اوپن برہان۔۔ قرآن اور ترجمہ قرآن

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

جی نبیل بھائی لاہور کے حوالے سے تو کفرم ہے
کسی اور شہر سے چیک نہیں‌کروائی ۔۔۔

خوش رہیں‌
 
http://www.openburhan.net/ کی خصوصیات

سیکیورٹی :
گذشتہ مراسلے میں بتایا تھا کہ قرآن کی آیات کو میں نے کس طرح میں نے http://quran.al-islam.com/ جو کہ سعودی حکومت کی وزارت
Kingdom of Saudi Arabia
Ministry of Islamic Affairs, Endowments, Da‘wah and Guidance
کی ویب سائٹ ہے- سے منسلک کیا ہے۔ جب بھی آپ کو شبہ ہو کے کوئی نادانستہ یا دانستہ غلطی کا امکان ہے - تو http://quran.al-islam.com/ کے لنک کو جو کہ ہر آیت کے ساتھ ہے - ماوس لے جاکر چیک کرلیں، لنک ایسا دکھے گا۔
http://quran.al-islam.com/Recite/CRecite_g2.asp?s=1&f=1&Reciter=1
آپ copy shortcut سے بھی چیک کرسکتے ہیں۔کہ شارٹ کٹ کو کاپی کرکے براوزر میں کھول کر دیکھیں اور آیت کو سن لیں۔ اس طرح آپ چیک کرسکتے ہیں کے آپ درست آیت سن اور پڑھ رہے ہیں۔

روٹ انڈیکس:
میرا مقصد تھا اور ہے کہ قرآن کا ہر لفظ انڈیکس ہو، یہ کام اب بھی ادھورا ہے۔ کچھ الفاظ کا درست مصدر مجھے مل نا سکا، اگر آپ عربی دان ہیں- اور ریسرچ میں آپ اگر مدد کرنا چاہتے ہیں تو مجھ سے رابطہ فرمائیں۔

اگر آپ کسی بھی لفظ پر کلک کریں یا روٹ سے کسی لفظ کا انتخاب کریں، تو آپ فوری طور پردیکھ سکتے ہیں
1۔ منتخب شدہ لفظ
2، اور اس لفظ کی Arabic Root یا مصدر
3۔ اس مصدر سے بننے والے تمام الفاظ
اب آپ ان الفاظ میں سے جو آپ کے سامنے آئے ہیں- ان میں سے کسی بھی لفظ کو کللک کیجئے۔ تو جس جس آیت میں آپ کا منتخب شدہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ سامنے آجائیں گی۔ اگر آپ روٹ لفظ پر کلک کریں گے تو اس مصدر سے مننے والے تمام الفاظ جس جس آیت میں استعمال ہوئے ہیں- وہ آیات سامنے آجائیں گی۔
اس کا فائدہ کیا ہے؟ اس کا فائدہ یہ ہے کہ آپ ہر لفظ کے معانی قران سے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اور اگر کسی لفظ کا ترجمہ کسی آیت میں "بہت ہی الگ ہے" تو آپ اس آیت پر کلک کرکے۔ 19 دوسرے مترجمین کی ریسرچ سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سےلفظ یا آیت کے ترجمہ میں مترجم سے کوئی نادانستہ کوتاہی ہو گئی ہے تو وہ واضح ہوجاتی ہے۔

20 تراجم۔
ترجمہ، کسی ایک مترجم کی تعلیمی درجے پر مبنی ہے، گو کہ قرآن کے تمام مترجمین بہترین عالم قرآن رہے ہیں اور ہم سب کی عزت کرتے ہیں۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ ہر مترجم نے ترجمہ کرتے ہوئے کسی نہ کسی وصف پر زیادہ توجہ دی ہے۔ اور ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ ایک دوسرا مترجم اسی آیت کے دوسرے وصف پر زیادہ توجہ دیتا ہے۔ میں نے (کئی دوسروں کی مدد سے) ان تراجم کو جمع کیا اور سب کو یکجا کردیا تاکہ ہم سب ان تمام مترجمین کے کام سے استفادہ حاصل کرسکیں۔
میں جب بھی کسی قرانی آیت کا حوالہ دیتا ہوں تو اس طرح دیتا ہوں۔
http://www.openburhan.net/ob.php?sid=1&vid=2
اس طرح آپ 20 تراجم دیکھ کر بتا سکتے ہیں کے کسی آیت کے واضح معنی کیا ہیں۔ اس طرح قرانی نکتہ نظر خوب واضح ہو جاتا ہے، جوکہ تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے لئے قابل قبول ہوتا ہے۔ اس طرح آرٹیکلز لکھنے میں آسانی رہتی ہے اور ترجموں سے پیدا ہونے والے ممکنہ کنفیوژن اور نتیجہ میں صرف productive بحث ہی ہوتی ہے۔

روایتی طریقہ۔
یہاں، قرآن آپ روایتی سورہ اور آیت سے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ ہر آیت، کے اوپر آئندہ اور گذشتہ آیت کا لنک ہے۔ سورہ کی اختتام پر آئندہ سورہ کی پہلی آیت کا لنک ہے۔ اور سورہ کی ابتدا پر گذشتہ آیت کا لنک ہے۔

مکمل سائٹ۔ آپ ڈاون لوڈ کرکے مرر کرسکتے ہیں۔

مستقبل میں مزید کیا ارادے ہیں۔
قرآن اللہ کا عظیم پیغام ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہر شخص قران سے استفادہ کرسکے۔
1۔ قران کی سورتوں اور آیات جس ترتیب سے نازل ہوئیں، اس کی فہرست درکار ہے تاکہ سب اس سے استفادہ کرسکیں-
2۔ قران آسان تحریک کا ترجمہ لفظی ہے، اس کا اضافہ ایک اچھا اضافہ ہوگا۔
3۔ کم ازکم دو فارسی تراجم کا اضافہ مزید لوگوں کے لئے آسانی پیدا کرے گا۔
4۔ ایک ایسی ہی سائٹ سپینش، پرتگالی اور انڈونیشی زبان میں بن سکی تو، تمام دنیا کے لوگ استفادہ حاصل کرسکیں گے۔
5۔ مزید جو دوست چاہیں۔ اس کا اضافہ
والسلام
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محترم فاروق صاحب، یہ اس مسئلے کا کوئی حل بتایں جو پاکستان میں ساتھیوں کو درپیش ہے
خوش رہیں
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

مرر بنانے کے لیے کیا کرنا ہو گا ،، براہ کرم تھوڑی سی تفصیل بتائیں
 
بھائی،
اگر آپ کے پاس، ویب سرور ہے۔ جیسا کہ اردو محفل کا ہے یا کوئی اور ہو، اس پر Apache, MySql, PHP لگالیں۔ جب ویب سرور تیار ہوجائے تو،

درج زیل فائل ڈاون لوڈ کر لیں،
http://openburhan.pak.net/installob.zip
یہ فائل http://openburhan.pak.net/ پر ڈاون لوڈ کی سیکشن میں ہے، جو کے رآئیٹ ہینڈ پر آخری icon ہے۔

اس فائل کو UNZIP کرلیں،
MySql میں openburhan کے نام سے ایک ڈاٹا بیس بنالیں۔
اور ڈاٹا لوڈ کرلیں۔
تفصیل سے ہدایات Readme file میں موجود ہیں۔ کہ ہر سٹیپ کیسے کرنا ہے،
اگر مجھے ایک ایمیل بھیج دیں تو میں اپڈیٹس کے بارے میں مطلع کرتا رہوں گا۔
میرا ایمیل ہے: farooqsarwarkhan@yahoo.com
اگر اب بھی سوال ہے تو بتائیے
والسلام
 

نوید

محفلین
السلام علیکم
ٹھیک ہے میں گھر جا کر اس بارے کچھ کرتا ہوں

کیا آپ کے علم میں یہ بات ہے کہ پاکستان میں آپ کی ویب پر کیوں پابندی ہے ؟
 

پاکستانی

محفلین
بھائی جی جب یہ سائٹ اوپن ہی نہیں ہوتی تو پھر یہ فائل کیسے لوڈ ہو گی
sad5.gif
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
فائلوں کا کچھ کرنا ہی پڑے گا ۔۔۔۔
اپنا امیل ایڈریس بتائیں ۔۔۔

خوش رہیں
 
کنزالایمان کا ترجمہ بھی شامل کردیا ہے۔مسودے میں سینکڑوں خامیاں تھیں۔ میں نے صرف تکنیکی خامیاں دور کی ہیں۔ ترجمہ ٹھیک ہی لگ رہا ہے۔ لیکن ایک مکمل پروف ریڈنگ کی ضرورت ہے۔ جو صاحب یا صاحبہ اس کار خیر میں مدد کرنا چاہیں، مطلع فرمائیں۔ اک کردار کے غازی کی ضرورت ہے
والسلام
 
اعجاز صاحب: مکمل ڈیٹا، انڈیکس، آڈیو لنکس، تمام کی تم تراجم، عربی انگلش الفاظ کا ترجمہ، پروگرامز گو کہ آپ جوکچھ http://openburhan.pak.net/ پر دیکھتے ہیں، تمام کا اسی فائل میں ہے اور تمام کا تمام ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم
میں اس کو اپنی ویب پر لگانے کی کوشش کر رہا ہوں
لیکن یہ پیغام مل رہا ہے ۔۔۔


Warning: Missing argument 6 for browsebysql() in /mnt/web3/33/55/51559155/htdocs/quran/ob.php on line 189
Can't connect to local MySQL server through socket '/tmp/mysql.sock' (2)
Unable to establish link for user DB300446
 
Top