اُردو پروگرامنگ

السلام علیکم،
ایک عرصہ بعد میں اُردو محفل پر واپس آیا ہوں، اور یہاں کا ما حول دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ مجھے اتنی گاڑھی اُردو پڑھنے میں بھی بہت مشکل ہو رہی ہے مگر کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھی اُردو لکھ سکوں۔ انگریزی الفاظ کے استعمال پر معذرت۔۔
مجھے نہیں معلوم کہ اس فورم پر کیا کُچھ ہو رہا ہے، کس نے کیا کیا کوشش کی ہے اور کون کون سے سافٹ ویئر بنائے ہیں، مگر دیکھنے سے اتنا پتا چلا ہے کہ اُردو کے فروغ کے لیے ہی کچھ نہ کچھ ہو رہا ہے۔
میں آج کل اُردو کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں، جس میں میرا مقصد انگریزی سے اُردو میں ڈکشنری اور ترجمےکا ایک سافٹ ویئر بنانا ہے جو کہ بد قسمتی سے آج تک دستیاب نہیں۔ یہ بچوں کا کھیل بھی یقینا نہیں ہے۔ میری پہلے منزل ایک سادہ مگر اُردو یونیکوڈ پرمشتمل ڈکشنری ہے جس کا بنیادی انٹرفیس میں بنا چُکا ہوں، اور ٹیسٹ بھی کر چُکا ہوں، آج کل میں میں الفاظ اور ان کے معنی شامل کر رہا ہوں، جب خاطر خواہ ذخیرہ ہو جائے کا تو میں سافٹ ویئر شائع کر دوں گا۔
جہاں تک اُردو ڈکشنری کی بات تو آج تک مجھے تو ایک ہی ڈکشنری ملی ہے اور وہ ہے "کلین ٹچ اُردو ڈکشنری"، مگر یہ بھی فری دستیاب نہیں۔ میرا مقصد ایک فری انگریزی-اُردو ڈکشنری کا بنانا ہے جو ہر ایک کے لیے دستیاب ہو، اور اس کے بعد میں اُردو کے کسی ٹرانسلیشن سافٹ ویئر پر کام کرنا چاہتا ہوں، مگر وہ بعد کا پراجیکٹ ہے۔ بہر حال مجھے اس حوالے سے آپ سب کی رائے درکار ہے۔ کسی بھی اچھی تجویز کا میں دل سے احترام کرتا ہوں۔ شکریہ۔
 
آخری تدوین:
ملاحظہ کریں۔،
2hrCAu0.jpg
 
ummargul

محفلین
السلام علیکم
جناب اس ڈکشنری پر کام کہا تک ہو چکا ہے ؟یا مصروفیات کی وجہ سے کام روکا ہوا ہے ۔ ۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
بہت خوشی ہوئی آپ کے کام سے متعلق جان کر ہم بھی آج کل ڈکشنری بیسڈ اُردو سٹیمر کے چکر میں اُلجھے ہوئے ہیں :)
مجھے خوشی ہوگی اگر آپ کے کسی کام آ سکوں :)
 
افضل حسین

محفلین
السلام علیکم،
ایک عرصہ بعد میں اُردو محفل پر واپس آیا ہوں، اور یہاں کا ما حول دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے۔ مجھے اتنی گاڑھی اُردو پڑھنے میں بھی بہت مشکل ہو رہی ہے مگر کوشش کرتا ہوں کہ کچھ اچھی اُردو لکھ سکوں۔ انگریزی الفاظ کے استعمال پر معذرت۔۔
مجھے نہیں معلوم کہ اس فورم پر کیا کُچھ ہو رہا ہے، کس نے کیا کیا کوشش کی ہے اور کون کون سے سافٹ ویئر بنائے ہیں، مگر دیکھنے سے اتنا پتا چلا ہے کہ اُردو کے فروغ کے لیے ہی کچھ نہ کچھ ہو رہا ہے۔
میں آج کل اُردو کے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں، جس میں میرا مقصد انگریزی سے اُردو میں ڈکشنری اور ترجمےکا ایک سافٹ ویئر بنانا ہے جو کہ بد قسمتی سے آج تک دستیاب نہیں۔ یہ بچوں کا کھیل بھی یقینا نہیں ہے۔ میری پہلے منزل ایک سادہ مگر اُردو یونیکوڈ پرمشتمل ڈکشنری ہے جس کا بنیادی انٹرفیس میں بنا چُکا ہوں، اور ٹیسٹ بھی کر چُکا ہوں، آج کل میں میں الفاظ اور ان کے معنی شامل کر رہا ہوں، جب خاطر خواہ ذخیرہ ہو جائے کا تو میں سافٹ ویئر شائع کر دوں گا۔
جہاں تک اُردو ڈکشنری کی بات تو آج تک مجھے تو ایک ہی ڈکشنری ملی ہے اور وہ ہے "کلین ٹچ اُردو ڈکشنری"، مگر یہ بھی فری دستیاب نہیں۔ میرا مقصد ایک فری انگریزی-اُردو ڈکشنری کا بنانا ہے جو ہر ایک کے لیے دستیاب ہو، اور اس کے بعد میں اُردو کے کسی ٹرانسلیشن سافٹ ویئر پر کام کرنا چاہتا ہوں، مگر وہ بعد کا پراجیکٹ ہے۔ بہر حال مجھے اس حوالے سے آپ سب کی رائے درکار ہے۔ کسی بھی اچھی تجویز کا میں دل سے احترام کرتا ہوں۔ شکریہ۔
میرے پاس انگریزی اردو کے قریبا ڈیڑھ ہزار الفاظ پہ مشتمل ایک ایکسل فائل ہے اگر آپ کے کسی کام آسکے تو فراہم کر سکتا ہوں۔
 
محمد عمر

لائبریرین
آگر آپ ایک اچھی ٹرانسلیشن چاہتے ہیں تو آپ کو تکنیکی لغت کی ضرورت ہے جو کہ میرے علم کے مطابق الیکٹرونک فارمیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔ عام استعمال کی لغت سے حرف بہ حرف ترجمہ ہو سکتا ہیں جیسا کہ آپ گوگل ٹرانسلیشن میں کر سکتے ہیں۔

میں ایک تکنکی لغت کے لیے کام کر رہا ہوں مگر کام کی رفتار کافی سست ہے۔ REST سروس http://ipapi.azurewebsites.net/api/entry/dictionary ہے۔ اس میں crulp کی لغت کے الفاظ بطورتجربہ ڈالے گئے ہیں۔ آگر میرا کام آپ کے لیئے کارآمد ہو توضرورآگاہ کیجیئے۔ میں اردو گرائمر پارسنگ پر بھی کام کرچکا ہوں شايد آپ کے لیے مددگار ہو۔
 
دوست

محفلین
عمومی لغت اور کسی خاص شعبے کی لغت میں واقعی فرق ہوتا ہے۔ مثلاً آج کل مرکز السنہ و علوم ترجمہ، جامعہ گجرات، پاکستان میں قانون سے متعلق ایک ترجمہ پراجیکٹ کے سلسلے میں ہمیں قانونی لغت کی ضرورت ہے لیکن کوئی الیکٹرانک لغت نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنی لغت/اصطلاحات یا گلاسری تیار کر رہے ہیں جو ابھی چند سو الفاظ پر ہی مشتمل ہے۔
کرلپ کی لغت کا ڈیٹا اگر آپ فراہم کر سکیں تو اس سے ایک عدد آفلائن اردو سے اردو لغت تیار کر دی جائے (گولڈن ڈکشنری فارمیٹ میں)۔ اس سے بہتوں کا بھلا ہو جائے گا۔
ہمارے خیال میں اردو (یا کسی دیگر پاکستانی زبان) کی لغت تیار کرنے کا اکلوتا طریقہ یہ ہے کہ اسے ٹائپ کروا لیا جائے۔ پنجابی کے سلسلے میں ایک لغت کو برقیانے کا ارادہ ہے دیکھیں کب تک کام پایہ تکمیل کو پہنچے۔
آپ کا فراہم کردہ ربط ایک کوڈ سے بھرا صفحہ کھول دیتا ہے اور بس۔
گرامر پارسنگ کے حوالے سے آپ نے کیا کام کر رکھا ہے؟ اردو پارٹس آف اسپیچ ٹیگنگ کے لیے آپ نے کیا طریقہ استعمال کیا تھا؟ (ویسے اس کے لیے دو ٹیگرز موجود ہیں ایک ڈاکٹر سرمد کا اور ایک پراگ میں دو پاکستانی پی ایچ ڈی اسکالرز کا تیار کردہ ہے)۔ پارسنگ کے لیے پہلا قدم تو پی او ایس ٹیگنگ ہوتا ہے۔ اس کے بعد اگلا قدم اجزاء (کانسٹیٹوئنٹس) کا تجزیہ ہوتا ہے۔ آپ کہاں تک یہ کام کر چکے ہیں؟
 
دوست

محفلین
جہاں تک بات ایک عدد ڈکشنری کی ہے تو اس ڈکشنری کے بعد ٹائپ کر کے ایک انگریزی اردو ڈکشنری تیار کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہونی چاہیئے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
یہ url ایک restful web service ہے۔ یہ کوڈ دراصل JSON فارمیٹ میں الفاظ کا ڈیٹا اور لنک ہیں۔ ویسے تو اسے ایپلیکیشن سے پراسس کیا جاتا ہے لیکن آپ کروم میں JSONView ایکسٹنشن انسٹال کر کے ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ لنک کلک کرنے پر مذید تفصیلات اور ڈیٹا حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ابھی یہ تجرباتی ہے اور اسے الفا بھی نہیں کہ سکتے۔

JSONView ایکسٹنشن کا ربط
https://chrome.google.com/webstore/...mc?utm_source=chrome-app-launcher-info-dialog
 
ummargul

محفلین
جہاں تک بات ایک عدد ڈکشنری کی ہے تو اس ڈکشنری کے بعد ٹائپ کر کے ایک انگریزی اردو ڈکشنری تیار کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہونی چاہیئے۔
بہت زبردست ڈکشنری ہے اگر اس میں ایک اضافہ کیا جائے اردو الفاظ کو تلاش کرنے کی تو کیا ہی بات ہوگی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top