اُردو سلینگ!

علی وقار

محفلین
بہت خوب !

اچھا چل رہا ہے سلسلہ! جاری رکھیے۔

یہ بھی بتائیے کہ اس لڑی میں کم سے کم تبصرے مناسب رہیں گے (تاکہ اصل اور اہم متن بلا ملاوٹ کے بغیر، پڑھنے والوں کے لئے دستیاب رہے۔) یا پھر زیادہ سے زیادہ تبصرے ہوں (تاکہ لسانیات پر ہم سب کی سمجھ بڑھے اور باہمی علم سے ایک دوسرے کو مستفیض کر سکیں) ۔ :)
تبصرے پُر لطف ہیں۔ :)
میرے خیال میں، تبصرے تو ضرور ہونے چاہئیں۔ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
اندھی لگنا
اندھیر ہونا، اندھیر مچنا

جیسے: اب ایسی بھی اندھی نہیں لگ رہی کہ جو چاہو کر لو۔


یہ تو ہماری بچپن سے پسندیدہ ہے۔ جب کھیل میں لگتا تھا کہ کوئی بے ایمانی کرنا چاہتا ہے تو کہتے تھے، ایسی اندھی نہیں لگ رہی بھائی۔ :ROFLMAO:
 

محمداحمد

لائبریرین
بچہ پارٹی
بچے، بہت سے بچے (خاص طور پر جو شور شرابا کر رہے ہوں)

جیسے: بھئی بچہ پارٹی کو خاموش کراؤ بہت شور ہو رہا ہے۔


اب تو کراچی میں اس نام سے چین اسٹور کھل گئے ہیں جہاں بچوں کے ملبوسات ملا کرتے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
نَگ

کوئی چیز یا سامان جس کی گنتی ہو سکے، تعداد، عدد

گڈز ٹرانسپورٹ والے بھی یہ لفظ استعمال کرتے ہیں۔ کپڑے جب کسی دوسرے شہر سے آتے ہیں تو بہت بڑے بڑے چوکور سے بنڈل بنا کر بھیجے جاتے ہیں۔ سو ایک بنڈل کوایک نگ کہا جاتا ہے۔
 

علی وقار

محفلین
ناکُو

(بلوچی / مکرانی) بے تکلفی سے مخاطب کرنے کا کلمہ۔ (بالعموم دوست یا ہم عمر کے لیے مستعمل)

جیسے: اڑے ناکُو! کیا حال ہے!
 
آخری تدوین:
Top