اوپن‌ٹائپ فونٹ ویری‌ایشنز

سعادت

تکنیکی معاون
اوپن‌ٹائپ ویری‌ایشنز میں اگرچہ کسٹم axes ڈیفائن کرنے کی سہولت موجود ہے، لیکن کچھ ’رجسٹرڈ axes‘ بھی ہیں جو اوپن‌ٹائپ سٹینڈرڈ کا حصہ ہیں۔ مائکروسوفٹ نے رجسٹرڈ axes میں نئے axes شامل کرنے کی تجاویز اور درخواستوں کے لیے ایک گِٹ‌ہب ریپو بھی بنا رکھی ہے۔ دلچسپ خبر یہ ہے کہ کل اِس ریپو میں ایک نیا پروپوزل شامل کیا گیا ہے جو کشیدہ کے بارے میں ہے، اور جس کے بارے میں اِس ایشو میں عمومی بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
آپ شاید فیس بک کی ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں اور مجھ جیسوں کو صرف آپ کا لکھا ہوا ٹیکسٹ ہی نظر آتا ہے۔ مجھ جیسوں سے مراد وہ نابغے جو فیس بک ہمہ وقت لاگن نہیں رکھتے۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
آپ شاید فیس بک کی ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں اور مجھ جیسوں کو صرف آپ کا لکھا ہوا ٹیکسٹ ہی نظر آتا ہے۔ مجھ جیسوں سے مراد وہ نابغے جو فیس بک ہمہ وقت لاگن نہیں رکھتے۔
فیس‌بُک تو میں استعمال ہی نہیں کرتا۔ :) یہ سب ٹوئٹر کی ٹوئیٹس ہیں۔

آپ نے اپنے براؤزر میں تھرڈ پارٹی فریمز بلاک تو نہیں کر رکھے؟ یا اگر فائر‌فوکس استعمال کر رہے ہیں تو اُس کی ٹریکنگ پروٹیکشن فعال ہونے کی وجہ سے بھی ایمبیڈڈ ٹوئیٹس نظر نہیں آتیں۔
 
اوہ یعنی گھوسٹری کے سائڈ ایفیکٹس ہیں یہ
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
ٹائپو لیبز ۲۰۱۸ میں سحر افشار اور ہوزے سولے کی جانب سے ویری‌ایبل فونٹس اور عربی خط کے کشیدہ/جسٹیفیکیشن کے بارے میں گفتگو:

(اس گفتگو کی سلائیڈز بھی موجود ہیں۔)
 
Top