فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکہ کی جانب سے زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے پروگرام میں گلگت۔بلتستان تک توسیع
امریکی محکمہ زراعت اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل (کیبی) نے صوبائی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ملکر گلگت۔بلتستان میں فصلوں کے کیڑوں پر قابو پانے کے مشترکہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔
امریکی محکمہ زراعت کی پلانٹ ہیلتھ ایڈوائزر لوٹی ایریکسن نے کہا کہ گلگت۔ بلتستان خوبانی اور سیب جیسی اعلیٰ معیار کی زرعی پیداوار فراہم کرتا ہےلیکن زرعی کیڑوں سے فصلوں کے معیار اور مقدار کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے نظام کو مضبوط بنانے سے گلگت۔بلتستان کے کسانوں کو نقصان دہ کیڑے مکوڑوں کو کنٹرول کرکےاپنی آمدنی میں اضافہ کرنے اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
زرعی کیڑوں پر قابو پانے کا منصوبہ امریکی محکمہ زراعت اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل کےفائیٹوسینیٹری رِسک مینجمنٹ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت بلوچستان،پنجاب ، سندھ اور اب گلگت۔ بلتستان میں صوبائی اور وفاقی حکام، جامعات، کاشتکاروں اور متعلقہ صنعتوں کے ساتھ ملکر زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد کاشتکاروں کی آمدن اور زرعی تجارت کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ اب تک اس پروگرام میں کھیتوں میں کیڑوں پر قابو پانے کے کم لاگت کے طریقے وضع کرنے اور اُن پر عمل پیرا ہونے، فصلوں کی کٹائی کے بعد کیڑوں پر قابو پانے کے طریقوں کو بہتر بنانے اور خطرات کا اندازہ لگانے اور عالمی معیار کے مطابق زرعی اشیاء کی برآمد کے لئے تصدیق کرنے کی حکومت ِپاکستان کی صلاحیت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
گلگت۔ بلتستان کے زراعت، لائیو اسٹاک اور فشریز کے سیکریٹری خادم حسین سلیم نے کہا کہ گلگت۔ بلتستان میں فائیٹوسینیٹری رِسک مینجمنٹ پروگرام پر عمل درآمد سے کاشتکاروں کی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سے متعلق معلومات میں بہتری آئے گی اور ساتھ ہی محکمہ کو پیسٹ کنٹرول کی مستقبل کی جدوجہد کے لئے بنیاد میسر آئے گی۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
Security Check Required
www.state.gov
DOTUSStateDept (@USDOSDOT_Urdu) | Twitter
Security Check Required