نور ہدایت اور نور قرآن فانٹ کا موازنہ!
نیلے رنگ کا متن: نور ہدایت فانٹ
سرخ رنگ کا متن: نور قرآن فانٹ
جیسا کہ ہمیں اندیشہ تھا؛ برصغیری علامات کی یونیکوڈ ویلیوذ نہ ہونے کے سبب دونوں فانٹس اپنی مرضی کی ویلیوذ استعمال کرنے پر مجبور ہیں
اس کا مطلب یہ ہوا کہ قرآنی متن ان دونوں فانٹس میں مختلف ظاہر ہوگا۔ اسکا حل اب یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ دونوں فانٹس باہم ایک ہی ویلیوذ استعمال کریں۔ وہ اسلئے کہ ان دونوں فانٹس میں علامات کی پراگرامنگ بھی مختلف ہے۔ نور قرآن فانٹ ہر علامت لکھ سکتا ہے، جبکہ نور ہدایت فانٹ میں ابھی اسکی سہولت میسر نہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا نور ہدایت فانٹ والے اور نور قرآن فانٹ والے باہم مل کر کام کرتے ہیں، تا اوپن ٹائپ برصغیری قرآنی فانٹ کا ایک سٹینڈرڈ وجود میں لایا جائے؟!
فی الوقت نور قرآن فانٹ میں صرف آیت نمبرز کا مسئلہ ہے جسے ہم انشاءاللہ جلد حل کر دیں گے۔ ۔ ۔
نئے ورژن میں پتہ نہیں کیوں ''الم'' درست لکھی نہیں جا رہی۔ علوی صاحب اس طرف توجہ فرمائیں۔