زبیر مرزا
محفلین
اُردومحفل کے چمکتے ستارے جو نیٹ کی دنیا میں جھلملارہے ہیں اپنی سوچ خیالات اور خوبصورت
دھاگوں سے محفل کو روشن کرہے ہیں - چند جملے ان کی نذر
(حصہ اول)
مہ جبین آپانے محفل میں اپنی منفرد سوچ ، تجربے اور علم سے فراست سے
مشرقی عورت کی عظمت کو اس کی عاجزی وانکساری کو روشناس کرایا ہے
کا ذوق آرائش اور فنکارانہ جمال ایک طرف تو تصویری سیکشن کو مالامال
کرہا ہے دوسری جانب ان کی حاضرجوابی اور منفردسوالات محفلین کے انٹرویوز میں سب
کو متاثر کرنے کا سبب ہیں
محفلین کی حوصلہ افزائی میں پیش پیش خندہ پیشانی سے مراسلیت کے جوابات دیتے
شمشاد بھائی ہر جانب چھائے نظرآتے ہیں - حس مزاح اور ہلکے پھلکے جملے ان کی شخصیت
کو مزید دلکش بناتے ہیں
ان کے بارے میں ہر خاص وعام بخوبی جان لیتا ہے کہ علم کے ساتھ عاجزی ان کا
خاصہ ہے - اصلاح سخن کی ذمہ داری ہو یا داد سے حوصلہ افزائی ان کو موجود پایا گیا
انھوں نے پرفکیشن ازم کو شکل عطا کی- کم پر سمجھوتا نہیں کرتے محنت اور
شدیدمحنت کا درس اپنے کام سے دیتے نظرآتے ہیں