آج کی اچھی بات ۔۔
بد نیتی کی فوری سزا خوف ہے. نیت اعمال سے مخفی ہوتی ہے.اس لئے خوف اعمال کے نتیجوں سے بےنیاز ہوتا ہے.لہٰذا ایسا عمل جس کی نیت بری ہو اور نتیجہ اچھا ہو،خوف پیدا کرتا رہے گا. وہ عمل جس کی نیت اچھی ہو،خواہ برا ہو،خوف سے آزاد رہتا ہے. خوف دراصل بری نیت کی تخلیق ہے.نیت کی اصلاح کے بغیر یہ سزا ختم نہیں ہوتی.
الله کے دوستوں اور خاص بندوں کی یہ پہچان بتائی گئی ہے کہ ان کے ہاں خوف اور حزن نہیں ہوتا. الله کے دوست نیت کی پاکیزگی کے بغیر کوئی عمل نہیں کرتے. ان کے اعمال اچھی نیات کی وجہ سے درست ہیں.