بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
السلام علیکم!
جناب امجد علوی صاحب آپ کا بنایا ہوا فانٹ بہت ہی اچھا ہے۔۔۔
آپ سے دو گزارشات تھیں وہ عرض کر رہا ہوں۔۔۔
1. میں نے م، س، ورڈ میں اس فانٹ کو استعمال کیا ہے اس میں جب آیت نمبر دیا جاتا ہے وہاں باقی سب تو ٹھیک ہیں لیکن اگر آیت کا نمبر 1 ہو تو اس میں نیچے دائیں طرف تھوڑی سی لائن بن جاتی ہے اور اسی طرح نمبر 3 پر بھی لیکن 1 والی ذرا بڑی ہے اور 3 والی بہت چھوٹی ہے۔ اس کا ایک نمونہ بھی ہے وہ دیکھ لیجئے۔ سرخ دائرہ لگایا ہے اُس پر۔۔۔
2. قرآن کے رموزِ اوقاف آیت نمبر کے اوپر نہیں آ رہے لیکن جو نمونہ پہلے میں نے اس فانٹ کا دیکھا ہے اُس میں یہ بالکل آیت نمبر پر ہی آ رہے ہیں۔۔۔ کیا میں اس میں کوئی غلطی کر رہا ہوں یا یہ واقعی ایسے ہی آنے ہیں۔۔۔ نمونے میں یہ بھی چیز دیکھ لیجئے۔۔۔
یہی دو مسئلے تھے باقی جو بھی مسائل تھے وہ باقی دوستوں نے بھی بتا دیئے ہیں۔۔۔
فانٹ بہت ہی اچھا ہے بس تھوڑا بہت ہی مسئلہ رہ گیا ہے۔۔۔ امید ہے جلد ہی یہ ایک بہت ہی معیاری قرآن فانٹ بن جائے گا۔ انشاءاللہ
ایک اور بات تھی کہ جس طرح 0610 پر "ﷺ" کی علامت ہے اور Fdfa پر پورا "ﷺ" ہے اسی طرح 0613 پر "رضی اللہ عنہ" کی علامت ہے اور E000 پر پورا "رضی اللہ عنہ" رکھا ہے آپ نے۔۔۔ اگر اسی طرح E002 پر "رحمۃاللہ علیہ" رکھ دیا جائے تو کیسا ہو گا۔ ویسے 0612 پر "رحمۃ اللہ علیہ" کی علامت تو موجود ہے یونیکوڈ میں۔۔۔
یہ میرے مشورے تھے۔ بہتر تو آپ لوگ ہی جانتے ہو کیونکہ میں تو ایک عام سا انسان ہوں جس کو ابھی ان چیزوں کی الف ب تک ٹھیک سے نہیں پتہ۔۔۔
والسلام
[/URL][/IMG]