اُردو محفل کا اسکول - 6

عمراعظم

محفلین
پانچ چیزیں قساوتِ قلب کا نشان ہیں۔
1- توبہ کی امید پر گناہ کرنا۔
2-علم سیکھنا اور عمل نہ کرنا
3- عمل کرنا اور اخلاص نہ ہونا۔
4- رزق کھانا اور شُکر ادا نہ کرنا۔
5- مُردوں کو دفن کرنا اور عبرت حاصل نہ کرنا۔ (خواجہ حسن بصری)
 

عمراعظم

محفلین
انسان قدرے مختار ہے اور قدرے مجبور، لیکن جب اُس ہستی تک پہنچا جو کاملا" مختار ہےتو زندانِ جبر سے آزاد ہو جاتا ہے۔ (علامہ اقبال)
 

عمراعظم

محفلین
جو شخص اللہ کی بخشی ہوئی دولت میں سے اللہ کے بندوں کا حق نہیں نکالتا،اُس کا مال ناپاک ہے اور مال کے ساتھ اُس کا نفس بھی ناپاک ہے۔( ابو الاعلی مودودی)
 

عمراعظم

محفلین
دِلوں کی اقلیم میں منٹوں اور لمحوں میں انقلاب آ جاتا ہے اور اِس انقلاب سے دنیا کے انقلاب وابستہ ہیں۔(ابوالکلام آزاد)
 

مغزل

محفلین
سیدہ بہن آداب
ہماری ماسٹرنی مصروف ہیں فی الحال میں آگیا ہوں صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لیے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

مغزل

محفلین
وعلیکم السلام ۔ ۔
سیدہ بہن جیہ بہنا کاتو بابا جانی ہی بتا سکیں گے ۔
شمشاد بھائی کو تلاش کرتا ہوں ۔ باقی اللہ مالک ہے۔
آہ بس خیر ہی سمجھیں۔۔
 

مغزل

محفلین
سب ہی اسکول سے بھاگ گئے ہیں :)
آپ کہاں مصروف رہے مغل بھائی؟

بہن بس نجی مصروفیات تو تھی ہی۔ بیگم کی خدمت بھی جاری رہی ۔ اپنا ایک طباعتی ادارہ قائم کیا یہی مصروفیات تھیں۔
پھر سب سے چھوٹے بھائی محمدرؤف کی شہادت ہوگئی ۔ 8 ستمبر 2015 کی بات ہے یہ ، شاید فاتح بھائی نے یہاں لڑی بنائی تھی مگر مجھے نہیں مل رہی ۔۔
زندگی بس اسی طرح گزر تی جارہی ہے ۔
 
Top