ساتویں سالگرہ اُردومحفل کے چمکتے ستارے

Purple-Pink-Stars-Glitter.gif
مزمل شیخ بسمل وہ آیا اُس نے دیکھا اُس نے شعروسخن کا قلعہ اور باذوق احباب کا دل فتح کرلیا- انداز سخن سے
شاعرمیں ناموری اور ان کی شہرت کے آثارنمایاں ہیں



شکریہ زحال مرزا آپنے ناچیز کو یاد رکھا ورنہ میں کسی کام کا نہیں ہوں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
یار تم کبھی بھی خوش نہ ہونا ، اگر زحال مرزا مجھ سے پوچھ بھی لیتا تو خدارا اس سے زیادہ تعریفیں کرنا ممکن نہ ہوتا اور اتنا اچھا جچا تلا اور بغیر جانے عمدہ تبصرہ کرنا یقینا زحال کی کہنہ مشقی کا پتہ دیتا ہے۔
میں تائید کرتا ہوں کہ زحال مرزا نے جو لکھا ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ تقریبا سچ لکھا ہے۔ :sneaky: ہاہاہاہا سنجیدگی سے :)
ڈر تو جناب مجھے آپ کا تھا کہ آپ اس پر کیا فلسفہ بھگارتے ہیں :)
 
کام کی نہیں تو اتنا اچھے شعر کہتے ہیں اگر کام کے ہوگئے تو :)

حضرت یہ آپ کا حسنِ نظر ہے ۔ ورنہ من آنم کہ من دانم۔
میں محض انیس برس کا اک عام سا لڑکا ہوں جسے انگریزی اور اردو ادب سے محبت ہے۔ اب اسی باعث انگریزی اور اردو میں بعض اوقات شعر کہنے کی کوشش بھی کرلیا کرتا ہوں :)
 

زبیر مرزا

محفلین
حضرت یہ آپ کا حسنِ نظر ہے ۔ ورنہ من آنم کہ من دانم۔
میں محض انیس برس کا اک عام سا لڑکا ہوں جسے انگریزی اور اردو ادب سے محبت ہے۔ اب اسی باعث انگریزی اور اردو میں بعض اوقات شعر کہنے کی کوشش بھی کرلیا کرتا ہوں :)
تو اس صلاحیت کو آپ کم جانتے ہو انیس برس کی عمر میں
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب زحال بھائی۔۔۔۔!

یہ آپ کی محفل اور محفلین سے محبت ہے جو آپ کے لفظ لفظ سے عیاں ہے۔

اور محبت کا تو کوئی بدل ہے ہی نہیں۔ :)
 

تعبیر

محفلین
sparkler.gif
السلام علیکم
اُردومحفل کے چمکتے ستارے جو نیٹ کی دنیا میں جھلملارہے ہیں اپنی سوچ خیالات اور خوبصورت
دھاگوں سے محفل کو روشن کرہے ہیں - چند جملے ان کی نذر​
glitterstar.gif
تعبیر
کا ذوق آرائش اور فنکارانہ جمال ایک طرف تو تصویری سیکشن کو مالامال​
کرہا ہے دوسری جانب ان کی حاضرجوابی اور منفردسوالات محفلین کے انٹرویوز میں سب​
کو متاثر کرنے کا سبب ہیں​
وعلیکم السلام
کل میں اس انتظار میں تھی کہ آپ اسے مکمل کریں تو ہم تبصرہ کریں
آپ تو لکی ہیں کہ آپ سے کچھ ٹیگ لگ تو گئے جبکہ میں ایک میں بھی کامیاب نا ہو سکی :)
اتنا اچھا اچھا لکھا ہے سب کے بارے میں
میں اور حاضر جواب :roll: ہو ہی نا جاؤں کہیں :p
اف اتنی تعریف آپ نے تو اب بہت محتاط اور چوکنا کر دیا کہ اب اس معیار پر پورا اترنا پڑے گا اور خود کو مزید امپروو کرنا ہو گا
بہت بہت شکریہ خوش رہیے جناب :):):)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
زحال مرزا، بہت خوب پیارے بھائی​
چند گھسے پٹے الفاظ ہیں​
وہ کہنے سے بہتر ہے کہ ایک عدد خاکہ ہی لکھ ڈالا جائے آپ کا​
کمنگ سون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ​
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ تمام دوستوں کا - دراصل تنقید آسان بھی ہے عام بھی مگر کسی کے اوصاف بیان کرنا اور
اس کی خوبیوں کا ذکر فی زمانہ کم کم ہوتا جارہا ہے - میری مشکل یہ ہے مجھے اپنے پیاروں اور دوستوں
میں خوبیاں ہی خوبیاں نظرآتی ہیں :) اس میں تو میں نے کافی کم لکھا ہے :) اللہ تعالٰی ًمحفل کی رونقیں اور خلوص ودوستیاں
اسی طرح قائم ودائم رکھے -
 

نایاب

لائبریرین
اک زبردست پوسٹ جو کہ ندرت خیال کی حامل ٹھہری ہے
اللہ تعالی ہم سب کے اس پیار محبت خلوص تو سدا قائم رکھے آمین
 

مہ جبین

محفلین
بہت بہت شکریہ چھوٹے بھائی !
اللہ سب کے اس حسنِ ظن کی لاج رکھے اور دل و دماغ کو نورِ بصیرت سے مالامال فرمائے
اور خصوصاً زحال مرزا بھائی کو مثبت سوچوں اور خیالات پر آمین
 
Top