
عطا فرمائے آمین
صلہ ملا ہے ہمیں سال بھر کی محنت کا
چمک رہا ہے ستارہ ہماری قسمت کا
زہے نصیب وہ لمحات ہم کو راس ہوئے
خدا کا شکر ہے ہم امتحاں میں پاس ہوئے
ارے واہ آپا جی یہ تو برجستہ آمد لگ رہی ہے ۔۔۔۔ :in-love:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے واہ
ماشاء اللہ ماشاءاللہ
دل خوش ہو گیا۔ بہہہہہہت بہہہہہت مبارک ہو آپ کو، آپ کی فیملی کو۔
اللہ پاک ہمیشہ کامیابیوں سے ہمکنار فرمائیں آپ کو۔ آمین ثم آمین

ہاں تو میٹھا کیا کھلارہے ہیں اس خوشی میں؟
ہمیں تو دگنی خوشی ہوبرہی ہے کہ اب آپ کو محفل میں آنے کے لیے وقت مل جایا کرے گا۔
 

علی وقار

محفلین
ہاں تو میٹھا کیا کھلارہے ہیں اس خوشی میں؟
میرے خیال میں آپ
🥭
کی توقع رکھیے گا۔
 

جاسمن

لائبریرین
ارے واہ! ماشاءاللہ۔
بہت بہت مبارک ہو ۔
اللہ پاک دونوں جہانوں میں شاندار کامیابیاں عطا فرمائے ۔ خوشیاں اور آسانیاں دے۔ آمین!
 
Top