السلام علیکم
ًمیرا ای میل ویب سائٹ پر بھی موجود ہے - حوصلہ افزائی کابہت ہی شکریہ۔
http://www.openburhan.net/ack.html
چند خصوصیات کا تذکرہ کرتا چلوں
آپ مکمل ویب سائٹ سوفٹویر بمع ڈاٹا بیس ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں
http://www.openburhan.net/installob.zip
قران عربی میں دو مرتبہ لکھا گیا ہے، اعراب اور بنا اعراب کے۔ تاکہ اگر غلطی ہوتو نظر آجائے، ہر آیت کوممکنہ غلطی سے مزید بچانے کے لئے سعودی عرب کے یونیورسل میڈیا سرور سے لنک کیا گیا ہے۔ قرآت کے لئے دیکھئے
http://quran.al-islam.com/Display/recitation.asp?nType=1&l=eng&nSora=1&nAya=1&sel=1
یہاں الحسیری کی قرات کا انتخاب کیا ہے، جو کہ مستند قرات ہے۔
ہر آیت کے 17 انگلش اور 1 اردو ترجمہ آیت نمبر پر کلک کرکے دیکھا جاسکتا ہے۔ تمام ترجمے ایک جگہ ہونے سے سمجھنے میں آسانی رہتی ہے- اور اس طرح مختلف ترجمہ کرنے والوں کا فرق اجاگر ہوجاتا ہے۔
تمام ترجمے بنا کسی ترمیم کے پیش کئے گئے ہیں
کچھ تراجم عام روش سے بہت ہی ہٹ کر ہیں۔ جیسے ڈاکٹر شبیر احمد کے خیالات بہت مختلف ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کے آدم علیہ السلام ایک انسان نہیں بلکہ بنی نوع انسان ہونا چاہئے۔ اور مریم علیھاالسلام کنواری نہیں تھیں- اور عیسی علیہ السلام کے والد جوزف کارپینٹر تھے، تو میں نے ایسے عجیب تراجم کو سرخ رنگ سے مارک کر دیا ہے۔
تاکہ لوگ ہشیار رہیں۔
میرا مقصد ایک مکمل سا قران ریفرینس تیار کرنا تھا اور ہے۔ اگر کوئی غلطی ہوگئی ہو تو معافی کا خواستگار ہوں۔ شکر گزار ہوں گا اگر آپ غلطی کی نشاندہی فرما سکیں۔
انکسار سے آپ کی دعاؤں کاخواستگار۔
فاروق سرور خان
طالبعلم قرآن