اُچ شریف کی سیر (قسط 3)

مہ جبین

محفلین
میں سمجھا تھا کہ شاید وہ سیبوں والا مربہ مہنگا ہو گیا ہے اس لیے:ROFLMAO:

ارے نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے
اصل میں یہ دھاگہ کہیں بہت نیچے دب گیا تھا
آج تم نے ٹیگ کیا تو اوپر آگیا
لہٰذا میں بھی زیارت کے لئے آگئی

تمہارا بہت شکریہ
 
اویس اس بار تصاویر کچھ کلئیر نہیں کیا امیج سائز چینج کیا ہے؟
لگتا brightness and contrast میں بھی کچھ چھیڑچھاڑ کی ہے آپ نے
Photography competitions لاجواب ہے جس کے باعث تصاویر بھلی لگتی ہیں
لگتا ہے موبائل کیمرے سے کھینچی ہیں ہیں
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اویس اس بار تصاویر کچھ کلئیر نہیں کیا امیج سائز چینج کیا ہے؟
لگتا brightness and contrast میں بھی کچھ چھیڑچھاڑ کی ہے آپ نے
Photography competitions لاجواب ہے جس کے باعث تصاویر بھلی لگتی ہیں
اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں :۔ "اوہ نیا لیا ہے موبائل؟ کب لیا ہے؟ دکھانا ذرا۔۔۔۔ "
اور پھر بیٹھ کے سیٹنگ سے پنگے لینا شروع
میرے پاس صرف ایک گھنٹا تھا ، اور میں نے کیمرہ سیٹنگ اور امیج ریزولیوشن دیکھنے کی زحمت نہیں کی
نتیجہ یہی ہوا
خیرا اب تو کہیں بھی پہنچ کر پہلے کیم سیٹنگ چیک کرتا ہوں:happy:
(ویسے بھی یہ غالب ایکسپریس کا پہلا سفر تھا)
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
"مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے"

برگ حنا
اولیاءکرام کے جسموں کو زمین نہیں کھاتی تو انکے نشان زمین سے باہر بھی نہیں مٹتے

وہ قبروں میں زندہ ہیں تو انکے مزرات پر رونقیں بھی تو اسی وجہ سے ہوتی ہیں

انکی قبروں میں انوار و تجلیات کی بارش ہوتی ہے تو مزاروں پر ویرانی کا کیا کام؟

پھر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ انکے نشاں مٹ گئے

بس دیکھنے والی نظر چاہئے اور عقیدت رکھنے والا دل

اور تم تو اس بات کو سمجھتی ہو ناں
متفق آپی جی

جیسا کہ حضرت سلطان باہو ٌ نے بھی فرمایا ہے

نام فقیر تنہاں دا باہو|، قبر جنہان دی جیوے ہو
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
بہت خوب تصاویر ہیں ۔
جزاک اللہ
واہ غالب کیا بات ہے،
محفل پہ جتنی سیر تم نے کرائی ہے اتنی تو حقیقی زندگی میں بھی نہیں کی۔

آج دیکھنا بھی بھول گیا تھا کہ سورج کہاں سے نکلا تھا صبح
بلال تم نے دیکھا تھا؟
کہیں مغرب سے تو نہیں نکلا؟

بہت شکریہ سراہنے اور پسند کرنے کا

بلال میں سوچ رہا ہوں تمہیں کنڈکٹر کی جاب سے جواب دے دوں
سخت کام چور ہو تم
سواریاں بھی کیا ہی اکٹھی کر کے لایا کروں؟
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بہت شکریہ یار
ویسے گھمانے سے یاد آیا
گوم وے چرخے آ گھوم
تیری کَتن والی جیوے
نلیاں وٹن والی جیوے
سدا بہار ہے یہ کلام۔ تو ہو جائے وسیب میں یہ بھی۔ اگر مصروفیات زیادہ ہوئیں آپکی تو اس ہفتہ کو میں لکھ دوں گا۔ پھرنہ کہنا کہ نیرنگ ظلم کیا:p
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال میں سوچ رہا ہوں تمہیں کنڈکٹر کی جاب سے جواب دے دوں
سخت کام چور ہو تم
سواریاں بھی کیا ہی اکٹھی کر کے لایا کروں؟

اصل میں چند دنوں تک خاصا مصروف ہوں، محفل پہ صرف تمہارے دھاگے ہی دیکھنے آتا ہوں۔
فارغ ہو جاؤں تو سب کو دیکھ لوں گا۔
کیسے نہیں آتے سارے۔
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
سدا بہار ہے یہ کلام۔ تو ہو جائے وسیب میں یہ بھی۔ اگر مصروفیات زیادہ ہوئیں آپکی تو اس ہفتہ کو میں لکھ دوں گا۔ پھرنہ کہنا کہ نیرنگ ظلم کیا:p
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
یار نہ کر
میں تو ابھی بھی یہی سن رہا ہوں (علی عظمت کی آواز میں)
مگر پٹھانے خان صاحب نے بھی کمال کر دیا ہے اسے پڑھ کے
ویسے یہ ٹائپ کر کے مجھے مکالمے میں دے دو
میں تشریح کر کے پوسٹ کر دوں گا
ہماری مشترکہ پیشکش کے طور پر:ROFLMAO:
 
علی عظمت؟؟ ہیں:ROFLMAO: تو ان صاحب نے بھی اس کو شرف بخش رکھا ہے۔ جس دن سے عاطف کی آواز میں "میرا اے چرخہ نولکھا" سنا ہے دل ہے کہ پاپ سنگرز پر پابندی لگا دوں کہ کلاسیک کلام نہ گائیں۔ پر پسند اپنی اپنی کی وجہ سے نہیں لگا رہا۔ :p کہ آخر وہ بھی آزاد ملک کا غلام شہری ہے۔;)
 
لو جی اور سنو
کہاں گنگو تیلی کہاں راجہ بھوج
ارے یار عاطف اسلم کو ایک تو سنگر کہہ دیا اور دوسرا اسے علی عظمت سے بھی ملا دیا
ویسے جنون راک بینڈ ہے ، پاپ بینڈ نہیں
مگر ایک بار سلمان احمد کے گٹار ردھم اور علی کے جنونی سٹائل میں سننا (دل وحشی کو بہت مزہ آئے گا)
یہ کلام تو ان کے پرانے البم میں شامل تھا
کوئی آج کل کا نہیں گایا ہوا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لو جی اور سنو
کہاں گنگو تیلی کہاں راجہ بھوج
ارے یار عاطف اسلم کو ایک تو سنگر کہہ دیا اور دوسرا اسے علی عظمت سے بھی ملا دیا
عاطف بھی وصی شاہ کیطرح عوام الناس کا پسندیدہ ہے۔:confused: آہستہ بول کسی نے سن لیا نہ تو پھر دیکھیں۔ :p منافقت بھی کوئی چیز ہوتی دنیا میں یار۔
ویسے جنون راک بینڈ ہے ، پاپ بینڈ نہیں
مگر ایک بار سلمان احمد کے گٹار ردھم اور علی کے جنونی سٹائل میں سننا (دل وحشی کو بہت مزہ آئے گا)
یہ کلام تو ان کے پرانے البم میں شامل تھا
کوئی آج کل کا نہیں گایا ہوا
ہاں جنون تو بہتر ہے۔ پرانا کتنا پرانا۔ یہ مجھے اپنے جنون سے پرانی بات تو نہیں لگتی۔:ROFLMAO:
 
چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
عاطف بھی وصی شاہ کیطرح عوام الناس کا پسندیدہ ہے۔:confused: آہستہ بول کسی نے سن لیا نہ تو پھر دیکھیں۔ :p منافقت بھی کوئی چیز ہوتی دنیا میں یار۔

یار پہلے بتایا کر ناں
تمہیں تو پتا ہے میرے پیٹ میں کوئی بات رکنا کتنا مشکل ہے

ہاں جنون تو بہتر ہے۔ پرانا کتنا پرانا۔ یہ مجھے اپنے جنون سے پرانی بات تو نہیں لگتی۔:ROFLMAO:

90۔91 سے تو پہلے کے ہیں یہ
جب عالمگیر، حسن جہانگیر، سلیم جاوید، محمد علی شہکی، اور عامر سلیم ہی ہوتے تھے بس
آج کل تو جس کو قبض، یا گیس پرابلم ہو وہ سنگر بن جاتا ہے
 
Top