اُردو شاعری: تکمیل شدہ عنوانات

الف عین

لائبریرین
1. بانگِ درا: اقبال
2. ارمغانِ حجاز: اقبال
3. بالِ جبریل: اقبال
4. ضربِ کلیم: اقبال
5. تلخیاں: ساحر
6. (نقشِ فریادی+ دستِ صبا+ زنداں نامہ۔۔ ) لفظ لفظ۔۔۔۔ فیض
7. شام شفق تنہائ: خالد علیم
8. (دیے کی آنکھ)۔مسافتِ جاں۔۔۔ مقبول عامر
9. (دیوان، برگِ نے) ۔۔۔ برگ برگ۔۔۔ ناصر کاظمی
10. (سلگتے خواب، درد سمندر، عمرِ گریزاں) ۔۔۔ حیدر قریشی کی نظمیں، حیدر قریشی کی غزلیں، حیدر قریشی کے ماہیے
11. حرفِ الف: یعقوب آسی
12. صاد: اعجاز عبید
13. (موسمِ گل حیران کھڑا ہے، چلو جگنو پکڑتے ہیں۔۔۔۔) عذاب رت کے صحیفے۔۔ کلیم احسان بٹ
14. درد کی نیلی رگیں: فرزانہ نیناں
15. شہرِ نگار: سرور عالم راز سرور
16. رنگِ گلنار: سرور عالم راز سرور
17. درِ شہوار: سرور عالم راز سرور
 

الف عین

لائبریرین
تازہ ترین:
آزاد: ر دیوانِ اول۔ آج ہی پروف ریڈنگ اور تصحیح مکمل ہو گئ۔
ڈاؤن لوڈ کے لئے تیار
اجازت شدہ، مکمل اور ڈاؤن لوڈ کے لئے تیار:
قلقلِ آبِ وضو: صفدر
صدائے موسمِ گل۔ طارق بٹ
سائبان ہاتھوں کا۔ پرویز اختر
حرفِ خاموش۔ حمید ناگپوری
زیر تصحیح:
نگاہ۔ جلیل ساز
نقشِ خیال: محفوظ اثر
بادۂ نو: میکش ناگپوری
وقت نہیں مل رہا ہے کہ اپنی سائٹس پر اپ لوڈ کر دوں، وہاں ویب صفحات بھی بنانے ہیں نا!
 

خرم

محفلین
فہرست تو مرتب کردی جذبہ کی حرارت والوں نے
ہم لبھتے رہے اس کو متن کا پتہ چل نہ سکا
 

خرم

محفلین
بہت شکریہ قیصرانی بھائی وگرنہ میں تو مزید پاگل ہو رہا تھا انہیں تلاش کر کر کے۔
 

الف عین

لائبریرین
جن کتابوں کا حوالہ میں نے دیا تھا وہ میری اپنی لائبریری سائٹ پر دستیاب ہیں۔
http://kutub.250free.com
مزید کچھ کتابیں تیار ہیں۔ کچھ تو میں نے یہاں محفل میں ہی اپ لوڈ کردی ہیں۔ جیسے بانی کی ای بک، ہجر تو روح کا موسم ہے۔ اور منیر نیازی کے تین مجموعوں سے پانچ ای بکس بنائی ہیں، کچھ یہاں محفل میں دستیاب ہیں بطور پوسٹس۔
 

خرم

محفلین
اعجاز بھائی اب تو آپ ان کو اردو لائیبریری میں جمع کروادیجئے مکمل کتب کی صورت میں۔ کیا خیال ہے؟
 

الف عین

لائبریرین
پہلے میں یہی کرتا تھا کہ تانا بانا کھول کر کچھ پیغامات کی شکل میں پوسٹ کرنے کے بعد فائل اٹیچ کر دیتا تھا محفل میں۔ ادھر میں کسی پیغام میں فائلیں اٹیچ نہیں کر پا رہا ہوں۔ اس وجہ سے چھوڑ دیا ہے۔ منصور قیصرانی سے ایک بار کہا تھا کہ 250 فری والی سائٹ سے داؤن لوڈ کر کے وکی میں پہنچا دیں۔ ممکن ہو تو آپ یا کوئ دوسرے رکن یہ کام کر دیں تو بہت اچھا ہوگا۔ میں ہر وقت براڈ بینڈ پر نہیں جا سکتا۔ ویسے میرے دفتر کے کمرے میں براڈ بینڈ کا انتظام ہو رہا ہے۔ کب لگتا ہے، اس کا انتظار ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، معذرت چاہتا ہوں، مجھے آپ کی اس پرابلم کا علم نہیں تھا۔ ویسے بھی فائلیں اٹیچ کرنا ٹھیک حل نہیں ہے کیونکہ اٹیچمنٹ کوٹا ویسے بھی محدود ہوتا ہے۔ اب لائبریری سائٹ کی بدولت بہتر فائل منیجمنٹ میسر آجائے گی۔ انشاءاللہ اب وہاں ہی اس کا بندوبست کریں گے۔ اس کی تفصیلات میں بعد میں بتاؤں گا۔ ہمارے پاس ڈسک سپیس کافی ہے، اس کی فکر نہ کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
منصور قیصرانی سے ایک بار کہا تھا کہ 250 فری والی سائٹ سے داؤن لوڈ کر کے وکی میں پہنچا دیں۔ ممکن ہو تو آپ یا کوئ دوسرے رکن یہ کام کر دیں تو بہت اچھا ہوگا۔ میں ہر وقت براڈ بینڈ پر نہیں جا سکتا۔ ویسے میرے دفتر کے کمرے میں براڈ بینڈ کا انتظام ہو رہا ہے۔ کب لگتا ہے، اس کا انتظار ہے۔
معذرت استاد محترم، میری نظر نہیں‌ پڑی تھی شاید :(
 

wahab49

محفلین
اعجاز بھائی۔ ویب سائٹ پر گیا تھا۔ لیکن اس دھاگے میں جو لسٹ موجود ھے وہ کتب نہیں ملیں۔
مینو کی ترتیب کی ضرورت ھے ۔
اردو کی خدمت میں اس ناچیز کی بھی ایک کوشش قبول فرمائیں۔ میرے پاس کچھ آفیشل ویب سائٹس ھیں۔ میں اردو کی آپ کی اس کوشش کیلیے ایک ویب سائٹ بناے کو تیار ھوں۔ میرا مطلب ویب سپیس اور نام وغیرہ کے اخراجات میرے ذمہ۔ ویب سائٹ بنانے کیلیے بھی کوئی دوست مدد کر دیں گے انشاءاللہ۔
نام آپ تجویز کر دیجیے ویب سائٹ کیلیے۔ اس سے موجودہ ویب سائٹ کے بلاوجہ اشتہارات سے جان چھوٹ جائے گی۔
آپ ایک اچھا سا نام تجویز کر دیں۔
اور اتنا بتا دیں کہ سائٹ ونڈوز بیسڈ ھو یا لیناکس۔
میں اولین فرصت میں رجسٹرڈ کروا کر تفصیلات آپ کو ارسال کر دوں گا۔
 
Top