ماشاءاللہ ۔ یہ صدقہ جاریہ ہوگا آپ احباب کے لیے۔ بہت اچھا ۔ محفل پر تو ماشاء اللہ زوروشور سے کام جاری ہے ۔ آج جب نیٹ پر آیا تو فونٹ کے نمونے دیکھے جی خوش ہوگیا ۔ بس اب بیتابی سے فونٹ کا انتظار ہے ۔ ایسے ہی ایک فونٹ کا سب کو انتظار تھا ۔ اس فونٹ کو عربی کوڈنگ کے ساتھ بنایا گیا ہے یا اردو کوڈنگ کے ساتھ ۔
السلام علیکم!
محرم الحرام کی مصروفیت کی وجہ سے فورم سے غیر حاضری پر معذرت۔
"نور القرآن" فانٹ کا پہلا ورژن حاضر خدمت ہے۔ اس میں ابھی کام باقی ہے۔ لیکن آپ حضرات اگر اس کو استعمال کریں گے تو اس میں موجود خامیوں کی نشاندھی ہو سکے گی جس سے یہ فانٹ زیادہ بہتر بن سکتا ہے۔
"ک" کے فورآ بعد اگر آپ "چھوٹی کش" یا یونی کوڈ 640 کا استعمال کریں گے تو "ک" کی لمبی شکل مل سکے گی۔ جو عربی ٹیکسٹ میں زیادہ خوبصورتی پیدا کرتی ہے۔
آیات نمبر کے دائروں کو دونوں بریکٹوں پر ڈال دیا گیا ہے جو کہ یونی کوڈ 0028 اور 0029 پر موجود ہیں۔ یعنی سٹارٹ میں دائیں بریکٹ اور اختتام بائیں بریکٹ۔ مثلا (25) یا (15) وغیرہ ۔
باقی لیگیچرز کا کم سے کم استعمال کیا گیا ہے تاکہ اعراب میں کوئی خامی نہ آسکے۔
فانٹ کو فی الحال میں نے اپنی ادھوری ویب سائٹ پر ڈال دیا ہے اس کا لنک یہ ہے۔
http://www.alvitechnologies.com/downloads/Noor-e-QuranV1.1.ttf
محترم علوی صاحب آپ کو فونٹ تیار کرنے پربہت بہت مبارک ہو ۔فونٹ بہت خوبصورت نظر آرہا ہے ۔ اس کی ٹائپنگ کے لئے اردو کی بورڈ استعمال کرنا چاھیئے یا عربی کیبورڈ ۔ میںنے اردو کی بورڈ کے ساتھ
ئیںلکھنے کی کوشش کی تھی لیکن ء لکھنے کے بعد ی ڈالنے پر آپس میں نہیں ملا کیا اس کے لئے کوئی اور طریق ہے ۔ یا عربی اور اردو کی بورڈ کا فرق ہے ۔
ماشاء اللہ بہت اچھا فونٹ ہے۔۔
عارف کریم بھائی نے جو چھپا ہوا قرآن کا نمونہ پیش کیا۔اس میں سلیم فونٹ کافی اچھا دکھائی دے رہا ہے۔لیکن میرے پاس اتنا اچھا رزلٹ نہیں دے رہا۔نور قرآن فونٹ کا رزلٹ زیادہ بہتر ہے۔
میں نے نور قرآن فونٹ کو ذکر سوفٹوئیر میں چیک کیا۔ تو جہاں الف لکھا ہوا تھا۔وہ غائب ہے۔شاکرالقادری بھائی والا مسئلہ ہی لگتا ہے۔ادھر ہ غائب ہورہی ہے تو ادھر الف۔۔۔۔
[FONT="_PDMS_Saleem_QuranFont"]ٱلرَّحْمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ [/FONT]
[FONT="Noor_e_Quran"]ٱلرَّحْمَ۔ٰنِ ٱلرَّحِيمِ [/FONT]