محمود اقبال
محفلین
السلام علیکم،
ایک عرصہ بعد میں اُردو محفل پر واپس آیا ہوں، اور یہاں کا ما حول دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ مجھے اتنی گاڑھی اُردو پڑھنے میں بھی بہت مشکل ہو رہی ہے مگر کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھی اُردو لکھ سکوں۔ انگریزی الفاظ کے استعمال پر معذرت۔۔
مجھے نہیں معلوم کہ اس فورم پر کیا کُچھ ہو رہا ہے، کس نے کیا کیا کوشش کی ہے اور کون کون سے سافٹ ویئر بنائے ہیں، مگر دیکھنے سے اتنا پتا چلا ہے کہ اُردو کے فروغ کے لیے ہی کچھ نہ کچھ ہو رہا ہے۔
میں آج کل اُردو کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں، جس میں میرا مقصد انگریزی سے اُردو میں ڈکشنری اور ترجمےکا ایک سافٹ ویئر بنانا ہے جو کہ بد قسمتی سے آج تک دستیاب نہیں۔ یہ بچوں کا کھیل بھی یقینا نہیں ہے۔ میری پہلے منزل ایک سادہ مگر اُردو یونیکوڈ پرمشتمل ڈکشنری ہے جس کا بنیادی انٹرفیس میں بنا چُکا ہوں، اور ٹیسٹ بھی کر چُکا ہوں، آج کل میں میں الفاظ اور ان کے معنی شامل کر رہا ہوں، جب خاطر خواہ ذخیرہ ہو جائے کا تو میں سافٹ ویئر شائع کر دوں گا۔
جہاں تک اُردو ڈکشنری کی بات تو آج تک مجھے تو ایک ہی ڈکشنری ملی ہے اور وہ ہے "کلین ٹچ اُردو ڈکشنری"، مگر یہ بھی فری دستیاب نہیں۔ میرا مقصد ایک فری انگریزی-اُردو ڈکشنری کا بنانا ہے جو ہر ایک کے لیے دستیاب ہو، اور اس کے بعد میں اُردو کے کسی ٹرانسلیشن سافٹ ویئر پر کام کرنا چاہتا ہوں، مگر وہ بعد کا پراجیکٹ ہے۔ بہر حال مجھے اس حوالے سے آپ سب کی رائے درکار ہے۔ کسی بھی اچھی تجویز کا میں دل سے احترام کرتا ہوں۔ شکریہ۔

آخری تدوین: