تعارف اور ہوں گے جو محفلوں میں خاموش آتے ہیں۔

ناصر رانا

محفلین
بہت شکریہ افضل بھائی۔

ناصر رانا صاحب محفل میں خوش آمدید۔ یوں محفل میں ایک اور رانا صاحب کا اضافہ ہوا۔
اور ہاں، اس ہستی کو ہمارا سلام کہنا مت بھولیے گا۔
بہت شکریہ جناب۔
وہ ہستی براہ راست میرے تعارف کے پوسٹ مارٹم سے محفوظ ہو چکی ہیں جو کہ زیدی صاحب نے کیا تھا۔ یوں آپ کا سلام براہ راست مکتوب الیہ تک پہنچا
 

ناصر رانا

محفلین
محترم ناصر رانا بھائی محفل اردو میں دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
اس ہستی کے لیئے نیک خواہشات جسے خوش ر کھنے کی کوشش نے آپ کو محفل کی راہ دکھا دی ۔
بہت دعائیں
بہت شکریہ جناب۔
بس بھائی کیا کیجئے ایسی کوشش نہ کریں تو ہماری کائنات ہی بے رنگ رہ جائے۔
 

فاتح

لائبریرین
رانا نے رانا کو کہا محفل میں ایک اور رانا کا اضافہ ہوا ہے۔:)
اس بات سے آپ کو اسکول لائف میں سنا گیا کوئی مشہور زمانہ شعر یاد آیا؟:)
شعر تو نہیں ہاں دو جملے ضرور یاد آتے ہیں۔ (شعر میں وزن ہوتا ہے)
اے پھول یہ پھول مرے پھول کو دینا۔۔۔ اسے کہنا یہ پھول ترے پھول نے دیا ہے
:)
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
شعر تو نہیں ہاں دو جملے ضرور یاد آتے ہیں۔ (شعر میں وزن ہوتا ہے)
اے پھول یہ پھول مرے پھول کو دینا۔۔۔ اسے کہنا یہ پھول ترے پھو نے دیا ہے
:)
زبردست فاتح بھائی آپ تو عین اسی "شعر" تک جا پہنچے جسے ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے یہ بات کہی تھی۔ میں نے یہ کچھ اس طرح سنا ہوا تھا:
اے پھول میرے پھول کو یہ پھول دے دینا
کہنا کہ تیرے پھول نے یہ پھول دیا ہے۔
 
Top